Tag: tomato

  • آلو اور ٹماٹر کینسر کا علاج کرسکتے ہیں؟

    آلو اور ٹماٹر کینسر کا علاج کرسکتے ہیں؟

    آلو اور ٹماٹر ہمارے روزمرہ کھانوں کا حصہ ہے، حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا کہ ان میں شامل ایک جز کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

    طبی جریدے فرنٹیئرز ان فارماکولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق پولینڈ اور برطانیہ کے ماہرین نے مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا، جن سے یہ دریافت ہوا کہ آلو اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں اور پودوں میں پائے جانے والے گلائیکول کلوئیڈز اجزا کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    گلائیکول کلوئیڈز دراصل نائٹروجن اور مختلف کیمیکلز کا ایک گروہ ہے جو کہ سبزیوں، پودوں اور جڑی بوٹیوں میں پائے جاتے ہیں۔

    گلائیکول کلوئیڈز عام طور پر پانچ مختلف کیمیکل کا گروپ ہوتا ہے، جن میں سولانائن، چاکونین، سولاسونین، سولا مارگین اور ٹماٹین شامل ہیں۔

    یہ اجزا عام طور پر ٹماٹر، آلو، بینگن اور کالی مرچوں میں پائے جاتے ہیں، تاہم یہ اجزا مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں میں بھی ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے ان ہی اجزا کا کینسر کے علاج اور مرض پر اثر دیکھنے کے لیے تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ یہ اجزا موذی مرض کے علاج کے دوران فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ گلائیکول کلوئیڈز پر مبنی پانچوں اجزا کینسر کے مریض کو کیمو تھراپی کے دوران فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ اجزا صرف کینسر کے سیلز کو نشانہ بناتے ہیں، تاہم یہ صحت مند سیلز کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے جبکہ کیمو تھراپی کے دوران دوا کینسر کے سیلز سمیت صحت مند سیلز کو بھی نشانہ بناتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کمزور پڑ جاتا ہے۔

    ابھی مذکورہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے، جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ اجزا کینسر کے علاج میں مدد گار ہو سکتے ہیں۔ اس بات پر ابھی تحقیق ہونا باقی ہے کہ مذکورہ اجزا کو کس طرح استعمال کرنے سے کینسر کے علاج فائدہ ہو سکتا ہے۔

  • روزانہ ایک ٹماٹر کھانے کے حیران کن فائدے

    روزانہ ایک ٹماٹر کھانے کے حیران کن فائدے

    ٹماٹر ایک فائدہ مند پھل ہے جس کا باقاعدہ استعمال بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔

    ٹماٹر کو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کر کے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیئم اور دیگر متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں۔

    اس میں موجود لائیکو پین جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

    روزانہ کی غذا میں ٹماٹر شامل کر کے ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیئم ہے، غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیئم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔

    اس کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

    ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں، لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔

    ٹماٹر کے ٹکڑے چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ میٹا بولزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

  • نئی قسم کے ٹماٹر کا کامیاب تجربہ، کب دستیاب ہوں گے؟

    نئی قسم کے ٹماٹر کا کامیاب تجربہ، کب دستیاب ہوں گے؟

    برطانوی سائنس دان ایک اہم تجربہ کر کے ٹماٹر میں کافی مقدار میں وٹامن ڈی شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے، یہ کارنامہ انھوں نے ٹماٹر کی جین ایڈیٹنگ کر کے انجام دیا ہے۔

    طبی جریدے نیچر میں شائع شدہ برطانوی ماہرین کے تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ کرسپر کاس 9 جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹماٹروں کی ساخت تبدیل کر دی گئی، اب ممکنہ طور پر ٹماٹروں کو وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

    کرسپر کاس 9 جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے تحت ماہرین نے ٹماٹروں کے پتوں میں موجود پرو وٹامن ڈی تھری کو کولیسٹرول میں تبدیل کرنے والے بیکٹیریاز کو بلاک کیا، جس کے بعد پودا ٹماٹروں میں وٹامن ڈی تھری کو منتقل کرنے لگا۔

    سائنس دانوں نے بتایا کہ اگر پودے کے پتے پرو وٹامن ڈی تھری کو کولیسٹرول میں تبدیل کرنے کی بجائے وٹامن ڈی تھری کی صورت میں پکے ہوئے ٹماٹروں میں منتقل کرتے ہیں، تو ایک ٹماٹر میں 28 گرام مچھلی یا پھر 2 انڈوں کے برابر وٹامن ڈی آ جائے گی۔

    وٹامن ڈی کی کمی سے کیا ہوتا ہے؟

    وٹامن ڈی کی کمی جہاں ہڈیوں میں درد، مسلز کے سکڑنے، جوڑوں کے مسائل اور دانتوں میں تکلیف کا سبب بنتی ہے، وہیں اس کا تعلق بانجھ پن سمیت کینسر کے امکانات سے بھی جوڑا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں کروڑوں لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں اور لوگ اس سے بچنے کے لیے فوڈ سپلیمنٹس اور دوائیاں لیتے رہتے ہیں۔

    نئے ٹماٹروں کی پیداوار

    اس کامیاب تجربے کے بعد اب برطانوی حکومت زرعی پیداوار کے قوانین میں تبدیلیاں کر کے نئے ٹماٹروں کی پیداوار کی منظوری دے گی اور دیکھا جائے گا کہ ٹماٹروں میں وٹامن ڈی تھری منتقل ہوتی ہے یا نہیں۔

    خیال رہے کہ عام طور پر دنیا بھر میں وٹامن ڈی تھری کو سورج کی روشنی یا شعاعوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور سورج کی روشنی سے ہی ٹماٹروں کے پتے وٹامن ڈی تھری حاصل کرتے رہتے ہیں مگر جب پودے میں ٹماٹر تیار ہو جاتے ہیں تو وٹامن ڈی تھری کولیسٹرول یا دیگر بیکٹیریاز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

    مگر اب سائنس دانوں نے ٹماٹر کے پتوں میں جین ایڈیٹنگ کر کے وٹامن ڈی تھری کو اپنی صورت میں ہی ٹماٹر میں موجود رہنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ اگر کاشت کے دوران ٹماٹروں میں وٹامن ڈی تھری پائی گئی تو یہ میڈیکل کی تاریخ کا سب سے انوکھا تجربہ ہوگا اور لوگ ٹماٹروں کو دوائی کے طور پر بھی استعمال کرنے لگیں گے۔

  • کیا ٹماٹر کا جوس کولیسٹرول کم کر سکتا ہے؟

    کیا ٹماٹر کا جوس کولیسٹرول کم کر سکتا ہے؟

    کچھ لوگ ٹماٹر کا جوس شوق سے پیتے ہیں، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے نہ صرف گھبراہٹ اور بے چینی کا علاج ہو سکتا ہے بلکہ یہ کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درست طریقے سے ٹماٹر کا جوس استعمال کیا جائے تو اس سے آپ کے جسم میں کولیسٹرول میں کمی ممکن ہے، یعنی ٹماٹر کا جوس چند ماہ میں آپ کی اضافی چربی کو ختم کر سکتا ہے۔

    ایسا کیسے ممکن ہے؟ دراصل ٹماٹر کے جوس میں مختلف قسم کے ایسڈز پائے جاتے ہیں جو آپ کے بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

    ٹماٹر میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی، ای، فولاد، نمکیات، اینٹی آکسیڈنٹ، لائیکوپین، فولیٹ، پوٹاشیئم، فائبر، کاربس، وٹامن بی 9، بیٹا کیروٹن، کلوروجینک ایسڈ، گاما امینو بیوٹیرونک ایسڈ، فلاوینوائڈ جیسے اہم مرکبات اور اجزا پائے جاتے ہیں۔

    نیوٹریشن جنرل میں شائع ہونے والی ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر کا استعمال آپ کو اس وقت فائدہ دے گا جب آپ اس کے استعمال کا صحیح طریقہ اپنائیں گے، یعنی ایک محدود مقدار میں اس کا استعمال کریں گے، کیوں کہ اگر اس کا وقت بے وقت استعمال کیا جائے، تو یہ آپ کی صحت کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

    ٹماٹر کے ایک گلاس جوس کے فوائد کے بارے میں جاپانی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اس میں مختلف ایسے نامیاتی مرکبات شامل ہوتے ہیں جو آرام کش ہوتے ہیں، یعنی جن کے استعمال سے جسم میں سکون اور آرام کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے اور وہ بہتر طور پر کام کرنے لگتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹماٹر گھبراہٹ اور بے چینی کو دور کرنے میں مفید ہے۔

    ٹماٹر کا جوس کب پیئں؟

    ناشتے کے بعد آپ روز ایک گلاس ٹماٹر کا جوس پیئں تو اس سے جلد ہی کولیسٹرول کم ہو جائے گا، اور اس کے علاوہ آپ کی بے چینی و اضطراب میں بھی کمی ہوگی اور ذہنی و جسمانی سکون میسر ہوگا۔

  • امریکا میں جامنی رنگ کا سپر ٹماٹر تیار

    امریکا میں جامنی رنگ کا سپر ٹماٹر تیار

    امریکا میں جینیاتی ماہرین نے جامنی رنگ کے ٹماٹر کی ایک قسم تیار کر لی ہے، جسے اس کی غذائی خصوصیات کے باعث سپر ٹماٹر کہا جا رہا ہے۔

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا میں جامنی رنگ کا ‘سپر فوڈ’ ٹماٹر جلد فروخت اور کاشت کے لیے مارکیٹ میں آ سکتا ہے، ایک چھوٹی کمپنی نے امریکا میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ اس ٹماٹر کی فروخت کی منظوری کے لیے درخواست دے دی ہے۔

    یہ ٹماٹر بلیو بیری میں پائے جانے والے فائدہ مند روغن سے بھرپور ہے، اس میں صحت کے لیے انتہائی مفید بلیو بیری کی رنگت اور کچھ اجزا جینیاتی طور پر شامل کیے گئے ہیں، یہ عام ٹماٹر کے مقابلے میں توڑے جانے کے بعد دگنے وقت تک تازہ رہتا ہے۔

    اسے نارفوک پلانٹ سائنسس نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جسے ہر طرح کی آزمائش سے گزارا گیا، گزشتہ برس امریکی مجاز اداروں بالخصوص ایف ڈی اے میں اس کی درخواست دی گئی تھی جو اندرونی حلقوں کے مطابق منظوری کے مراحل میں ہے۔

    مذکورہ کمپنی نہ صرف تازہ ٹماٹر فروخت کرے گی بلکہ کسانوں کو جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر کے بیج بھی فراہم کیے جائیں گے جس سے زائد آمدنی متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ جامنی ٹماٹر سب سے پہلے 2008 میں برطانوی سائنس داں کیتھی مارٹن نے بنائے تھے، انھوں نے ایک اہم انکشاف کیا تھا کہ جن چوہوں کو اس خاص ٹماٹر کا پاؤڈر دے کر رکھا گیا تھا، دیگر چوہوں کے مقابلے میں ان کی زندگی کا دورانیہ 30 فی صد تک بڑھا ہوا دیکھا گیا، اگرچہ اس کا مکمل اطلاق انسانوں پر نہیں ہو سکتا لیکن انسانوں پر اس کا کچھ اثر ضرور ہو سکتا ہے۔

    جامنی ٹماٹر میں اینتھوسائنائنس کی 10 گنا زائد مقدار موجود ہے جو ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم کی خلوی سطح پر حفاظت کرتا ہے، یہ فری ریڈیکلز بننے سے روکتا ہے جو اندرونی سوزش سے لے کر سرطان تک کی وجہ بنتا ہے۔

  • ٹماٹر سے دماغی بیماریوں کا علاج

    ٹماٹر سے دماغی بیماریوں کا علاج

    جاپان میں جید تیکنیک سے تیار کیا گیا ہے ایسا ٹماٹر جونیند کی کمی دور کرنے کے ساتھ اینگزائٹی کا خاتمہ، بلڈپریشر کم کرتا ہے

    یہ دعویٰ کیا ہے جاپانی بایو ٹیکنالوجی کمپنی ‘سناٹیک سیڈ’ نے جس نے جینیاتی انجینئرنگ کی جدید تیکنیک ‘کرسپر’ کی مدد سے ایسا ٹماٹر تیار کیا ہے جن میں ‘گیماامائنو بیوٹائرک ایسڈ’ (گابا) نامی مادہ قدرتی طور پر بنتا ہے جو بلڈپریشر کم کرنے کے ساتھ ساتھ اعصاب کو بھی سکون بخشتا ہے۔

    اس حوالے سے سناٹیک سیڈ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر جو سوکوبا یونیورسٹی جاپان میں پلانٹ مالیکیولر بائیالوجسٹ بھی ہیں کا کہنا ہے کہ گابا جاپان میں ایک مشہور صحت بخش مرکب کے طور پر فروخت ہوتا ہے اور یہ وٹامن سی کی طرح ہے اسی لیے ہم نے اپنی جینیوم ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے لیے اسے سب سے پہلے ہدف کے طور پر منتخب کیا ہے،

    جاپان میں ‘‘گابا ٹماٹروں کو 2020 میں فروخت کے لیے منظور کیا گیا اور اب یہ ٹماٹر فروخت کیے جارہے جب کہ سناٹیک کمپنی نے بھی ان ٹماٹروں کی پنیری کی فروخت شروع کردی ہے تاکہ مقامی کسان بھی انہیں کاشت کرکے اپنے منافع میں اضافہ کرسکیں۔

    تمام دعوے اور اقدامات ایک طرف لیکن ‘نیچر بایوٹیکنالوجی’ کی رپورٹر ایمیلی والٹز نے اپنی حالیہ خبر میں شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے ٹماٹروں کی اس نئی قسم اور افادیت پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، رپورٹر نے لکھا ہے کہ یہ دعویٰ بالترتیب 2003 اور 2009 میں ہونیوالی دو ایسی تحقیقات کی بنیاد پر کیا جارہا ہے جن پر اعتماد کرنا مشکل ہے

  • ایک روپے کلو ٹماٹر، کاشت کاروں نے سیکڑوں ٹن سڑک پر پھینک دیے

    ایک روپے کلو ٹماٹر، کاشت کاروں نے سیکڑوں ٹن سڑک پر پھینک دیے

    نئی دہلی: کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ٹماٹر کی قیمت گرنے کے باعث کاشت کاروں نے سیکڑوں ٹن ٹماٹر سڑک پر پھینک دیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں ٹماٹروں کی کاشت کرنے والے کسان بھی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

    لاک ڈاؤن کی صورت حال میں صرف چند ہی ہفتوں کے دوران ٹماٹر کی فصل کے نرخ تیزی سے نیچے گر گئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹماٹر اب کوئی کوڑیوں کے دام بھی لینے کو تیار نہیں۔

    اترپردیش انڈیا کے شہر غازی پور کی منڈی میں ٹماٹروں کا کوئی خریدار نہیں رہا، منڈی میں ایک روپے کلو ٹماٹر فروخت ہوئے، جس کے باعث کاشت کاروں نے سیکڑوں ٹن ٹماٹر سڑک پر پھینک دیے۔

    سرحدوں کی بندش سے تجارتی معطلی کے باعث کاشت کار خسارے کا سودا کرنے پر مجبور ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ کاشت کاروں کا کوئی پرسان حال نہیں، وہ اپنی فصلوں کو برباد کرنے پر مجبور ہیں، حکومت کی جانب سے کاروبار بچانے کے لیے تاحال کوئی اسکیم نہیں بنائی گئی۔

    دوسری طرف موجودہ صورت حال میں کاشت کار مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں، ٹماٹر کی فصل مٹی میں ملانے کے علاوہ آیندہ سیزن کی دیگر فصلوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

  • ٹماٹرآپ کو معدے کے کینسرسے بچا سکتا ہے

    ٹماٹرآپ کو معدے کے کینسرسے بچا سکتا ہے

    ٹماٹر ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والی بے حد عام شے ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

    معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے۔ یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث پیدا ہوتا ہے۔

    طویل عرصے تک تمباکو نوشی کرنے والے اور بہت زیادہ نمک اور مصالحہ دار غذائیں کھانے والے افراد میں معدے کے کینسر کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔

    حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق چونکہ ٹماٹر میں موجود اجزا کھانے پکانے کے دوران تیز آنچ کے باعث ختم ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے کے علاوہ انہیں کچا بھی استعمال کرنا چاہیئے جیسے سلاد کی صورت میں۔

    ٹماٹر کے اندر موجود عنصر لائیکوپین جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس کے جسم میں پہنچنے کے بعد مثبت کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف الی نوائے کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں۔

  • بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر، پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا

    بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر، پاکستان کو ٹماٹر فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا

    ممبئی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد جہاں مودی سرکار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، وہیں عوام بھی حکومتی رنگ میں رنگ گئے۔ بھارتی کسانوں نے اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔

    اس خبر کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا اور بھارت کی پاکستان کےخلاف بڑی کارروائی قرار دے کر شور مچانا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا کر ہم پر حملہ کرتا ہے، اب پاکستان کو ٹماٹر دینےسے انکار کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی بد حواسیوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راؤلاکوٹ پونچھ بس سروس معطل کر دی

    یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا توازن کھو بیٹھا اور بنا شواہد پاکستان پر تنقید کر نے لگا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملے کرنے کے مضحکہ خیز بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔

    گذشتہ روز بھارتی حکام نے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان پونچھ راؤلاکوٹ بس سروس معطل کر دی تھی۔

    خیال رہے کہ راجستھان کی عدالت نے آج پاکستانیوں کو 48گھنٹےمیں راجستھان چھوڑنے کا حکم دیا  ہے،جب کہ انتطامیہ نے پاکستانیوں کو ملازمت پر  رکھنے  اور تجارت کرنے پربھی پابندی لگا دی ہے۔

  • ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون

    ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون

    ٹماٹر ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والی بے حد عام شے ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹماٹر معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

    معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے دنیا بھر میں کینسر کی نہایت عام قسم ہے۔

    یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث پیدا ہوتا ہے۔

    طویل عرصے تک تمباکو نوشی کرنے والے اور بہت زیادہ نمک اور مصالحہ دار غذائیں کھانے والے افراد میں معدے کے کینسر کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر کے خلاف مؤثر ہتھیار

    حال ہی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق چونکہ ٹماٹر میں موجود اجزا کھانے پکانے کے دوران تیز آنچ کے باعث ختم ہوسکتے ہیں لہٰذا کھانے کے علاوہ انہیں کچا بھی استعمال کرنا چاہیئے جیسے سلاد کی صورت میں۔

    ٹماٹر کے اندر موجود عنصر لائیکوپین جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس کے جسم میں پہنچنے کے بعد مثبت کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف الی نوائے کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹماٹر پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔