Tag: tommorrow

  • پاناما جےآئی ٹی: تیسری پیشرفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائےگی

    پاناما جےآئی ٹی: تیسری پیشرفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائےگی

    اسلام آباد : پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی تیسری پیشرفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آج تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے اپنی تیسری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

    جے آئی ٹی کی جانب سے آج عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں وزیراعظم نوازشریف،ان کے بیٹوں اور وزیراعلٰی پنجاب کی پیشیوں سےمتعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔

    تحقیقات کےتیسرے دور میں بڑی پیشیاں ہوئیں۔بیٹوں کے بعد خود وزیراعظم پاکستان کو بھی جوڈیشل اکیڈمی میں تین گھنٹے تک پیشی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وزیراعظم کے چھوٹے بھائی شہبازشریف سے بھی تین گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق پندرہ جون کو وزیراعظم نوازشریف سے منی ٹریل اور کاروبار سے متعلق تین گھنٹے تک کیا کیا سوالات کئے اور کیا جواب ملے، جےآئی ٹی خصوصی طور پرمندرجات کو تفصیل کے ساتھ رپورٹ میں شامل کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں :  وزیراعظم نوازشریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش


    ذرائع کے مطابق جےآئی ٹی آج جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں پاناماعملدرآمد بینچ کو تحقیقات کے چوتھے اور آخری سیشن کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کرے گی کہ قطری شہزادے کے خط پر پیشرفت کو کیسے آگے بڑھانا ہے؟وزیراعظم کے سمدھی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو طلب کرنا ہے یا نہیں ؟ نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کا شریف خاندان کے کاروبار سے کیا لینا دینا ہے؟


    مزید پڑھیں : شہباز شریف کی پانامہ جے آئی ٹی میں پیشی


    دوسری جانب جے آئی ٹی میں سینیٹر رحمان ملک 23 جون کو پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے جبکہ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 24 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گزشتہ ہفتے جے آئی ٹی سے ان کی طلبی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ رواں ہفتے انہیں عمرہ ادائیگی کےلیے سعودی عرب جانا ہے اس لیے طلبی کی تاریخ تبدیل کی جائے تاہم جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی استدعا مسترد کردی۔

    خیال رہے کہ جے آئی ٹی پاناما کیس سے متعلق اپنی 2 رپورٹیں سپریم کورٹ میں جمع کرا چکی ہے،اس سے پہلے جے آئی ٹی کی جانب سے 7 جون کو دوسری رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کاگذشتہ سماعت میں کہنا تھا کہ تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہے اور یہ کہ جے آئی ٹی کے لیے مقررہ 60 دن کی مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ 7جولائی کو جے آئی ٹی کے 60 روز مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد جے آئی ٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ سفارشات کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی ۔

    واضح رہے کہ سپریم كورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو سناتے ہوئے معاملے كی مزید تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور اس ٹیم کی تشکیل کے لیے 6 اداروں سے نام طلب کیے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • آئندہ مالی سال کیلئے صوبے پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    آئندہ مالی سال کیلئے صوبے پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    لاہور : حکومت پنجاب اپنا بجٹ آج پیش کر ے گی، بجٹ میں تنخوہواں میں دس فیصد اضافہ اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کا صوبائی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم 19 کھرب روپے متوقع ہے، بجٹ وزیرخزانہ پنجاب عائشہ غوث پیش کریں گی۔

    آئندہ مالی سال کیلئےترقیاتی بجٹ کا حجم 635 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اسکول ایجوکیشن کے لئے 52 ارب 50کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کے لئے20 ارب پچاس کروڑ اوراسپیشل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 30 ارب رکھے گئے ہیں۔

    بجٹ میں توانائی کیلئےاٹھارہ ارب اور ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔

    زرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کیلئے 93 ارب روپے، خادم اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام کے لیے 18 ارب ،صاف پانی کیلئے 50 ارب ، اسکلزڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    پنجاب کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ کے لیے 10ارب اور اسپتالوں کی تعمیرو مرمت کے لیے 5 ارب مختص کئے جائیں گے۔

    پنجاب حکومت اورغیر ملکی تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے لیے 24 ارب جبکہ پنجاب ریونیواتھارٹی کیلئے 92 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کئے جانے کی امید ہے۔

    آئندہ مالی سال میں حکومت پنجاب گرین ٹیکسی اسکیم اورکسانوں کو بلاسودقرضے بھی فراہم کرے گی، عوام کا کہناہےکہ حکومت کو تعلیم اور صحت پر توجہ دینی چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 48 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

    کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 48 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

    کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے اڑتالیس گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، بندش کل سے شروع ہوگی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی دو دن کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کا پریشر کم ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو کل صبح سے مجموعی طور پر اڑتالیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی بند کردی جائے گی، جس کے بعد اسٹیشنز جمعہ کی صبح کھلیں گے۔

    اس کے علاوہ معمول کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔