Tag: Took oath

  • سینیٹرسراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا

    سینیٹرسراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا

    لاہور : سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق دوسری بار بھی امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

    شہر کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ تقریب میں سینیٹر سراج الحق نے ارکان کی جانب سے دوبارہ جماعت کے امیر چننے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔ پاکستان میں اصل حکومت غیر سیاسی ماسٹرز کی ہے۔ ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے خودکشی کرنے والوں نے اب تک ساڑھے نو ارب روپے ساڑھے نو ارب قرضہ لے لیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کو امت مسلمہ پر قرض قرار دیتے ہوئے پاکستان سعودی عرب ایران ترکی افغانستان اور ملائشیا کے اسلامی بلاک کی تجویز بھی پیش کی۔

    واضح رہے کہ21مارچ2019 کو جماعت اسلامی کے اراکین کی اکثریت نے سینیٹر سراج الحق پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب کیا تھا، سراج الحق کے مقابلے میں پروفیسر ابراہیم اور لیاقت بلوچ کا نام بھی اراکین شوریٰ نے دیا تھا تاہم اس بار بھی امارت کے لئے قرعہ فال سراج الحق کے نام نکلا۔

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اُس وقت آٹھ روزہ دورے کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے، انہیں دوسری مرتبہ امیر منتخب ہونے کی خبر دی گئی جسے سن کر سینیٹر سراج الحق آبدیدہ ہو گئے تھے۔

  • سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    لاہور : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا، عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔

    گورنرہاؤس کے دربارہال میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔

    اس سے قبل عثمان بزدار سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی کار میں گورنر ہاؤس پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    مذکورہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے چوتھی مدت کے لیےعہدے کا حلف اٹھالیا

    جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے چوتھی مدت کے لیےعہدے کا حلف اٹھالیا

    برلن : اینجیلا مرکل چوتھی مرتبہ جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں، انہوں نے چوتھی مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن پارلیمان نے اینجیلا مرکل کو چوتھی مدت کے لیے ملک کی چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے، انہوں نے انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

    ایوان کے 709ارکان میں سے364 نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے میرکل کے حق میں ووٹ دیا،309 نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور9ارکان نے رائے شماری کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

    میرکل نے جیت کے لیے درکار50فیصد ووٹوں سے9ووٹ زیادہ حاصل کیے جبکہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے35ارکان نے ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

    جرمنی میں ہونے والے عام انتخابات میں چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیمو کریٹک یونین نے 32 فیصد ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی تھی۔

    ایگزٹ پول کے مطابق دائیں بازو کی جماعت سوشل کریٹس 20 فیصد ووٹ حاصل کرکے انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی۔

    یاد رہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے171روز کے بعد جرمن چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جرمنی کی جدید تاریخ میں عام انتخابات اور چانسلر کے انتخاب میں یہ طویل ترین عرصہ ہے۔


    مزید پڑھیں: اینجلا مرکل دنیا کی سوطاقتور ترین خواتین میں سرفہرست


      انجیلا مرکل سال 2005 میں پہلی مرتبہ چانسلر کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ انہوں نے 2 مرتبہ حکومت بنانے کے لیے اپنی سب سے بڑی حریف سیاسی پارٹی ایس پی ڈی اور ایک مرتبہ لبرلزسے اتحاد کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔