Tag: Tooth Paste

  • دانتوں کی صفائی کیسے کی جائے؟ آسان ترین نسخہ

    دانتوں کی صفائی کیسے کی جائے؟ آسان ترین نسخہ

    صاف سفید اور چمکتے دانت نہ صرف خوش ذوقی کی علامت ہوتے ہیں بلکہ انسانی نفیسات پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    لیکن قدرتی طور پر تمام افراد کے دانت سفید نہیں ہوتے اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہمیشہ کچھ کھانے پینے سے ہی دانتوں کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے۔

    لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اس کا آسان طریقہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں میں چاہے کتنی ہی گندگی ہو اس نسخے کے استعمال سے آپ فوری طور پر اچھا محسوس کریں گے۔

    ڈاکٹر بتول کا کہنا تھا کہ اس پیسٹ کو بنانے کا طریقہ بے حد آسان ہے، سب سے پہلے وہ بینگن جو پکنے کے بعد جل جاتا ہے اس کا چھلکا لیں، اس میں مناسب مقدار میں سرسوں کا تیل اور نمک ڈال لیں۔

    اس پیسٹ کو اپنے دانتوں میں انگلی یا پرش کی مدد سے اچھی طرح مل کے صاف کریں اور پھر منہ کو کلی کرکے صاف کرلیں، اس کا رزلٹ آپ کے سامنے فوراً آجائے گا۔

  • ٹوتھ پیسٹ کے کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں؟

    ٹوتھ پیسٹ کے کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں؟

    دانت برش کرنا ہمار روزمرہ کا معمول ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ٹوتھ برش کی ٹیوب پر بالکل نیچے ایک رنگین چوکور ڈبہ بنا ہوتا ہے جو کلر کوڈ کہلاتا ہے۔

    آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کلر کوڈ کیا بتاتے ہیں۔

    سیاہ: ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے نیچے بنے کلر کوڈ کا سیاہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف کیمیکلز سے بنا ہوا ٹوتھ پیسٹ ہے۔

    سرخ: سرخ رنگ کا کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ قدرتی اور کیمیائی اجزا کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔

    نیلا: نیلے رنگ کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزا اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی کسی قسم کی بیماری رکھنے والے افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔

    سبز: سبز کلر کوڈ ٹوتھ پیسٹ کے خالص قدرتی اجزا سے بنے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: صحت مند دانت صحت مند زندگی کی ضمانت

    ماہرین کے مطابق جب بھی ٹوتھ پیسٹ خریدا جائے تو ان کلر کوڈز کو ذہن میں رکھتے ہوئے خریدا جائے۔ بچوں کے لیے سیاہ کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں جو صرف کیمیکلز سے بنائے گئے ہوتے ہیں۔

    اسی طرح سبز کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صحت کے لیے موزوں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔