Tag: toothache

  • لہسن کو کُچل کر ایک چیز ملائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دانت کے درد کا فوری علاج

    لہسن کو کُچل کر ایک چیز ملائیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دانت کے درد کا فوری علاج

    دانت کا درد کتنی اذیت کا باعث ہوتا ہے اس کا اندازہ وہی شخص کرسکتا ہے جو اس کیفیت سے گزرا ہو اور اس تکلیف سے چھٹکارے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    یہ تکلیف دہ درد دانت کے گہرے حصے سے پیدا ہوتا ہے جو مسوڑوں کا حصہ ہے۔ اس حصے میں زندہ ٹشوز اور حساس اعصاب ہوتے ہیں جن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے انفیکشن یا سوجن ہوسکتی ہے۔

    دانت میں درد کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مسوڑھوں کی بیماری، انفیکشن، برکسزم یا دانت پیسنے کی بیماری ان میں سے چند ہیں، آج کے اس مضمون میں دانت درد سے وقتی طور پر چھٹکارے کیلیے کچھ ٹوٹکے بیان کیے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے سکون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم معالج سے مشورے کے بعد اس کا باقاعدہ علاج کرانا بھی ضروری ہے۔

    لونگ :

    لونگ دانتوں کے اعصاب کو بے حس کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح درد کے احساس کو کم کرتا ہے۔ یہ مصالحہ دانت کے درد کے لیے ایک سے زیادہ طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پوری لونگ یا اس کے پاؤڈرکو دانتوں پررکھ کر اور اسے تھوڑا چبا کر اس کا تیل نکال لیں، یا آپ چند بوند لونگ کا تیل بھی لگا سکتے ہیں۔

    تاہم خالص لونگ کا تیل استعمال کرتے وقت احتیاط برتنی چاہیے۔ اسے براہ راست متاثرہ علاقے پر لگانے سے درد بڑھا بھی سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ایک روئی کی گیند پر تیل کے چند قطرے ڈالیں اور دانتوں کے درمیان رکھ لیں۔

    نمکین پانی کےغرارے

    گرم پانی میں ملا نمک قدرتی جراثیم کش ماؤتھ واش کا کام کرتا ہے، اسے تھوکنے سے پہلے کم از کم تیس سیکنڈ تک منہ میں رکھیں، یہ ایسے کھانے کے ایسے ٹکڑوں کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے جو متاثرہ دانت کے ارد گرد شگافوں میں پھنس جاتے ہیں اور مزید انفیکشن کو روکتا ہے۔

    برف کی ٹکور

    کچھ آئس کیوب پلاسٹک کے تھیلے میں یا کپڑے کے پتلے ٹکڑے میں لپیٹ کر ٹکور کرنے سے تکلیف دہ دانتوں کے اعصاب بے حس ہو جاتے ہیں، جب دانت میں درد کے ساتھ سوجن بھی ہو تو برف خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

    برف کا ٹھنڈا کرنے والا اثر اس حصے کو بے حس کر دیتا ہے جس پر یہ استعمال ہوتا ہے اور سوجن کو کم کرتا ہے۔

    لہسن

    لہسن اپنی اینٹی بائیوٹک دوائی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ دانتوں کے بدترین درد سے نجات دلاتا ہے۔ کچھ پسے ہوئے لہسن کو ٹیبل نمک یا کالی مرچ کے ساتھ ملا کر براہ راست متاثرہ دانت پر لگایا جا سکتا ہے یا لہسن کے کچھ ٹکڑے چبائے جا سکتے ہیں تاکہ ان کے تیل سے درد سے نجات ملے۔

    یہ بات یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ لہسن کو کچلنا چاہیے نہ کہ کاٹنا چاہیے کیونکہ صرف لہسن کو کچلنے سے اس کا تیل نکلتا ہے۔

    گھریلو علاج کا مقصد تکلیف کو عارضی طور پر روکنا بے تاکہ ڈاکٹر تک جانے سے پہلے آپ کو کچھ راحت تو مل سکے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • دانت میں تکلیف ہو یا بدہضمی : پودینے میں پوشیدہ 6 حیران کن فائدے

    دانت میں تکلیف ہو یا بدہضمی : پودینے میں پوشیدہ 6 حیران کن فائدے

    پودینہ ذائقہ میں خوشگوار اور اس کی خوشبو مرغوب ہوتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ اسے مصالحہ جات اور چٹنیوں وغیرہ میں شامل کرتے ہیں، اس کے پتوں کا رنگ ہرا سیاہی مائل ہوتا ہے۔

    پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے اس کو کھانے سے سانسیں بھی مہک جاتی ہیں اور منہ کی بو بھی دور ہوجاتی ہے۔

    پودینہ معدہ اور کئی امراض میں اکسیر ہے، یہی نہیں دانت کے درد میں بھی اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

    پودینے کے پتے فائدہ مند کیوں؟

    پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو صحت کے مسائل، جسمانی تازگی اور خوبصورتی کو بھی بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

    منہ اور دانتوں کے مسائل :

    منہ کے چھالے ہوں یا دانتوں میں تکلیف، مسوڑوں کی سوزش ہو یا گلے کی خرابی پودینے کی تازگی آپ کو ان مسائل میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانوں میں ضرور شامل کریں۔

    سر درد اور متلی :

    پودینے کے چند پتوں کو سونگھ لینے سے سر درد اور متلی بھی ختم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کی پتیوں کے تیل کی مالش بھی بالوں میں کر سکتے ہیں۔

    عمل تنفس :

    پودینہ ہمارے عمل تنفس اور سانس کے مسائل میں بھی فائدہ مند ہے، روزمرہ کے کھانوں میں اس کا استعمال رکھیں ساتھ ہی آدھا گلاس نیم ٹھنڈا پودینے کا پانی پینا بھی اس مسئلے کے حل میں مفید ہے۔

    بد ہضمی :

    اس کے پتوں کا استعمال کھانا جلدی ہضم کرنے اور بدہضمی کے مسائل سے بچاتا ہے اور معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے پتوں کو سکھا کر پیس لیں اور روزانہ کھانے کے بعد آدھا چمچ پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔ یہ بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس لئے کھانوں میں اس کا زیادہ استعمال رکھیں۔

    پیٹ کے کیڑے :

    پودینے میں شامل فولیٹ پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں بھی مفید ہے۔ اس میں آپ پودینے کا جوس بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کا پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔

    کولیسٹرول :

    پودینے میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کی طاقت ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے اور اضافی چربی کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لئے آپ ناشتے سے آدھا گھنٹہ بعد اس کا جوس بنا کر پی لیں اور متوازن غذا لازمی استعمال کریں۔

  • دانتوں کی تکلیف کا آسان اور جادوئی علاج

    دانتوں کی تکلیف کا آسان اور جادوئی علاج

    دانت، داڑھ یا مسوڑھوں میں ہونے والی تکلیف سے کون واقف نہیں، یہ ایسا شدید درد ہوتا ہے جو انسان کو کسی پل چین سے بیٹھنے نہیں دیتا مریض کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح اس تکلیف سے فوری نجات مل جائے۔

    دانت کا درد رات کے وقت زیادہ محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے نیند بھی متاثر ہوتی ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب کوئی فرد سونے کیلئے لیٹتا ہے تو خون کا بہاؤ سر کی جانب بڑھ جاتا ہے جس سے دانت کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ سلمیٰ عاصم نے دانتوں کی تکالیف سے فوری چھٹکارے کیلئے ایک نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا جو بہت آسان اور کم قیمت ہے، اس نسخے سے دانتوں کے درد کا علاج بچے اور بڑے اپنے گھر میں بھی بہت آرام سے کرسکتے ہیں۔

    سلمیٰ عاصم نے کہا کہ اس کیلئے سب سے پہلے تھوڑا سا ست پودینہ (جسے انگریزی میں مینتھول کہتے ہیں) لیں اس کے بعد ایک چمچ اجوائن پاؤڈر اور ایک چمچ لونگ پاؤڈر، ان تینوں کو ملا کر اچھی طرح پیس لیں۔

    دانت کی تکلیف

    اس سفوف کو لونگ کے تیل یا سرسوں کے تیل کے ساتھ لگانا ہے، ایک روئی کے پھوئے کو تیل اور سفوف میں بھگو کر متاثرہ دانت میں دبا کر رکھ لیں بہت جلد افاقہ ہو جائے گا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • عقل داڑھ میں درد ہے،  تو یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

    عقل داڑھ میں درد ہے، تو یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

    اگر عقل داڑھ میں درد ہے تو اس کے لیے کسی اچھے ڈینٹسٹ سے رجوع کریں مگر اس سے قبل درد کم کرنے کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں۔

    درد دانت کا ہو یا عقل داڑھ کا بعض صورتوں میں انتہائی ناقابل برداشت ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی بھی نہیں پاتے۔

    ہم یہاں آپ کو وہ گھریلو ٹوٹکے بتارہے ہیں جس کے لیے آپ کو کوئی خاص جستجو کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ہر گھر کے باورچی خانے کی ضرورت اور ریفریجریٹر میں موجود ہوتے ہیں، جس سے آپ دانت کے درد کی شدت کم کرسکتے ہیں لیکن یہاں یہ بتانا ضروری ہے یہ ٹوٹکے آپ کی تکلیف کا مستقل مداوا نہیں ہیں۔

    عقل داڑھ میں درد ہونے کی صورت میں آپ کو کسی اچھے ڈینٹسٹ سے رجوع کرنا چاہیے، لیکن اس سے قبل درد کی شدت کم کرنے کے لیے آپ یہ گھریلو ٹوٹکے استعمال کرکے کچھ آرام حاصل کرسکتے ہیں۔

    مزیدار آئسکریم اور برف

    عقل داڑھ میں درد ہے اور ساتھ سوجن بھی تو اس کا تدارک ہے خوش ذائقہ آئسکریم، نام سنتے ہی آپ کے منہ میں پانی آگیا لیکن اگر آپ دانت یا داڑھ میں درد کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو خوب آئسکریم کھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ برف کے ٹکڑے سے متاثرہ جگہ کی ٹکور کریں جس سے درد اور سوجن میں آرام ملے گا، ڈاکٹر بھی یہی مشورہ دیتے ہیں۔

    نمک ملا پانی

    جن کو میٹھا یا آئسکریم پسند نہیں لیکن وہ داڑھ کی تکلیف سے نجات چاہتے ہیں تو نمک کو پانی میں گھول کر اس کے غرارے کریں جس سے عقل داڑھ میں ہونے والے درد اور نکلنے والے خون میں کمی ہوسکے گی، اس عمل سے نہ صرف درد میں کمی آئے گی بلکہ منہ کے جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے اس کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔

    لونگ

    دانتوں کے درد کو کم کرنے کے لیے لونگ منہ میں رکھنا ایک بہت عام اور آزمودہ نسخہ ہے جو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے، اگر آپ فوری درد میں آرام چاہتے ہیں تو عقل داڑھ والی متاثرہ جگہ پر ایک لونگ رکھ لیں اور اس کا عرق اچھی طرح دانتوں میں جانے دیں یا پھر لونگ کا تیل روئی کی مدد سے عقل داڑھ پر لگالیں ایسا کرنے سے بھی درد میں آرام آئے گا۔

    لہسن

    لہسن ہر گھر میں باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے جو صرف کھانوں کو ذائقے دار بنانے میں ہی کام نہیں آتا بلکہ جادوئی خصوصیت والے لہسن کے ذریعے دانت کے درد اور انفیکشن سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، اگر داڑھ میں درد کی وجہ سے سوجن اور انفیکشن ہے تو ایسے میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی انفیکشن خصوصیات سے بھرپور لہسن کو چبالیں اس سے بھی درد میں افاقہ ہوگا یا پھر پسا ہوا لہسن بھی عقل داڑھ کی جگہ پر رکھنے سے آرام مل سکتا ہے۔