Tag: toothpaste

  • برش پر ٹوتھ پیسٹ کی مقدار کتنی ہونی چاہیے ؟ خطرناک انکشاف

    برش پر ٹوتھ پیسٹ کی مقدار کتنی ہونی چاہیے ؟ خطرناک انکشاف

    جدید سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ برش پر ضرورت سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ لگانا صرف دانتوں کے لئے ہی نہیں بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔

    زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ برش پر جتنا زیادہ ٹوتھ پیسٹ ہوتا ہے یہ دانتوں کی صفائی میں اتنا ہی زیادہ کارآمد ہوتا ہے اور جھاگ زیادہ بننے سےدانتوں کی صفائی اچھے سے ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے کینیڈا کے ڈینٹسٹ کریتھکا سربینڈرن نے کہا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی مثالی مقدار بڑوں کے لیے ایک مٹر کے سائز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ یہ تین سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے چاول کے دانے کے سائز تک کم ہو جاتی ہے۔

    ضرورت سے زیادہ ٹوتھ پیسٹ کے نقصانات

    الرجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر کریتھکا سربندران نے نشاندہی کی ہے کہ لاکھوں لوگ ٹوتھ پیسٹ کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ منفی نتائج اور دانتوں کے مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور ان کے ٹوٹنے اور گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    ٹوتھ پیسٹ میں فلورائیڈ جیسے فعال کھرچنے والے مواد ہوتے ہیں جو دانتوں کو اور مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، دانتوں کو برش سے زور سے رگڑنے کی وجہ سے دراڑیں اور سوراخ بھی ہو جاتے ہیں جن کا علاج مشکل ہوتا ہے۔

    یہ فلورائیڈ زہر کے برعکس ہے، ایک قسم کی بیماری جو دانتوں کی رنگت یا ان پر داغوں کے ظاہر ہونے کی خصوصیت رکھتی ہے۔ یہ بیماری ان بچوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ٹوتھ پیسٹ کو اس کے ذائقے کی وجہ سے نگل جاتے ہیں۔

  • کمرے میں بند کتا دوماہ تک کیسے زندہ رہا؟ سفاک خاتون کو قید و جرمانے کی سزا

    کمرے میں بند کتا دوماہ تک کیسے زندہ رہا؟ سفاک خاتون کو قید و جرمانے کی سزا

    لندن : برطانیہ میں ایک سفاک مالکن نے اپنے کتے کو واش روم میں بند کرکے لاوارث چھوڑ دیا، دو ماہ تک کتا کیسے زندہ رہا حقیقت جان کر دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔عدالت نے مالکن کو سزا سنادی۔

    لندن کے علاقے میں ایک لڑکی نے اپنا گھر تبدیل کیا تو اپنے کتے کو پرانے گھر میں ہی باندھ کر لاوارث چھوڑ گئی، جو دو ماہ تک ایک ایسی چیز پر زندہ رہا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل سوسائٹی فار دی پریوینشن آف کروئیلٹی ٹو اینیملز (آر ایس پی سی اے) نامی مقامی تنظیم کے رضا کاروں نے دو ماہ بعد جب اس کتے کو ریسکیو کیا تو وہ محض ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا تھا۔ اس لاچار کتے کو دیکھ کر لگتا تھا کہ جیسے ہڈیوں کا کوئی ڈھانچہ حرکت کررہا ہو۔

    ذرائع کے مطابق اس کتے کو اس کی سفاک مالکن باتھ روم میں باندھ گئی تھی جہاں تنظیم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کتا ٹوتھ پیسٹ کھا کر اور ٹوائلٹ باﺅل سے پانی پی کر دو ماہ تک زندہ رہا۔ ریسکیو کرنے کے بعد اسے فوری طور پر جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

    اس حوالے سے آر ایس پی سی اے انسپکٹر ریچل لیفی کا کہنا ہے کہ یہ کتا اپنے جسم کے فطری وزن کا دو تہائی کھو چکا تھا۔ آج تک میں نے اتنا سوکھا اور کمزور کتا نہیں دیکھا جو اس حالت میں بھی زندہ ہو۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کتے کی 23سالہ مالکن آئلہ گلکرسٹ کو تلاش کرکے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، جہاں اسے12ماہ کے لیے نوکری سے معطل 8ہفتے قید اور 400پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

  • بے گھر شخص سے ظالمانہ مزاق کرنے پر یوٹیوبر کو قید کی سزا

    بے گھر شخص سے ظالمانہ مزاق کرنے پر یوٹیوبر کو قید کی سزا

    میڈرڈ : ہسپانوی عدالت نے غریب شخص کے ساتھ ظالمانہ مزاق کرنے پر معروف یوٹیوبر کو 15 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار و یوٹیوبر کو بے گھر شخص کو توٹھ پیسٹ سے بھرے اوریو بسکٹ کھلانے کا نا مناسب مزاق کرنے پر جیل جانا پڑا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ توٹھ پیسٹ والے بسکٹ کھانے کے باعث بے متاثرہ شخص کو کافی دیر تک قے کرتا رہا۔

    بارسلونا کی عدالت نے کنگہوا رین (یوٹیوبر) کو بے گھر  شخص کے ساتھ ظالمانہ مذاق کرنے پر 15 ماہ قید کی سزا اور 17 ہزار 682 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔

    عدالت نے ملزم پر بے گھر  شخص کے عزت نفس مجروح کرنے اور اخلاقی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے جرم میں فرد جرم عائد کی تھی، بارسلونا کورٹ کے حکم پر کنگہوا رین کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پانچ سال کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔

    رین کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رین نے سفید کریم والے چاکلیٹی بسکٹس میں توٹھ پیسٹ بھرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ20 سالہ نوجوان نے کچھ بسکٹس واپس پیکٹ میں رکھے جس کے بعد ویڈیو میں نوجوان کو بارسلونا کی گلیوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر میڈیا کے مطابق نوجوان ایک بے گھر شخص کے پاس رُکا اور گفتگو کرنے لگا اور کچھ دیر بعد عمارت کے باہر تشریف فرما بے گھر شخص کو کچھ پیسے دینے کے بعد اوریو کیا۔

    جارج نامی شخص نے رین کا شکریہ ادا کیا اور بسکٹ کھانے لگا تاہم کچھ دیر جارج کو الٹیاں ہونا شروع ہوگئیں اور 52 سالہ شخص کی حالت متغیر ہونے لگی لیکن اس کے باوجود رین کو اپنے مزاق پر شرمندگی نہیں ہوئی۔

    رین نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ میں تھوڑی دیر کے لیے چلا جاؤں لیکن اگر مزاق کا مثبت پہلو دیکھو تو یہ تمھارے دانٹ صاف کرنے کافی مددگار ثابت ہوگا‘۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق یوٹیوبر اپنے یوٹیوب چینل پر اشتہارات کے ذریعے ماہانہ 1730 پاؤنڈ کماتا ہے اور اس کے لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رین ایک مرتبہ پھر جارج نامی شخص کے پاس گیا اور ایک اور ویڈیو بناتے ہوئے سوال کیا کہ ’تمہیں اوریو پسند آئے‘۔

    عدالت نے رین کو حکم دیا کہ وہ جارج کے بنایا گیا ویڈیو کلپ اپنے یوٹیوب چینل سے حذف کرے اور جارج کو 265 پاؤنڈ اس کی خاموشی پر ادا کرے اور اس کی عزت نفس دوبارہ بحال کرے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رین اس سے قبل بچوں اور بوڑھوں کو بلّی کے فضّلے سے بھرے ہوئے سینڈوچ بھی کھلا چکا ہے۔