Tag: Top dancer

  • اداکارعلی طاہر ’ ٹاپ کے ڈانسر‘ بھی ہیں، اہم انکشاف

    اداکارعلی طاہر ’ ٹاپ کے ڈانسر‘ بھی ہیں، اہم انکشاف

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ہدایت کار اور پروڈیوسر علی طاہر صرف اداکار ہی نہیں بلکہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکار نعیم طاہر اور ان کے صاحبزادے علی طاہر نے شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار علی طاہر نے اپنی گفتگو میں دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

    اداکار علی طاہر نے بتایا کہ میں نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے کام کا آغاز کیا تاہم بینک میں ملازمت کررہا تھا لیکن بینکنگ مجھے پسند نہیں تھی، پھر شادی کے بعد سب چھوڑ کر اداکاری کو مستقل اپنا لیا،  پہلا ڈرامہ 1995 میں کیا تھا، پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

    اس موقع پر علی طاہر کے والد نعیم طاہر نے انکشاف کیا کہ یہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بہت اچھا اور ٹاپ کو ڈانسر ہے علی نے فلموں نے نامور کوریو گرافر پپو سمراٹ سے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیف گیمز کے افتتاحی شو میں علی طاہر نے ڈانس کا ایونٹ لیڈ کیا تھا۔