Tag: top ten positions

  • آئی سی سی : ٹی 20 رینکنگ جاری، ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر

    آئی سی سی : ٹی 20 رینکنگ جاری، ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر چلے گئے، ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں نہ پہنچ سکا۔

    تازہ رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ میلن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ایرون فِنچ 2 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر کے حقدار قرار پائے۔

    اس کے علاوہ بھارت کے لوکیش راہول تیسرے، ریسی وینڈر ڈوسن پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، گلین میکسویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، حضرت اللہ زازئی نویں اور ایون مورگن 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    علاوہ ازیں بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں، تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ سری لنکن اسپنر سینڈکن 9 درجے ترقی کر کے نویں نمبر کے کھلاڑی بن گئے، واضح رہے کہ اس بار ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ ٹین میں‌ کوئی پاکستانی شامل نہیں

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ ٹین میں‌ کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دئی : آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی آگئی۔ بولرز اور بیٹسمینوں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی رونما ہوگئی۔

    دس بہترین بلےبازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ انگلش کھلاڑی جو روٹ کی پرفارمنس انھیں چوتھی پوزیشن پر لے آئی۔

    اظہرعلی تینتیسویں اور سرفراز احمد درجہ بندی میں بہتری کے بعد انتالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہ بنا سکا۔

    جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز بدستور سرفہرست ہیں جب کہ بھارت کے تین کھلاڑی ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    10 بہترین بولرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم محمد عرفان کا گیارہواں نمبر ہے جب کہ آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔