Tag: top trend

  • ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سوشل میڈیا پر’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

    سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ اس وقت ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

    وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

    بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی بنانے اور دشمن کو شکست سے دوچار کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

    ائیر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوجی افسران اور جوانوں کو معرکہ حق میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد : بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہیرو اور بھارت میں مودی زیروبن گئے، پاکستان میں نوبل پیس پرائزفار عمران خان اور بھارت میں گو بیک مودی کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان میں نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈبن گیا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

    پاکستانیوں نے لکھا عمران خان نے بہترین فیصلہ کرکے دنیا کے دل جیت لیے۔

    فلم اسٹار وینا ملک نے کہا دنیا بھر کے مودی عمران خان کی طرح بنیں۔

    ایک صارف نے لکھا میں میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں کیونکہ میں ایک پاکستانی اور عمران خان وزیراعظم ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وزیراعظم عمران خان پر فخر ہے. انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ پوری دنیا میں امن کے سفیر ہے اور امن کے نوبل انعام کے حقدار ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں مودی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں گو بیک مودی، ویلکم بیک ابھی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    بھارتی سیاستدان، صحافی اورعوام نےعمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی عوا م نےفوج کو سیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کرنےپرمودی کاپتلا بناکرخوب جوتے لگائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

  • پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کراچی : بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی وائرل ہوتی تصاویر نے بھارتی ناکامی کا پول کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی افواج کا خوب بول بالا ہورہا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دئیے جانے پر مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر #PakistanArmyZindabad, #PakistanAirForceOurPride اور #PakistanStrikesBack دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ اپنا حصّہ شامل کرچکے ہیں۔

    میاں محمد اویس نامی ٹوئٹر صارف نے بھارتی لڑاکا تباہ کرنے والے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہے ہمارا ہیرو جس نے بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے‘۔

    احمد نامی صارف نے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی‘۔

    احمد کا کہنا تھا کہ ’کوئی انہیں اطلاع دو کہ ابھی نندن لاہور میں ناشتہ کررہا ہے‘۔

    ٹوئٹر کی صارف سیدہ لیلا جعفری نے بھارتی پائلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سے مت ٹکراؤ، ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے‘۔

    ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کلبھوشن یادیو تنہا محسوس کررہا تھا اس لیے ایک بھارتی گرفتار کرلیا تاکہ اس کا ساتھ دے سکے‘۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹر رُتھ فاؤ، کی آخری رسومات ، سوشل میڈیا پر عوام کا خراج تحسین

    ڈاکٹر رُتھ فاؤ، کی آخری رسومات ، سوشل میڈیا پر عوام کا خراج تحسین

    کراچی : کوڑھ کے مریضوں کی مسیحا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی آخری رسومات جاری ہے، سوشل میڈیا پرعوام ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ستاون برس جذام کے مریضوں کے لئے زندگی بھر کام کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ تاریخ کا حصہ بن گئیں، مگر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، ڈاکٹر فاؤ کے آخری سفر پر سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، ڈاکٹررُتھ فاؤ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    معروف سماجی شخصیت صارم برنی نے ڈاکٹر فاؤکے انسانیت کے جذبےکوسلام پیش کیا جبکہ سماجی کارکن رمضان چھیپا کہتے ہیں ڈاکٹر فاؤ نے قوم پر جواحسان کیا اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔

    سابق گورنر سندھ عشرت العباد ،ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کے شعیب ملک کی مہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل

    کراچی کنگز کے شعیب ملک کی مہم ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ٹاپ ٹین ٹرینڈ میں شامل

    کراچی : کراچی کنگز کے شعیب ملک کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ مہم ٹوئٹر پر ہٹ ہوگئی، قومی کھلاڑیوں سمیت قوم شعیب ملک کی ہم آواز پاکستان زندہ باد ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کرنے لگا۔

    شعیب ملک کی ورلڈ ریکارڈ بنانے کی مہم ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد ٹرینڈ بن گیا، تیرہ جولائی کو شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پاکستا ن زندہ باد کی مہم کے آغاز کا ارادہ کیا اور امید کی کہ یہ ٹرینڈ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنے گا۔

    جس کے بعد 16جولائی سے تحریک شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد مہم کے ساتھ جڑگئی، شائقین نے ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھنا شروع کردیا، شعیب ملک کی مہم میں ساتھی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی سمیت تمام کھلاڑی پاکستان زندہ باد کی مہم کا حصہ بن گئے۔

    آج بھی پاکستان زندہ باد ٹوئٹر کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ہے، ٹرینڈنگ کا مقصد چودہ اگست پر پاکستان کو ستّرویں سالگرہ کا تحفہ دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اے آروائی کی مہم "میں ایدھی ہوں” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

    اے آروائی کی مہم "میں ایدھی ہوں” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

    کراچی : سادگی کا پیکر، خدمت خلق میں اپنا آپ بھلادینے والے عبدالستار ایدھی کو بچھڑے ایک سال بیت گیا، اےآروائی کی شروع ہونے والی مہم ’میں ایدھی ہوں‘ ٹوئیٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

    انسانیت کی خدمت کی منفرد مثال عبدالستار ایدھی کی آج پہلی برسی ہے، آٹھ جولائی کو نیشنل چیئرٹی ڈے منانے کے لئے اےآروائی کی مہم ’میں ہوں ایدھی‘ نے ملک بھر میں پذیرائی حاصل کی۔

    مہم ’میں ہوں ایدھی‘ کا نعرہ زباں زد عام ہوا اور ٹوئٹر پر میں ایدھی ہوں کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    مذہب، فرقہ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے والے ایدھی کو ہر جانب سے خراج تحسین مل رہا ہے، کوئی ان کی یاد میں تصاویرشیئرکررہا ہے تو کوئی مہم میں ہوں ایدھی کے ٹائیٹل کے ساتھ اپنی تصاویر دکھا رہا ہے۔

    پاکستان کے سیاسستدان، رہنما ، شوبز شخصیات اور کھلاڑی بھی اے آروائی کی مہم میں ایدھی ہوں کا حصہ بن گئے اور عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔