Tag: Torkham border

  • طورخم بارڈر کھلنے کے بعد کل  732 افغان شہری افغانستان چلے گئے

    طورخم بارڈر کھلنے کے بعد کل 732 افغان شہری افغانستان چلے گئے

    خیبر : طورخم بارڈر کھلنے کے بعد کل سے 732 افغان شہری افغانستان چلے گئے اور 32 پاکستانی شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے اور جانے والوں کا سلسلہ جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کھلنے کے بعد کل 732 افغان شہری افغانستان چلے گئے اور 32 پاکستانی شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طورخم بارڈر پر پاکستان سےافغان شہری پیدل افغانستان جاسکتے ہیں، افغانستان سےآنے والے پاکستانیوں کو ملک آنے کی اجازت ہوگی، ڈپٹی کمشنر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سےآنے والے شہریوں کا طورخم بارڈر پرکورونا ٹیسٹ کیاجاتاہے، کورونا ٹیسٹ مثبت ہونےپراسپتال میں ایک ہفتے تک قرنطینہ کیا جاتا ہے، ڈپٹی ک

    یاد رہے گذشتہ روز افغان خواتین فٹبال ٹیم کےکھلاڑی خاندان کےہمراہ طورخم پہنچے تھے ، اسسٹنٹ کمشنراکبر افتخار کا کہنا تھا کہ افغان مہمانوں کی دستاویزات کااندراج کیاجارہاہے، افغان خواتین ٹیم کوخاندانوں سمیت سیکیورٹی میں پشاوربھیجا جائے گا۔

    افغان خواتین ٹیم کولینے کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نمائندہ بھی طورخم پہنچا تھا ، افغان خواتین ٹیم خاندان سمیت115ارکان پرمشتمل ہے۔

  • گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران افغانستان سے پاکستان  آنے اور جانے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے اور جانے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : گزشتہ 3 ہفتوں افغانستان سے پاکستان آنے اور پاکستان سے افغانستان جانے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ، یہ افراد طور خم ، چمن بارڈر اور پروازوں کے ذریعے پاکستان آئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں میں افغانستان آنے جانے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، 15 اگست سے 6 ستمبر کے دوران 4ہزار578افرادطورخم کےذریعےپاکستان پہنچے، طور خم سے آنے والوں میں 2 ہزار205افغان ، 2 ہزار293پاکستانی شہری شامل ہیں۔

    طو رخم بارڈرکےذریعے 2ہزار99افراد پاکستان سے افغانستان گئے ، افغانستان جانےوالوں میں 1ہزار823 افغانی اور 122پاکستانی شہری شامل ہیں۔

    3ہفتوں کےدوران چمن بارڈر کے ذریعے 24 افراد پاکستان پہنچے ، چمن بارڈرکےذریعے آنےوالوں میں 18افغانی، 6پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ 3ہفتوں میں چمن سرحد سے ایک افغانی اور10پاکستانی شہری افغانستان گئے۔

    3ہفتوں میں افغانستان سے 211غیرملکی،6پاکستانی راولپنڈی پہنچے اور 84غیرملکی،7پاکستانی راولپنڈی سےکابل روانہ ہوئے ، اسی طرح اس دوران افغانستان سے 1 ہزار 662افراداسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے ، افغانستان سےآنے والوں میں 893افغان باشندے،142پاکستانی شامل ہیں۔

    15 اگست سے 6ستمبر کے دوران 396افراداسلام آبادسےافغانستان روانہ ہوئے ، افغانستان جانےوالوں میں 117افغانی اور 47پاکستانی شہری شامل ہیں۔

  • وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ

    وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ

    خیبر: وفاقی وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر طور خم کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاک افغان بارڈر طور خم پہنچ گئے، شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ حکام سے مشاورت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا اور ایف سی نے زبردست انتظامات کیے ہیں، طور خم بارڈر پر مہاجروں کا کوئی کیمپ نہیں۔ چمن بارڈر پر بھی جاؤں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے، 40 سال سے افغان عوام امتحان سے گزر رہے ہیں، یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے ہماری زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان میں استحکام اور ترقی سے ہماری ترقی وابستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 4 ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں، دنیا افغانستان کے مسائل کو سمجھے۔ توقع کرتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انخلا کے بعد آنے والے 10 ہزار میں سے 9 ہزار افراد واپس جا چکے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈر پر 92 فیصد باڑھ لگ چکی ہے۔ ایران کے ساتھ بارڈر پر 48 فیصد باڑھ مکمل ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے افغانستان جانے پر بھارتی میڈیا واویلا مچا رہا ہے، کیا امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے۔ افغانستان میں جو کچھ ہوا اس پر این ڈی ایس اور را کے چہرے لٹکے ہوئے تھے، این ڈی ایس اور را کو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند

    پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ، طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند

    اسلام آباد : پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر طورخم بارڈر ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلیے این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو آج سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر طور خم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا، جب تک این سی او سی کی طرف سے وزارت داخلہ کو نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں۔

    خیال رہے افغانستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے ہورہا ہے ، جوزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 1،22،156 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5،048 جا پہنچی ہے۔

  • طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب

    طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب

    اسلام آباد: پاک افغان سرحد طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کر دیا گیا، 2 روز قبل 400 افراد کو افغانستان سے پاکستان داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ محکمہ صحت نے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا کہ طور خم بارڈر پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کر دیا گیا، تھرمل اسکینرز کی مدد سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کو چیک کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو 400 افراد کو افغانستان سے پاکستان داخلے کی اجازت دی گئی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چند دنوں میں طور خم بارڈر پر ایک اور آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کیا جائے گا۔

    آٹو میٹک تھرمل اسکینر بخار اور فلو کے مریض کی شناخت کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 993 ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر میں 159 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک 217 ہیلتھ پروفیشنلز بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور اسپتال کا دیگر عملہ شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں تاحال 217 ہیلتھ پروفیشنلز کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 116 ڈاکٹرز، 34 نرسز اور 67 دیگر اسپتال ملازمین شامل ہیں۔

  • وزیراعظم آج طور خم بارڈر 24  گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    پشاور : وزیراعظم عمران خان آج طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، افغانستان کا3رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا ، اقدام سے وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان تاجروں اور قبائلی عوام سے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے طورخم سرحد کو چوبیس گھنٹے باقاعدہ کھولنے کا آج افتتاح کریں گے۔

    جس کے بعد پاک افغان تجارت ساتوں دن 24گھنٹے ہوگی ، اقدام سےوسطی ایشیاتک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ افغانستان کا تین رکنی وفد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے اور انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبےکےلئے 16 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے سرحد پر جدید طریقے سے اسکیننگ ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیراعلی کے پی محمود خان نے طورخم کےمقام پرپاک افغان سرحد کا ہنگامی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سے کیا گیا ایک اوروعدہ کل پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور وسطی ایشیا تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

    مزید پڑھیں : تعلقات میں پیش رفت، پاک افغان بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

    محمود خان نے کہا تھا کہ درہ خیبرکامقام صدیوں سےتجارتی مرکزرہاہے،اقدام سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا، حکومت کی خواہش ہے تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سالانہ کی باہمی تجارت ہوتی ہے۔

    خیال رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کا کھلا رہنا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور بارڈر کے دونوں طرف رہائش پذیر افراد کے روزمرہ نجی تعلقات کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

  • وزیراعظم کل طورخم بارڈر  24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

    پشاور : وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے رکھنے کے منصوبے کا کل افتتاح کریں گے، اجمل وزیر نے کہا بارڈ کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے اے آروائی نیوزسے بات چیت کرتےہوئےکہا کہ وسطح ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل منصوبے کا افتتاح کریں گے ، کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بارڈ کھولنےسےدوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔

    ترجمان کے پی حکومت نے کہا بارڈ کھولنےسےدوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے،پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا تھا پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سےآراستہ کررہے ہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کاخاتمہ ہو۔

    محمودخان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر امیگریشن کا عمل تیز بنانے کے لئے مزید کاؤنٹر بنائے جائیں گے، تجارت کے فروغ سے تعلقات میں بہتری آئےگی۔

    خیال رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کا کھلا رہنا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور بارڈر کے دونوں طرف رہائش پذیر افراد کے روزمرہ نجی تعلقات کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

  • وزیراعظم   طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح 14 ستمبر کو کریں گے

    وزیراعظم طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح 14 ستمبر کو کریں گے

    پشاور : وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح 14 ستمبر کو کریں گے ، اقدام دونوں ممالک میں ٹرانزٹ، ٹریڈ بڑھانے کی طرف اہم پیشرفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کےپی حکومت کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد طور خم 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کا 14 ستمبر کو افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اقدام دونوں ممالک میں ٹرانزٹ، ٹریڈ بڑھانےکی طرف اہم پیشرفت ہے، دونوں طرف کاؤنٹرز 20 سے زائد اور حکام کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا تھا پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سےآراستہ کررہے ہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کاخاتمہ ہو۔

    محمودخان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر امیگریشن کا عمل تیز بنانے کے لئے مزید کاؤنٹر بنائے جائیں گے، تجارت کے فروغ سے تعلقات میں بہتری آئےگی۔

    خیال رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کا کھلا رہنا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور بارڈر کے دونوں طرف رہائش پذیر افراد کے روزمرہ نجی تعلقات کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

  • طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    پشاور : طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ پکڑا گیا، ملزم کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، پانچ مرتبہ بھارت جاچکا ہے، پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ ت

    فصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے کہا ہے کہ پشاور کے طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے، ایجنٹ عمر داوڑ سے پاکستان اور افغانستان کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    گرفتار ملزم افغان پاسپورٹ پر پانچ مرتبہ بھارت جا چکا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ایف آئی کا کہنا تھا کہ عمر داوڑ پشتون نوجوانوں کو پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف اکساتا تھا۔

    پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ گرفتار ایجنٹ افغانی اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا اس سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف بھی پاکستان میں مقدمہ چل رہا ہے۔

  • پاک افغان سرحد 2 روز کے لیے بند: دفتر خارجہ

    پاک افغان سرحد 2 روز کے لیے بند: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں دہشت گرد حملے میں قندھار کے پولیس چیف جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طور خم اور چمن سرحد افغانستان کی درخواست پر 2 روز کے لیے بند کی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق فیصلہ افغانستان میں پرامن انتخابات کی حمایت میں کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب افغان الیکشن کمیشن نے افغان شہر قندھار میں انتخاب ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تجویز گزشتہ روز قندھار میں حملے کے پیش نظر دی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قندھار کے گورنر ہاؤس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں جنرل مومن اور قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرزاق جاں بحق ہوگئے۔

    حملے میں گورنر قندھار زلمائے شدید زخمی ہوگئے تھے اور ایسے میں ان کی موت کی متضاد اطلاعات بھی پھیل گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ حملے میں 2 امریکی سپاہی زخمی ہوئے۔

    گورنر کمپاؤنڈ میں کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔