Tag: toronto international film festival 2016

  • ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی لائن اپ کا اعلان کردیا گیا

    ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی لائن اپ کا اعلان کردیا گیا

    کینیڈا : اکتالیسویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی لائن اپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا آغاز آٹھ ستمبر سے ہوگا، فیسٹیول کا آغاز ’’دی میگنی فیشنٹ سیون‘‘ کے ورلڈ پریمیئر سے ہوگا۔ انیس سو ساٹھ کی مشہور فلم دی میگنی فیشنٹ سیون کے ری میک میں ڈینزل واشنگٹن، کرس پریٹ، مینیوئل گارشیا رولفو سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

    اولیور اسٹون کی ہدایت کردہ اسنوڈن بھی فیسٹیول کا حصہ ہوگی۔

    فیسٹیول کی دیگر فلموں میں ’’ایل بی جے، دی برتھ آف آ نیشن، سنگ،بلیڈ فار دِس‘‘ شامل ہیں، دس روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول کا اختتام ’’دی اِج آف سیونٹین سے ہوگا۔