Tag: toronto

  • پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے برطرف

    پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے برطرف

    کراچی: پی آئی اے نے فضائی میزبان مدیحہ محمود کے ٹورنٹو میں سلپ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں‌ ملازمت سے فارغ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان مدیحہ محمود پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کے ذریعے یکم مارچ کو کراچی سے ٹورنٹوگئی تھی۔

    بعد ازاں پرواز ٹورنٹو سے واپس کراچی کے لیے تیار تھی لیکن مذکورہ تو فضائی میزبان فلائٹ کے لیے نہیں پہنچیں جب کہ ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو پایا جس کے بعد پرواز فضائی میزبان مدیحہ کو لیے بغیر واپس لوٹ آئی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان مدیحہ محمود کے سلپ ہونے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ فضائی میزبان کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

  • پی آئی اے کا کارنامہ : سامان مسافرکے بغیر ٹورنٹو روانہ

    پی آئی اے کا کارنامہ : سامان مسافرکے بغیر ٹورنٹو روانہ

    کراچی : لاجواب لوگوں کی باکمال ایئرلائن کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کا مسافرغائب ہونے کے باوجود اس کا سامان روانہ کردیا گیا، انتظامیہ نےپرواز کی بروقت روانگی کے نام پر مسافروں کی سلامتی خطرے میں ڈال دی۔

    pia-post-01

    بورڈنگ کارڈ کے ساتھ غائب ہونے والے بلال اکبر نامی مسافر کا سامان ٹورنٹو پہنچ گیا، یاد رہے کہ ایاٹا قوانین اور پرواز کی سیفٹی کے پیش نظرغائب ہونے والے مسافر کا سامان آف لوڈ کیا جانا ضروری ہے۔

    pia-post-02

    اسٹیشن منیجر لاہور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے مسافر کو تلاش کرنے اور اس کا سامان آف لوڈ کیا تھا، اسٹیشن منیجر کے بیان کے برعکس ٹورنٹو کی جانب سے سامان پہنچنے پر مبنی ای میل ریکارڈ میں موجود ہے۔

    pia-post-03

    ای میل اورشواہد کی روشنی میں متعلقہ شعبے نے اسٹیشن منیجر کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ دوسری جانب اسٹیشن منیجر طارق مجید کے خلاف رپورٹ کئی روز سے سی ای او کی میز پر کارروائی کی منتظر ہے۔

    pia-post-04

    اس کے علاوہ حال ہی میں ترقی پانے والے اسٹیشن منیجر کے خلاف پہلے بھی ایک انکوائری چل رہی ہے۔

  • کینیڈا : اونٹاریو میں تباہ کن طوفان

    کینیڈا : اونٹاریو میں تباہ کن طوفان

    کینیڈا: ٹورانٹو کے صوبہ اونٹاریوں میں تباہ کن طوفان سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ شمال کی جانب کالی آندھی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    صوبہ اونٹاریوں میں تباہ کن طوفان آگیا، سی بی سی رپورٹ کے مطابق صوبے میں تیز ہواؤں اور بارش کیساتھ طوفان جھیل ہرون کے خطے میں داخل ہوگیا ہے، یوٹیلیٹی کمپنی ہائیڈرو کے مطابق طوفان کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے شمال میں اورنج وائل کے قریب کالی آندھی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اونٹاریوں پولیس کے مطابق طوفان سے درختوں کے گرنے اور پاور لائنز کی بریک ڈاؤن کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

  • کینیڈا: برفباری کےسبب طیارہ رن وے پرپھسل گیا، 23 زخمی

    کینیڈا: برفباری کےسبب طیارہ رن وے پرپھسل گیا، 23 زخمی

    ٹورنٹو: ایئرکینیڈا کا ایک طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا جس کے نتیجے میں عملے اورمسافروں میں سے 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ آدھی رات کے بعد پیش آیا، 23 میں سے 18 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

    ایئرکینیڈا کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے آنے والی ایئربس نمبر A320 میں 133 مسافر جب کے پانچ عملے کے افسران سوار تھے۔

    انتظامیہ نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ تحقیق کاروں سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کہ حادثے کے وقت ایئرپورٹ پرشدید برف باری ہورہی تھی اورحادثے سے پہلے ایک تیز روشنی دیکھی گئی تھی۔

    ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ تصاویرمیں واضح دیکھا جاسکتا کہ طیارے کی ناک اورایک پرانتہائی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    tsb-day-new-473x315

  • دو بیویاں رکھنے والے کینیڈا کی شہریت نہیں لے سکیں گے

    دو بیویاں رکھنے والے کینیڈا کی شہریت نہیں لے سکیں گے

    ٹورنٹو: کینیڈا میں نئے قانون کے تحت ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کرس ایلیگزینڈر کا کہنا ہے حکومت ایک قانون بنا رہی ہے جس کے تحت ان افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی جن کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں گی۔

    نئے مجوزہ قانون کے تحت زبردستی کی شادیوں پر بھی پابندی ہو گی اور شادی کی کم از کم عمر سولہ سال ہوگی۔

    کینیڈا کی جانب سے نیا قانون متعارف کرانے کی وجہ گذشتہ ایک دہائی میں عزت کے نام پر قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہے۔ کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے آکر آباد ہونے والی برادریوں میں زیادہ ہو رہے ہیں۔

  • راجرز ٹینس کپ: راجر فیڈرر کی سیمی فائنل تک رسائی

    راجرز ٹینس کپ: راجر فیڈرر کی سیمی فائنل تک رسائی

    ٹورنٹو: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے راجرز ٹینس کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی تینتیسویں سالگرہ فتح کے ساتھ منائی۔ کوارٹرفائنل میں سوئس کھلاڑی نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے کوئی غلطی کئے بغیر کامیابی حاصل کرلی۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چار چھ اور چھ تین رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اسپین کے فیلیسیانو لوپیز سے ہوگا۔ لوپیرز نے دوسرے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ کے خلاف میدان مارا۔ لوپیز نے حریف کھلاڑی کو چھ چار ،سات چھ اور چھ تین سے قابو کیا۔

  • کینیڈا: پاناما جانے والا طیارہ دھمکی کے بعد واپس اتار لیا گیا

    کینیڈا: پاناما جانے والا طیارہ دھمکی کے بعد واپس اتار لیا گیا

    ٹورنٹو: کینیڈا سے پاناما جانےوالے طیارے میں سوار مسافر کی جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد طیارے کو واپس ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    مسافرطیارہ کینیڈاکے شہر ٹورانٹوسے پاناما جارہا تھا کہ طیارے میں موجود مسافر نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی۔

    کنٹرول ٹاور کو طیارے سےدھمکی کی اطلاع موصول ہوتے ہی طیارے کو امریکی جیٹ طیاروں نے ایسکورٹ کر لیا جبکہ طیارے کوواپس ٹورانٹو ائیرپورٹ اتارنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

    طیارے کے بحفاٖظت ائیرپورٹ اترنے پر سیکیورٹی حکام نے دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لےلیا۔طیارے میں عملے سمیت ایک سو اکیاسی مسافر سوار تھے۔