Tag: tortures

  • مالک مکان کا 14 سالہ ملازم پر تشدد، سگریٹ سے جلادیا

    مالک مکان کا 14 سالہ ملازم پر تشدد، سگریٹ سے جلادیا

    لاہور میں مالک مکان کی جانب سے 14 سالہ ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسم کے کچھ حصوں کو جلادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے گلبرگ میں 14 سال کے ملازم کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر مالک فرار ہوگیا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں اور اسکی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، لڑکے کے ہاتھ، پیر اور کمر کو سگریٹ سے جلایا گیا ہے۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں پر تشدد کرنیوالے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں 12 سالہ گھریلو ملازم پر مبینہ بہیمانہ تشدد کر کے حالت بگڑنے پر گھر سے دور چھوڑ دیا گیا تھا۔

    مقامی لوگوں نے متاثرہ ملازم علی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے ملازم کو اسپتال منتقل کیا اور بعد  میں گھر کے مالک طلحہ عباس کو گرفتار کرکے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی نوعیت کا اندازہ ہو گا، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، متاثرہ ملازم علی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • کراچی: جلاد صفت مالکن کا کم سن ملازمہ پر وحشیانہ تشدد

    کراچی: جلاد صفت مالکن کا کم سن ملازمہ پر وحشیانہ تشدد

    کراچی: شہر قائد میں کم سن ملازمہ پر تشدد کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز فور میں گھر کی مالکن نے جلاد کا روپ دھار لیا، گھریلو ملازمہ پر سفاکانہ تشدد کیا، ملازمہ کو مار مار کر بے حال کر دیا.

    بچی پر تشدد کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری تھا، اہل محلے میں ملازمہ کی رحم کرنے  اور  ’امی بچاؤ ‘ کی آوازیں سنائی دیتیں، مگر گھر کی مالکن قطعی رحم نہیں کرتی.

    علاقہ مکینوں نے واقعے کی ویڈیو بنا لی، گزری پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد بچی اور اہل خانہ کو تھانے منتقل کر دیا گیا.

    البتہ تھانے میں مبینہ طور پر لے دے کرمعاملہ دبا دیا گیا، جس کے بعد ایک بار پھر مار پیٹ شروع کر دی گئی۔

    اےآر وائی نیوز پر واقعے کی خبر آنے کے بعد بالآخر پولیس کو ایکشن لینا پڑا. ڈیفنس کمرشل ایونیو میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا،مگر بنگلے کے مکینوں نےدروازہ نہیں کھولا.

    (اپ ڈیٹس جاری ہیں)

  • سعودی عرب : شوہر سے پیسے مانگنے کے لیے ماں کا کم سن بچیوں پر تشدد

    سعودی عرب : شوہر سے پیسے مانگنے کے لیے ماں کا کم سن بچیوں پر تشدد

    ریاض : سعودی حکام نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹیوں پر تشدد کرنے والی افریقی خاتون کے چنگل سے کم سن بچیوں کو آزاد کروا لیا، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی والدہ کی جانب سے پیسوں کی خاطر کم سن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی نے کارروائی کرتے ہوئے جڑواں بچیوں کو ظالم ماں کے چنگل سے آزاد کروالیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افریقی خاتون کو اپنی دو 9 سے 10 ماہ بچیوں پر تشدد کرتے اور اونچائی سے زمین پر گراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بیچوں کے اونچائی سے زمین پر گرنے کے باعث فرش پر خون بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی بیٹی کا گلا دباتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ’میں تمہیں جان سے مار دوں گی‘۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ کم سن بچیوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی کو ٹیگ کرکے ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور بچیوں پر تشدد کرنے والی والدہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی کے ترجمان کا کہنا تھا سعودی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو والدہ سے آزاد کروالیا ہے۔

    سعودی حکام کا کہنا تھا کہ افریقی خاتون نے یمنی شخص کے ساتھ شادی کی تھی لیکن کچھ مدت کے بعد دونوں علیحدہ ہوگئے تھے، تاہم خاتون نے شوہر کی جانب سے پیسے نہ دینے پر بچیوں پر تشدد کرنا شروع کردیا اور ان کی ویڈیو بناکر یمن میں موجود اپنے سسر کو بھیجنے لگی۔

    ترجمان وزارت مزدور و سماجی ترقی کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچیاں اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنہیں مکمل صحت یاب ہونے کے بعد والد کے رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں