Tag: tosha khana case

  • عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی، وفاقی پولیس کے قواعد و ضوابط

    عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی، وفاقی پولیس کے قواعد و ضوابط

    اسلام آباد: عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے سلسلے میں آج وفاقی پولیس نے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو راستہ دیا جائے گا، پولیس کو گاڑیوں اور شخصیات کی تلاشی سے نہیں روکا جائے گا۔

    سرکاری اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی، ریاست یا مذہب مخالف کوئی بھی پلے کارڈ یا بینر آویزاں، ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی سیاسی یا مذہبی پارٹی کا جھنڈا نذر آتش نہیں کیا جائے گا، اور تمام قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔

    پرائیویٹ سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات چیف سیکیورٹی آفیسر کو جمع کرانا ہوگی، عمران خان، ان کی ٹیم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیک کرنے کی آفر کی جائے، کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    عمران خان کے وکلا نمائندے، ان کی ٹیم اور پارٹی ممبرز کی لسٹ جمع کرانا ہوگی، قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کو بھی بھجوایا گیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ہر قسم کے اجتماع اور ریلی پر پابندی ہوگی، پرائیویٹ سیکیورٹی اہل کاروں کے اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    سڑکوں پر کڑا پہرا دیا جا رہا ہے، اور اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کے تحت 5 ہزار اہل کار تعینات کر دیے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینر لگا کر راستے سیل کر دیے گئے ہیں، توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں ہوگی، جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر کیسزمنسوخ کر دیے گئے۔

  • توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    توشہ خانہ کیس : عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    اسلام آباد : عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ناقابل وارنٹ گرفتاری کیخلاف دی گئی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےعمران خان کو 13 مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    عدالت میں عمران خان کے وکلاء نے پیشی کیلئے 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کیلئے رجوع کیا گیا تھا۔

    توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد ہونے کے لیے 13 مارچ کو عدالت کے روبرو پیش ہوں

     

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا، اسی دن عمران خان کو 3 دیگر عدالتوں میں پیش ہونا تھا، عمران خان مقررہ وقت میں وہاں پیش نہیں ہوسکے۔ جس پر وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ ان وارنٹس کی بنیاد پر پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی۔

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ میں وارنٹس منسوخ بھی کردوں تو کیا ہو گا؟ عدالت تو آپ کو صرف فرد جرم کے لیے بلارہی ہے، قانون کو تو اپنا راستہ لینا ہی ہوتا ہے عدالت اورکس طرح بلائے؟ آپ پیش ہوجائیں فرد جرم کے بعد جو استثنیٰ لینا ہو لیتے رہیں۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

    الیکشن کمیشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہو رہے، عمران خان کو 14 مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب کرلیا گیا۔

  • عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، تفصیلی فیصلہ جاری

    عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس میں انھوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیر حاضر رہے۔

    تفصیلی فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی دی گئی درخواست کے مطابق وہ جوڈیشل کمپلینٹ میں پیشی کے باعث کچہری پیش نہیں ہو سکتے، اس سے صاف ظاہر ہو رہا کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے، توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

    تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان ضلعی کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے، لیکن وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر بھی پیش نہیں ہوئے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کی درخواست قابل قبول نہیں ہے، اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے، اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے، اور ان کی 7 مارچ کو عدالتی حاضری یقینی بنائی جائے۔

  • توشہ خانہ کیس، ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی

    توشہ خانہ کیس، ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی

    اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کر لی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر بدترین بدنظمی دیکھنے میں آئی، پولیس نے میڈیا کو بھی اندر داخلے سے روک دیا اور اہل کاروں نے صحافیوں پر تشدد کر کے انھیں دھکے دیے۔

    ہائیکورٹ کے باہر بھی اے آر وائی نیوز کے صحافی شاہ خالد، اور صحافی ثاقب بشیر سمیت متعدد صحافیوں پر پولیس اہل کاروں نے تشدد کیا، اسلام آباد پولیس نے صحافیوں کے موبائل فون بھی چھین لیے۔

    عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    دوسری طرف سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس : نیب کی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچ گئی

    توشہ خانہ کیس : نیب کی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچ گئی

    لاہور : توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ نیب ٹیم پہنچ گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلبی کے نوٹس پر دستخط کرانے کے لیے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں زمان پارک کی رہائش گاہ پر عمران خان کے وکیل نے نیب کا نوٹس وصول کرلیا ہے، واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو9مارچ کو نیب اسلام آباد نےطلب کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو سمن جاری کر دیا۔ انہیں 9 مارچ جبکہ پرویز خٹک کو 8 مارچ کے روز طلب کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی مزید تحقیقات کے لیے ٹیم متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی روانہ ہوگی۔

    توشہ خانہ کیس : عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 5 رہنما طلب

    عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں 6 قیمتی گھڑیوں، قطر کے چیف آف آرمڈ اسٹاف کا دیا آئی فون، کف لنکس، انگوٹھی، ڈائمنڈ کی گراف کمپنی کا قلم اور سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے دیے گئے کپڑے تحقیقات میں شامل ہیں۔

     

  • جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

    جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا

    لاہور : جاتی امرا پر لگا سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے جاتی امرا پر اشتہار چسپاں کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا، اشتہاری قرار دینے کا نوٹس ماڈل ٹاون لاہور اور جاتی عمرہ رائونڈ نواز شریف کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے۔

    جس کے بعد جاتی امرا پر لگا نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا اشتہار پھاڑ دیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق پبلک مقامات پر بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دیے گئے نوٹسز لگائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

    یاد رہے اسلام آباد کی عدالت نے نوازشریف کوتوشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک کا آخری مہلت دی تھی ، عدالت نے کہا تھانواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں۔

    خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • توشہ خانہ کیس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری، زرداری کو آج حاضری سے استثنیٰ

    توشہ خانہ کیس، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری، زرداری کو آج حاضری سے استثنیٰ

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کے ملزمان کو 11جون کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پرسماعت ہوئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کےجج اصغر علی نے کی، طلبی کے نوٹس کے باوجود نواز شریف عدالت سے غیر حاضر رہے جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

    آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، اسد عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آصف زرداری علیل ہیں،حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ ملزم کوعدالتی سمن کی تعمیل کراچکےہیں، سمن کی تعمیل کےباوجود ملزم عدالت سے غیر حاضر ہے ، ملزم نواز شریف کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئےجائیں۔

    سردار مظفر نے استدعا کی کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجاجائے، جس پر وکیل کی جانب سے آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

    توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے یوسف گیلانی اورعبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی بھی استدعا کی اور بتایا کہ نواز شریف،آصف زرداری کو سمن انکی رہائش گاہوں پروصول کرائے اور انور مجیداسپتال میں زیر علاج ہیں وہاں سمن وصول نہیں کئے گئے۔

    عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج نے کہا آصف زرداری کوصرف آج حاضری سے استثنیٰ دےرہاہوں، آئندہ سماعت پرآصف زرداری ہرصورت پیش ہوں۔

    احتساب عدالت نے نیب کی یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نواز شریف،آصف زرداری، یوسف گیلانی کو 11جون کو ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے نیب نے کہا تھا کہ آصف زرداری،نوازشریف نےیوسف گیلانی سےغیرقانونی طورپرگاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نےگاڑیوں کی صرف15فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کےذریعے کی، آصف زرداری کوبطورصدرلیبیااوریواےای سےبھی گاڑیاں تحفےمیں ملیں، گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانےکے بجائےخوداستعمال کیں۔

    نیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف2008میں کسی بھی عہدےپرنہیں تھے،ان کو2008میں بغیرکوئی درخواست دیئےتوشہ خانےسےگاڑی دی گئی، گاڑیوں کی ادائیگی عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے کی، انور مجید نے انصاری شوگرملزکےاکاؤنٹس سے2کروڑسے زائد کی غیرقانونی ٹرانزیکشنز کیں اور آصف زرداری کےاکاؤنٹس میں بھی9.2ملین روپے ٹرانسفر کئے۔

    نیب کے مطابق عبدالغنی مجیدنے37ملین روپےکسٹم کلیکٹراسلام آبادکوٹرانسفرکئے، ملزمان سیکشن نائن اےکی ذیلی دفعہ2، 4، 7اور12کےتحت کرپشن کےمرتکب ہوئے۔