Tag: Toss

  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 180 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر 30ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    ریان ریکلٹن 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہینرک کلاسن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، وین ڈر ڈوسن 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے دو اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہیں، جنوبی افریقا، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلیں گی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

    جو روٹ 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جوفرا آرچر نے 25، بین ڈکٹ نے 24 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ملڈر اور مارکو جینسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیشو مہاراج نے دو وکٹیں لیں۔

     انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

  • سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

    سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 331 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 47.5 اوورز میں 252 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    فخر زمان کی جارحانہ 84 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔

    سلمان علی آغا 40، طیب طاہر 30 رنز بناسکے، خوشدل 15، کامران غلام 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 10 اور کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مائیکل بریسویل نے دو اور گلین فلپس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ڈیرل مچل نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، کین ولیمسن 58 اور گلین فلپس نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 106 رنز بنائے۔

    اوپنر ول یونگ کو شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، رچن روندرا 25 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے۔

    ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، بریسویل کو 31 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین اور ابرار احمد نے  دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان  نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سیریز اہمیت کی حامل ہے۔

    محمد رضوان نے مزید کہا کہ بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین اور حارث ہونگے، سابق کپتان بابر اعظم اور فخر زمان اوپن کریں گے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون:

    ٹیم میں فخرز مان، محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان آغا، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام اور طیب طاہر ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد مدمقابل آرہی ہیں 14 ماہ قبل میگا ایونٹ میں پاکستان نے بلیک کیپس کو شکست دی تھی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 22 سال بعد دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہو رہا ہے، 2003 میں لاہور میں کھیلے گئے دونوں میچز پاکستان جیتا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹوٹل چار میچز ہوں گے، فائنل سے پہلے ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جائیں گی جو 14فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    راولپنڈی: آسٹریلیا کو پاکستان کے میدانوں میں کھیلتے دیکھتے والے شائقین کرکٹ کا طویل انتظار ختم ہوا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    راولپنڈی میں تاریخی ‘بینو قادر  ٹرافی ‘ کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم سیریز کیلئےبہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہےہیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انجریز ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

    فائنل الیون سے متعلق کپتان نے بتایا کہ کینگروز کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ فاسٹ بولرز ہیں۔

    قومی ٹیم کی فائنل الیون

    پاکستان ٹیم میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق،اظہرعلی، افتخار احمد، محمدرضوان، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہے۔

    پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کررہے ہیں،ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ،ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک،نیتھن لائن اورہیزل ووڈ فائنل الیون میں شامل ہیں۔Image

    تاریخی ٹیسٹ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی تھی، اور صبح سے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔

    واضح رہے کہ این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز میں 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

  • پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 179رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے اننگز کا آغاز فخرزمان اور سہیل اختر کی اوپننگ سے کیا۔

    ایل کیو کے اوپنرز نے64 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد سہیل اختر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کھیل کے9ویں اوورز میں 64 کے مجموعی اسکور پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر 21 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    لاہورقلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت 179 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔فخر زمان 82 اور محمد حفیظ 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    179 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،ان کے واحد آؤٹ ہونے والے بیٹسمین لاہور قلندرزکے کپتان سہیل اختر تھے، جو 64کے مجموعی اسکور پر21 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    جس کے بعد اوپنر فخر زمان اور ان فارم بیٹسمین محمد حفیظ نے محمد حسنین، عثمان شنواری، بین کٹنگ، محمد نواز ، انور علی اور زاہد محمود پر مشتمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ اٹیک کو آڑے ہاتھوں لیا اور وکٹ کے چار وں اطراف شاندار اسٹرروکس کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

    فخر زمان نے 52 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محض 24 گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے محمد حفیظ 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی بدولت 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، لاہور  قلندرز کے اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    میچ کے آغاز پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز ٹام بینٹن اور صائم ایوب نے ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ جلد ہی پویلین لوٹ گئے، ٹام بینٹن 4 اور صائم ایوب صرف 12رنز بنا سکے۔

    میچ کے دسویں اوور تک کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مجموعی اسکور 68تھا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور کرس گیل نے ٹیم کو سہارا فراہم کیا۔

    سرفراز احمد اور کرس گیل کے درمیان 101 رنز کی شاندار شراکت رہی۔ کپتان سرفراز نے33گیندوں پر 40 رنز بنائے اور حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہوکر واپس چلے گئے۔

    اگلے ہی اوور میں راشد خان نے کرس گیل کو بھی 68 کے ذاتی اسکور پر پویلین روانہ کردیا۔ انہوں نے یہ اسکور 40گیندوں پر پورا کیا، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مجموعی اسکور118رنز تھا۔

    کرس گیل کے بعد اعظم خان بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرپائے اور صرف 19 رنز بنا کر چلتے بنے، وہ احمد دانیال کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

    چھٹے نمبر پر آنے والے محمد نواز نے جارحانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور صرف 20 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔

    لاہور قلندر کے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، احمد دانیال، راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     اطلاع کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قبل ازیں ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہناتھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جلدآؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    لاہور قلندرز ٹیم

    لاہور ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم

    کوئٹہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ اور محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری شامل ہیں

    اس سے قبل پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جب کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

  • پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    دونوں بلے بازوں نے 131 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اوپنر احسان علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

    اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن فتح حاصل کر لی ہے، نمبر ون ٹیم نے ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہے۔

    قبل ازیں  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جارہی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی65 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت6 وکٹوں کے نقصان پر136 رنز اسکور کیے۔

    محمود اللہ 12رنز بنا کرحارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ٹیم کی بولنگ شانداررہی، محمد حسنین نے دو، شاہین آفریدی ،شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، محمد حسنین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےچار اوورز میں 20 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بولنگ کرنے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، آج کی وکٹ مختلف لگ رہی ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بنگلادیش کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

     اس موقع پر بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ بہت اہم ہے،  آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، میچ  میں محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی، شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو دبوچ لیا

  • کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی

    کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، ڈی کوک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، امام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچویں ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 241 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 40 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں 3-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری جب ہاشم آملہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کے ڈی کوک ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے لیکن شنواری کی گیند نو بال ہونے کے سبب انہیں چانس ملا، چانس ملنے کے بعد کوئن ٹن ڈی کوک نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 58 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں شنواری نے ہی حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    ہینڈرکس کو محمد عامر نے آؤٹ کیا، وہ 34 رنز بناسکے، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور وین در ڈوسن نے بالترتیب 50 اور 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور محمد عامر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 240 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دے دیا، فخر زمان نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق صرف 8 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوگئے۔

    قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 64 رنز پر گری جب بابر اعظم 24 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے، محمد حفیظ 17 رنز بنا کر فلک کوائیو کی گیند پر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے۔

    فخر زمان نے 73 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی انہیں فلک کوائیو نے آؤٹ کیا، کپتان شعیب ملک 31 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فاسٹ بولر محمد عامر کو 6 رنز پر ربادا نے کلین بولڈ کیا، آل راؤنڈر عماد وسیم نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے فلک کوائیو اور پیٹروئس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیل اسٹین، ملڈر اور ربادا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وکٹ اچھی لگ رہی ہے۔

    کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑا ہدف دے کر ٹیم کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے۔

    اسکواڈ پاکستانی ٹیم

    قومی ٹیم محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، کپتان شعیب ملک، شاداب خان، فخر زمان، رضوان احمد، عثمان شنواری، محمد عامر، عماد وسیم اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

    جنوبی افریقا ٹیم اسکواڈ

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، اینڈلے فلکوایو، پی ڈبلیو اے مولڈر، ڈیل اسٹین، کگیسورا بادا، ڈی پریٹورئس، اور عمران طاہر پرمشتمل ہے۔

    چوتھا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، عثمان شنواری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • ابوظبی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے

    ابوظبی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے

    ابوظبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے، یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا نیوزی لینڈ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے، کپتان ولیم سن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز راول اور ٹام لیتھم نے کیا شاہین شاہ آفریدی نے 4 رنز کے اسکور پر لیتھم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، ولیم سن اور راول کے درمیان شراکت قائم ہوئی تاہم یاسر شاہ نے اپنی جادوئی بولنگ سے راول کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی 70 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد تیسری اور چوتھی وکٹ بھی دو رنز کے اضافے سے گر گئیں، ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے اور کرس نکولس کو بھی یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

    کپتان ولیم سن اور بی جے واٹلنگ نے کچھ مزاحمت کی لیکن حسن علی نے کیوی کپتان کو 89 رنز پر پویلین روانہ کیا، آف اسپنر بلال آصف نے ٹم ساؤتھی اور گرینڈ ہوم کی وکٹ حاصل کی۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں اور انہیں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 2 وکٹیں درکار ہیں، بلال آصف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    بی جے واٹلنگ 42 اور سومرویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    قبل ازیں ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اوقر نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر گھاس ہے اور یہ چیز بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بھی یہی کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، دبئی ٹیسٹ میں کامیابی سے بڑا حوصلہ ملا ہے اور یہ ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم حریف ہے تاہم ہم بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ۔

    مزید پڑھیں: محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ، عامر کی واپسی کا امکان

    واضح رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس انجری کے باعث تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہیں جبکہ شاہین آفریدی ڈیبیو کریں گے، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

  • ایشیا کپ 2018: بھارت کے ہاتھوں‌ پاکستان کو شکست، سرفراز کا اعتراف

    ایشیا کپ 2018: بھارت کے ہاتھوں‌ پاکستان کو شکست، سرفراز کا اعتراف

    دبئی: ایشیا کپ 2018 کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔ کپتان سرفراز نے خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے پانچویں اور اہم میچ میں دو بڑی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارت دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں، چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ میدان اتری تھیں۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.1 اوور میں 162 رنز بنائے اور اُس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، بھارت کو جیت کے لیے 163 رنز کا آسان ہدف ملا تھا جسے دو وکٹوں نے نقصان پر انہوں نے پورا کرلیا۔

    بھارت اننگز خلاصہ

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور شیکر دھون نے کیا، بھارت کو اچھی اوپننگ ملی اور دونوں بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    بھارت کی پہلی وکٹ 86 کے مجموعی اسکور پر گری، آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہوں نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

    شیکھر دھون 104 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے انہوں نے 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

    بھارتی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باعث مخالف ٹیم شروع سے ہی کھیل پر حاوی رہی اور بلے باز موقع ملتے ہی گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچاتے رہے، شرما الیون نے 29 اوور میں 164 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔ پاکستانی باؤلر فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    سرفراز احمد کا اعتراف

    کپتان سرفراز احمد نے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بیٹنگ خراب کی، اگلے میچز میں بیٹنگ کو بہتر کریں گے اور کوشش ہوگی کہ دوبارہ غلطی نہ دہرائیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شکست ٹیم کو جگانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کافی ہے، آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، اگر آج کے میچ میں جلد وکٹیں نہیں گرتیں تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

    سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 5 اوورز میں 2 وکٹیں گرنے سے بہت نقصان ہوا، جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے پارٹنر شپ نہیں بن سکی۔

    بھارت اننگز تفصیل

    اٹھارویں اور انیسویں اوور میں چار رنز بن سکے جس کے بعد مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 118 تک پہنچا۔

    سترہویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے 8 رنز ملے جس کے بعد بھارت کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔

    سولہویں اوور میں شیکھر دھون 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 104 تک پہنچا۔

    پندرہویں اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 98 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں روہت شرما نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تو وہ شاداب کی اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، یوں بھارت کی پہلی وکٹ 86 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    بارہویں اوور میں ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنے۔

    گیارہویں اوور میں 8 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 66 تک پہنچا۔

    دسواں اوور فہیم اشرف نے کیا جس کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 58 تک پہنچا۔

    نویں اوور میں بھارتی ٹیم ایک چوکے کی مدد سے 6 رن بنانے میں کامیاب رہی جس کے بعد مجموعی اسکور 52 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور بھارتی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا، دو چھکوں ، ایک چوکے کی مدد سے مجموعی اسکور میں 19 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکور 46 تک پہنچا گیا۔

    ساتویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے بھارت کی ٹیم نے 10 رنز حاصل کیے جس کے بعد مجموعی اسکور 27 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں صرف 2 رنز بن سکے جس کے بعد بھارت کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 17 تک پہنچا۔

    بھارتی ٹیم پانچویں اوور میں کوئی رن حاصل نہ کرسکی

    چوتھے اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 15 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور میں ایک چوکے اور تین رنز بنے جس کے بعد بھارت کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور عثمان شنوری: پانچ رن اضافے کے بعد مجموعی اسکور 7 تک پہنچا۔

    بھارت کی جانب سے اوپننگ کے لیے روہت شرما اور شیکھر دھون میدان میں آئے، پہلے اوور میں صرف 2 رنز بن سکے۔

    پاکستان کی اننگز خلاصہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو اچھی اوپننگ نہ مل سکی اور  تین کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور 85 رنز کی شراکت داری قائم کی البتہ بائیسویں اوور میں 47 کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین سرفراز بھی صرف 6 رنز بنا سکے۔

    بعد ازاں چھبیسویں اوور میں شعیب ملک 43 کے انفرادی اور 100 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے اُس کے بعد پاکستان کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا۔

    بابر اعظم 47 ، شعیب ملک 43 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بھونیشور کمار اور کیدار جادیو تین تین وکٹیں لے کر بھارت کے نمایاں باؤلر رہے۔

    پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز بھی نہ کھیل سکی، 43ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کے آخری بیٹسمین عثمان شنواری آؤٹ ہوئے، پاکستان نے 162 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا۔

    مکمل اسکور کارڈ

    وکٹیں گرنے کی ترتیب اور باؤلرز کی کارکردگی

    اننگز تفصیل

    چوالیسویں اوور کی پہلی گیند پر عثمان شنواری آؤٹ ہوئے یوں پاکستان کی اننگز کا اختتام 162 کے مجموعی اسکور پر ہوا۔

    43ویں اوور کی پہلی بال پر نئے آنے والے بیٹسمین حسن علی 1 رن بنا کر پویلین لوٹے،

    بیالسویں اوور کی پہلی گیند پر فہیم اشرف 21 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 تک پہنچا۔

    اکتالسیوں اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوسکا جس کے بعد مجموعی اسکور 158 تک پہنچا۔

    چالیسویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے 6 رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 157 تک پہنچا۔

    39ویں اوور میں تین رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 تک پہنچا۔

    38واں اوور: 7 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 148 تک پہنچا

    37ویں اوور میں 3 رنز حاصل ہوئے

    36ویں اوور  میں تین رنز حاصل ہوئے

    35ویں اوور میں چار رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور 134/7 تک پہنچا۔

    34ویں اوور میں 9 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 تک پہنچا۔

    33ویں اوور میں شاداب خان 8 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

    32 اوورز 119 رنز چھ آؤٹ

    اکیتسویں اوور میں چار رنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 تک پہنچا۔

    تیسویں اوور میں صرف دو رنز حاصل ہوئے

    انیتسویں اوور کی پہلی گیند پر آصف علی وکٹ کے پیچھے کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر 9 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے،

    اٹھائیسویں اوور میں آصف علی نے ایک چھکا مارا جس کے بعد مجموعی اسکور  پانچ وکٹوں کے نقصان پر109 تک پہنچا۔

    ستائیسواں اوور پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا کیونکہ آخری گیند پر رن لینے کی کوشش میں شعیب ملک 43 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

    چھبیسویں اوور میں صرف ایک رن بن سکا، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 97/4 تک پہنچا۔

    25واں اوور ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ نئے آنے والے کھلاڑی اور کپتان سرفراز احمد کیچ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اُن کا منیش پانڈے نے باؤنڈری لائن کے قریب شاندار کیچ لیا۔ اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 تک پہنچا۔

    24 واں اوور: 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 93 تک پہنچا، ایک موقع پر شعیب ملک نے اڑتا ہوا شارٹ کھیلا مگر بھارتی فیلڈر کیچ لینے میں ناکام رہا۔

    23ویں اوور میں صرف ایک رن کا اضافہ ہوسکا۔

    بائیسواں اوور:  پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نصف سنچری سے تین رن کی دوری پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے اور یوں 85 رنز کی اہم پارٹنر شپ اختتام کو پہنچی، انہوں نے 62 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے، اختتام پر ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 86 تک پہنچا۔

    اکیسواں اوور: پانچ رن اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

    بیسواں اوور: 4 رنز کے بعد مجموعی اسکور 80 تک پہنچا۔

    انیسواں اوور: تین رنز کے بعد مجموعی اسکور 76 تک پہنچا۔

    اٹھارواں اوور: پہلے بال پر چوکے اور سنگل کے بعد مجموعی اسکور 73 تک پہنچا۔

    سترہواں اوور:ایک چوکے اور دو سنگل کے بعد مجموعی اسکور 73 تک پہنچا۔

    سولہویں اوور میں تین رنز حاصل ہوئے جس کے بعد مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 60 تک پہنچا، بابر اعظم 32 اور شعیب ملک 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    پندرہویں اوور میں 2 رنز حاصل ہوئے

    چودہویں اوور میں شعیب ملک نے تھرڈ مین پر شاندار چوکا مار ا ، 6 رنز آنے کے بعد اختتام پر اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 55 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا، شعیب ملک نے اننگز کا پہلا چھکا مارا علاوہ ازیں دونوں کھلاڑیوں نے 4 سنگل رنز لیے، اختتام پر مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 تک پہنچا۔

    بارہویں اوور میں دونوں بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا اور 7 رنز حاصل کیے جس کے بعد مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 39 تک پہنچ گیا۔

    گیارہویں اوور میں 7 رنز حاصل ہوئے

    دسویں اوور میں بھی بابر اعظم اور شعیب ملک نے محتاط انداز اختیار کیے رکھا اور مجموعی اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کیا۔

    نویں اوور میں صرف ایک رن بن سکا جس کے بعد مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 23 تک پہنچا۔

    8واں اوور: اس اوور میں صرف 2 رنز حاصل ہوئے۔

    7 اوورز: 2 چوکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 20 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں شعیب ملک نے گیند کو باؤنڈری پار پھینک کر 4 رنز بنائے، اوور میں 8 رن حاصل ہوئے جس کے بعد مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 تک پہنچا۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اوپننگ کا آغاز کیا مگر قومی ٹیم کو ابتدا اچھی نہ مل سکی اور امام الحق 2 کے انفرادی اور مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پانچویں اوور کی پہلی گیند پر فخر زمان 9 گیندیں کھیلنے کے باوجود بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے، دونوں اوپنرز کو بھونیشور  کمار نے آؤٹ کیا۔

    پاکستانی اسکواڈ کی کپتانی سرفراز احمد کررہے ہیں ، ٹیم میں فخر زمان، انعام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، عثمان خان، شاہین آفریدی، آصف علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

    بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہاتھ میں ہے جب کہ ٹیم میں شیکھر دھون لوکیش راہل، امبتی رائیدو، منیش پانڈے ، کیدار جادو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتھک، ہاردک پانڈے، کلدیپ یادو، یزویندرا، اکسر پٹیل، بھونیشور کمار، جسپریت ، شاردل ٹھاکر اور خلیل احمد شامل ہیں۔

    پاکستان اور بھارت سنہ 2006 کے بعد اب دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہے ہیں ، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تمام 25 ہزار نشستیں بک چکی ہیں۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز نےلاہورقلندر کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    پی ایس ایل: کراچی کنگز نےلاہورقلندر کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مییچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

    میچ کی خاص بات شکیب الحسن کی جاندار بیٹنگ اورمحمد عامر کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی، شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    انہوں نے اکیاون رنز بنائے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،جبکہ محمد عامر نے پی ایس ایل میں آتے ہی ریکارڈ بنادیا۔

    لاہور قلندر کے کھلاڑی عامر کے آگے بے بس دکھائی دیئے۔ دبئی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 126رنز کاٹارگٹ 15.5 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

    شکیب الحسن اور لینڈن سیمنز نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے گراﺅنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے اور میچ میں کراچی کنگز کی کامیابی کو یقینی بنا دیا۔

    اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے لاہورقلندر کیخلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کراچی کنگز الیون : نعمان انور، لینڈل سمنز، جیمز ونس، شعیب ملک، شکیب الحسن، روی بوپارا، عماد وسیم، افتخار احمد، سہیل تنویر، سیف اللہ بنگش اور محمد عامر.

    لاہور قلندر الیون : اظہر علی، کرس گیل، کیمرون ڈیلپرٹ، محمد رضوان، صہیب مقصود، ڈوائن براوو، نوید یاسین، کیون کوپر، ظفر گوہر، زوہیب خان اور ضیاء الحق.

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    براہ راست اپ ڈیٹ

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی کنگز اننگز

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مجموعی اسکور: 131/3

    اوورز : 15.5

    سولہواں اوور : کراچی کنگز نے 15.5 اوورز میں 131 رنز بنا کر لاہور قلندر کو سات وکٹوں سے شکست دے دی،

    چودہواں اوور : کراچی کنگز کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ، اسکور 118 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ،

    تیرہواں اوور : شکیب احسن 51 رنز بنا کر کیمرون ڈیلپرٹ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اسکور میں بارہ رنز کے اضافے سے اسکور  111 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

    بارہواں اوور : لینڈل سمنز نے نصف سینچری اسکور کرلی، اسکور 99 رنز ہوگیا،

    گیارہواں اوور : 9 رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 91 دو کلھلاڑیوں کے نقصان پر

    دسواں اوور : چار رنز کے اضافے سے اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 88 رنز ہوگیا۔

    نواں اوور : اس اوور میں صرف ایک رن بن سکا

    آٹھواں اوور : ایک چھکا اور دو چوکوں کی مدد سے اسکور میں 15 رنز کا شاندار اضافہ، اسکور 77 تک جاپہنچا۔

    ساتواں اوور : اس اوور میں صرف پانچ رنز کا اضافہ ہو سکا ،

    چھٹااوور : 14 رنز کے اضافے سے 57 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    پانچواں اوور : 12 رنز کے اضافے سے کراچی کنگز کا اسکور 43 ہوگیا، اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

    چوتھا اوور : اسکور میں 21 رنز کا شاندار اضافہ ہوا ، جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل ہیں ۔ اسکور 31 رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے،

    تیسرا اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور دس رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    دوسرا اوور : جیمز ونس تین رنز بنا کر ظفر گوہر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،  اس اوور میں کراچی کنگز کے تین رنز کے اضافے سے  5 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر ہے۔

    پہلا اوور : کراچی کنگز کے اوپنرز نعمان انور اورلینڈل سمنز نے کھیل کا آغاز کیا، لیکن نعمان انور بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے، کراچی کنگز کا اسکور صرف دو رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لاہور قلندر اننگز

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مجموعی اسکور: 125/8

    اوورز : 20

    بیسواں اوور : لاہور قلندر نے آخری اوور میں چھ رنز کے اضافے سے 125 اسکور کرلیا۔ اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    اس طرح لاہورقلندر نے کراچی کنگز کو 126 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے،

    انیسواں اوور : محمد عامر کی شاندار بولنگ نے تین بال پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا،
    اس خوبصورت ہیٹ ٹرک کے بعد لاہور قلندر کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اور اسکور صرف چار رنز کے اضافے سے 119 ہے۔

    محمد عامر نے ڈوائن براوو کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ زوہیب خان اور کیون کوپر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    اٹھارہواں اوور : اسکور 115 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر۔ رضوان 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں

    سترہواں اوور : نو رنز کے اضافے سے لاہور قلندر کا اسکور 107 ہوگیا، اور اسکے چار کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

    سولہواں اوور : اس اوور میں نو رنز کا اضافہ ہوا جس میں ایک چھکا بھی شامل ہے،اسکور 98 ہوگیا۔

    پندرہواں اوور : لاہور قلندرکا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہے۔

    چودہواں اوور : صہیب مقصود 22 رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر بوپارہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ لاہور قلندر کا اسکور 80 رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    تیرہواں اوور : چھ رنز کے اضافے سے لاہور قلندر نے 75 رنز بنا لئے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

    بارہواں اوور : اس اوور میں بھی چھ رنز بن سکے اسکور 69 رنز تک جا پہنچا۔

    گیارہواں اوور : لاہور قلندر کے چھ رنز کے اضافے کے ساتھ 63 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ

    دسواں اوور : کیمرون ڈیلپرٹ 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ اسکور 57 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر

    نواں اوور : آٹھ رنز کے اضافے سے لاہور قلندر کا اسکور 55 رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    آٹھواں اوور : پانچ رنز کے اضافے سے اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 47 رنز ہوگیا،

    ساتواں اوور : لاہور قلندر کے چار رنز کے اضافے کے ساتھ 42 رنز اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

    چھٹا اوور : اس وقت صہیب مقصود اور کیمرون ڈیلپرٹ کریز پر موجود ہیں۔ اسکور میں صرف ایک رن کا ااضافہ ہوسکا۔

    پانچواں اوور : بولنگ اٹیک میں شکیب الحسن نے شعیب ملک کی جگہ لے لی اور شکیب الحسن کی بال پر اظہر علی اٹھارہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

    چوتھا اوور : بارہ رنز کے اضافے سے اسکور 30 رنز ہوگیا۔ جس میں دو چوکے بھی شامل ہیں۔

    تیسرا اوور : اٹھارہ رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہے، اس اوور میں سات رنز کا اضافہ ہوا۔

    دوسرا اوور : عامر علی کی بال پر اظہر علی نے چوکا لگا کر چار رنز کا اضافہ کیا۔

    پہلا اوور : لاہورقلندر کے اوپنراظہرعلی اور کرس گیل نے کھیل کا آغاز کیا، میچ کے پہلے اوور میں چوتھی بال پر کرس گیل ایک چھکا لگانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کرس گیل کا کیچ جیمز ونز نے لیا۔ نئے آنے والے کھلا ڑی کیمرون ڈیلپرٹ ہیں،

  • شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم 234  رنز پر آؤٹ ہوگئی

    شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم 234 رنز پر آؤٹ ہوگئی

    شارجہ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستانی ٹیم دوسوچونتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی، مصباح کی نصف سنچری اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے چار وکٹ حاصل کیں، انگلینڈ کی ٹیم نے دن کے اختتام پر چار رنز بنالیے ہیں۔

    پاکستان ٹیم کیلئے شارجہ ٹیسٹ کا پہلا روز برا ثابت ہوا، انگلش ٹیم نے پاکستان بلے بازوں کو فاسٹ بولرز کیساتھ اسپن کے جال میں پھنسا دیا، پہلی سے آخری وکٹ تک پاکستانی بلے باز بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد پویلین لوٹ آئے۔

    پاکستانی کھلاڑی حفیظ ستائیس، ملک اڑتیس، یونس اکتیس اور سرفراز انتالیس رنز بناسکے جبکہ عمررسیدہ کھلاڑی کا لیبل چپکائے کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری نبھائی اور کیرئیر کی بیتیسویں نصف سنچری اسکور کی،لیکن وہ غلط شاٹ کھیلتے ہوئے اکہتر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    انگلش ٹیم نے آخر میں راحت علی کو آؤٹ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دوسو چونتیس رنز پر ڈھیر کردیا، جیمز اینڈرسن نے چار، سمت پٹیل،معین علی اور اسٹورٹ براڈ نےدو، دو وکٹ حاصل کی۔

    دن کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنالیے ہیں۔