Tag: Total Solar Eclipse

  • رواں ماہ سورج کو مکمل گرہن لگے گا

    رواں ماہ سورج کو مکمل گرہن لگے گا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو سورج کو مکمل گرہن لگے گا، سورج گرہن کا مشاہدہ کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔

    سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بج کر 37 منٹ پر لگے گا۔

    9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا، گرہن کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا میں کیا جاسکے گا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

    خیال رہے کہ رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل اور دوسرا 14 اکتوبر کو ہوگا، پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی رات جبکہ دوسرا 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی رات رونما ہوگا۔

  • خلا سے مکمل سورج گرہن کا منظر

    خلا سے مکمل سورج گرہن کا منظر

    واشنگٹن : سورج گرہن آ گیا اور چلا گیا! تاریخی لمحہ جب امریکا میں دن میں رات ہوگئی، زمین پر تو اس منظر کا نظارہ سب نے کیا لیکن خلا میں مکمل سورج گرہن کا منظر کیسا تھا، دنیا بھر کی خلائی ایجنسیوں اور خلا میں موجود خلانورد نے اس کا نظارہ کیا اور تصاویر شیئر کی۔

    سپر پاور پر مکمل اندھیرا میں ڈوب گیا، امریکا میں یہ منظر سو سال بعد دیکھا گیا، ایک صدی بعد مکمل سورج گرہن نے نیو یارک سے سیاٹل تک کا حصہ تین سے چار منٹ سورج کی روشنی سے محروم رہا۔

    جہاں امریکی شہریوں نے اس سورج گرہن کا نظارہ کیا اور اس منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا وہی دنیا بھر میں خلائی ایجنسیوں اور خلا بازوں نے سورج گرہن کی ایسی تصاویر لی، جو ہم کبھی خواب میں بھی لینا کا نہیں سوچ سکتے۔

    امریکی خلائی مسافر جیک فشر نے ایک تصویر ٹویٹ کی جب وہ اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اس کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    اٹلالین خلاء باز پاؤلو نے بھی اس ںظارے کی محفوظ کرنے کیلئے کیمرے میں سولر فلٹر کے ساتھ 400 میلی میٹر کا لیس نصب کیا اور اپنے کیمرے میں خوبصورت منظر کو قید کیا ۔


    امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے براہ راست مکمل سرج گرہن دیکھنے کا اہتمام کیا جبکہ خلا میں سیٹلائیٹس سے تصاویر بھی لیں۔

    یورپی سپیس ایجنسی کی ’پروبا 2‘ سیٹیلائٹ نے بھی خلا سے مکمل سورج گرہن کے خوبصورت تصویر لی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اکیسویں صدی کا پہلا مکمل سورج گرہن، امریکہ تاریکی میں ڈوب گیا

    اکیسویں صدی کا پہلا مکمل سورج گرہن، امریکہ تاریکی میں ڈوب گیا

    واشنگٹن : امریکا میں سو سال بعد  پہلا مکمل سورج گرہن ہوگیا، پورا سپر پاور اندھیرے میں ڈوب گیا، سورج گرہن دیکھنے کیلئے سیکڑوں مقامات پرخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ماہر نجوم نے اسے امریکہ کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تاریخی لمحہ آگیا، امریکا میں اکیسویں صدی کا پہلا مکمل سورج گرہن ہوگیا، سو سال بعد مکمل سورج گرہن کے بعد دن میں رات کا منظر دکھائی دینے لگا۔

    ایک ساحل سےدوسرے ساحل تک تاریکی ہی تاریکی ہے، یہ تاریکی دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہی۔

    سورج گرہن دیکھنے کیلئے واشنگٹن کے ائیر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پرخصوصی انتظامات کئے گئے، ناسا نےسورج گرہن دیکھنے کیلئے شہریوں میں خصوصی چشمے مفت تقسیم کیے ہیں۔

    مارکیٹ میں ان چشموں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ میں سورج گرہن کی مناسبت سے اسپیشل ہینڈ پینٹیڈ گلاسز اور ٹی شرٹس بھی دستیاب ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کا شہر ہاپکن ویلز اس سورج گرہن کا مرکز ہے۔ جزوی سورج گرہن شمالی امریکا، افریقا، یورپ میں بھی دیکھا جارہا ہے، امریکا میں اس سے قبل آخری بار8جون1918کو مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ماہر علم نجوم کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سورج گرہن کا ہونا اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے اس کے برے اثرات سپر پاور کو متاثر کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف آسٹرلوجسٹ سامعہ خان نے کہا کہ سورج اور چاند گرہنوں کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے، مکمل سورج گرہن کے اثرات ڈیڑھ سال زندگی پر رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کے باعث امریکا میں کرائسز کا خطرہ ہے،

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ماہرنجوم کنعان چوہدری نے کہا کہ امریکا کامستقبل تاریک نظر آرہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

    آج ہونے والے مکمل سورج گرہن کو عظیم امریکی گرہن کا نام دیا گیا ہے، اس کا آغاز امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہوکرجنوبی کیرولینا میں ختم ہوگا۔

    سورج گرہن امریکہ کی 14 ریاستوں میں دیکھا گیا، جن میں ریگون، اڈاہو، مونٹانا ویومنگ، آئیووا،نبراسکا، کینٹکی، کینساس، جارجیا ، میسوری، الیونوائے، ، ٹینسی، نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا شامل ہیں۔

    شمالی ۔

    خیال رہے کہ امریکا میں آخری بار مکمل سورج گرہن جون 1918 ہوا تھا جبکہ اگلا مکمل سورج گرہن اپریل 2024 میں دیکھا جا سکے گا۔

    سورج گرہن کب ہوتا ہے ؟


    سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن

    جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن

    میامی: جنوبی امریکا میں 99 سال بعد مکمل سورج گرہن 21 اگست کو رونما ہوگا جس کا مشاہدہ کرنے کے لیے لوگوں میں نہایت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔

    یہ مکمل سورج گرہن جسے عظیم امریکی گرہن بھی کہا جاتا ہے امریکا میں سیاحت میں اضافے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ان مقامات کے ٹکٹس اور کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جہاں سے سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

    اس تاریخ کو مزید یادگار بنانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات، جشن اور یہاں تک کہ شادیوں کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے جو عین اس وقت انجام پائیں گی جب گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

    اس دن ایک بحری جہاز پر 1983 کے مشہور گانے ٹوٹل ایکلپس آف دا ہارٹ پر لائیو پرفارمنس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو گلوکارہ بونی ٹیلر گائیں گی۔

    فلوریڈا انٹرنیشل یونیورسٹی کے ماہر فلکیات جیمز ویب کا کہنا ہے کہ گرہن لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے قابل مشاہدہ ہوگا۔

    یہ سورج گرہن 21 اگست کی صبح 9 بجے کے فوری بعد امریکا کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہوگا۔ 10 بج کر 16 منٹ پر یہ اورگن کے مغربی ساحل پر پہنچے گا اس کے بعد دوپہر میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہوگا۔

    اس دوران گرہن کا اندھیرا مکمل طور پر ان علاقوں میں چھایا رہے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں آخری مکمل سورج گرہن 8 جون 1918 کو ہوا تھا اور اس کا راستہ لگ بھگ موجودہ گرہن جیسا تھا۔

    اگلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل 2024 میں رونما ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔