Tag: TOUCH SCREEN

  • اب فون ہی نہیں لباس بھی ٹچ اسکرین والے ہوں گے، حیرت انگیز ایجاد

    اب فون ہی نہیں لباس بھی ٹچ اسکرین والے ہوں گے، حیرت انگیز ایجاد

    برطانوی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ڈسپلے اسکرین اور ٹچ سینسر والا ایسا حیرت انگیز کپڑا بنایا ہے جو لوگوں کے چلنے سے بجلی بناتا ہے۔

    زمانہ انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے، جو چیزیں چند سال پہلے انسانوں کے وہم وگمان میں بھی نہ تھیں وہ اب حقیقت کا روپ دھارتی جارہی ہیں۔

    انگلستان کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بھی ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایسا کپڑا بنایا ہے جو ڈسپلے اسکرین اور ٹچ سینسر کی سہولت سے مزین ہے جس کی سب سے خاص بات اس میں درجہ حرارت بدلنے کی صلاحیت اور لوگوں کے چلنے سے بجلی بنانا شامل ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اس حیرت انگیز کام میں اسمارٹ ٹیکسٹائل میں سینسر بنے گئے ہیں اور ان میں فائبر ایل ای ڈی لگائی گئی ہے جس کے ذریعے پورے کپڑے کو ایک طرح سے ٹچ ڈسپلے میں تبدیل کردیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 46 ٹیکسٹائل ڈسپلے تیار کیا گیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ کپڑا سازی کے روایتی طریقے سے بھی اسمارٹ کپڑے کو بنایا جاسکتا ہے۔

    اس میں فائبر پر مشتمل ایل ای ڈی روشنیاں لگائی گئی ہیں اس کے علاوہ دیگر پرزہ جات بھی فائبر سے ہی کاڑھے گئے ہیں جن میں ٹچ اور درجہ حرارت نوٹ کرنے والے سینسر کے ساتھ ساتھ اینٹینا اور بایوسینسر بھی شامل ہیں۔ جب کہ توانائی محفوظ کرنے کا نظام بھی ریشے کی صورت میں ڈھالا گیا ہے۔

    کپڑے پر مختلف تصاویر اور رنگ نمودار ہوتے ہیں اس میں ٹچ اسکرین کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ درجہ حرارت بدلنے اور لوگوں کے چلنے سے بجلی بناتا رہتا ہے۔

    فائبر ہونے کی وجہ سے انہیں من پسند کپڑے یا سوئیٹر وغیرہ میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے اور لچک دار ہونے کی بنا پر یہ کھنچنے سے خراب بھی نہیں ہوتا اس لیے ڈسپلے اسکرین والا کپڑا طویل عرصے تک کارآمد رہتا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق یہ انٹرنیٹ آف تھنگس کی بہترین مثال ہے اور ماہرین کے مطابق اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔

  • بچوں کے ٹچ اسکرین استعمال کرنے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

    بچوں کے ٹچ اسکرین استعمال کرنے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

    آج کل کے بچے اپنا زیادہ تر وقت مختلف اسکرینز کے سامنے گزارتے ہیں، اس کے بے شمار نقصانات کے ساتھ ایک نقصان یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹچ اسکرین استعمال کرنے والے بچوں میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    حال ہی میں کی جانے والی لندن یونیورسٹی، کنگز کالج لندن اور باتھ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں کہا گیا کہ جب بچے زیادہ وقت ٹچ اسکرین ڈیوائسز کے ساتھ گزارتے ہیں، تو ان میں ڈیوائسز سے دور رہنے والے بچوں کے مقابلے میں کسی کام کے دوران دھیان بھٹکنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے بچوں کی نشوونما پر اسکرین پر گزارے جانے والے وقت کے اثرات کی اہمیت سامنے آتی ہے، خاص طور پر کووڈ 19 کی وبا کے دوران بچوں میں ٹچ اسکرین ڈیوائسز کا استعمال زیادہ بڑھ گیا ہے۔

    اس تحقیق کے لیے 12 ماہ کے بچوں میں ٹچ اسکرین ڈیوائسز کے مختلف دورانیے کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں ان بچوں کا جائزہ ڈھائی سال تک لیا گیا اور انہیں لیبارٹری میں 3 بار یعنی پہلے 12 ماہ، پھر 18 ماہ اور آخری بار ساڑھے 3 سال کی عمر میں بلایا گیا۔

    ہر بار ان بچوں کی توجہ کو جانچنے کے لیے کمپیوٹر ٹاسکس میں ایک آئی ٹریکر کو استعمال کیا گیا۔

    ان ٹاسکس میں اشیا اسکرین کے مختلف حصوں میں رکھ کر دیکھا گیا کہ بچے کتنی تیزی سے ان اشیا کو دیکھتے ہیں اور کس حد تک توجہ بھٹکانے والی اشیا سے خود کو بچاتے ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ ٹچ اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے والے بچے اشیا کو بہت تیزی سے دیکھتے ہیں مگر توجہ بھٹکانے والی اشیا کو نظرانداز نہیں کرپاتے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم یہ حتمی نتیجہ نکالنے سے قاصر ہیں کہ ٹچ اسکرین کا استعمال توجہ کی صلاحیت پر اثرات مرتب کرتی ہے، کیونکہ جن بچوں کی توجہ جلد بھٹک جاتی ہے، وہ ٹچ اسکرین کے توجہ کھینچنے والے فیچرز کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا حقیقی دنیا میں بھی بچوں کی توجہ آسانی سے بھٹک جاتی ہے یا نہیں۔

  • ایپل اسمارٹ واچ،صحت سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے

    ایپل اسمارٹ واچ،صحت سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے

    ایپل کی اسمارٹ واچ صارف کو وقت کےساتھ صحت اورتندرستی کےحوالےسےبھی آگاہی فراہم کرتی ہے۔

    کمپیوٹربنانےوالی مشہورکمپنی ایپل کےماہرین کاکہنا ہےکہ ان کی اسمارٹ واچ میں ایسا ایپ موجود ہے،جو دل کی ڈھرکن نوٹ کرتا ہے اور صارف کو تندرست رہنےکیلئے ورزش سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتاہے.

    ایپل واچ سےنہ صرف کالزکی جاسکتی ہیں بلکہ ٹچ اسکرین کی سہولت کے ساتھ ایک بٹن بھی دیا گیا ہے، جس سے ایپل واچ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کرسکتےہیں۔