Tag: Tour de France cycling race

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: سترہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل مجکا کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: سترہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل مجکا کے نام

    فرانس :ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل مجکا نے جیت لیا، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ مختصر ہونے کے ساتھ سب سے دشوار تھا، ایک سو چوبیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لئے سائیکلسٹ کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    پولینڈ کے رافیل ماجکا نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس اپنے نام کی، پولش رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے پینتیس منٹ اور تئیس سیکنڈز میں طے کیا۔ ریس لینڈ اٹلی کے ونسینزو نیبالی تیسرے نمبر پر رہے۔

    ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ وہ چھہتر گھنٹے اکتالیس منٹ اور اٹھائیس سیکنڈز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکل: 13واں مرحلہ اٹلی کے وینسنز نبالی نے جیت لیا

    ٹور ڈی فرانس سائیکل: 13واں مرحلہ اٹلی کے وینسنز نبالی نے جیت لیا

    فرانس: ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیرہواں مرحلہ ٹیم استانا کے اٹالیس رائیڈر وینسنزو نیبالی نے جیت کر ریس لیڈر کی یلو جرسی برقرار رکھی۔

    سینٹ ایٹینی سے چامروسس تک ریس کا تیرہواں مرحلے ایک سو ستانوے اعشاریہ پانچ کلومیٹر پر مشتمل تھا، دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سائکلسٹ کو خاصی مشکلات کا سامنا رہا، تاہم اٹلی کے وینسنزو نیبالی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پولینڈ کے رافال ماجکا سمیت تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    نیبالی نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے بارہ منٹ اور انتیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا، رافل ماجکا دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، چیک ری پبلک کے لیپولڈ کونینگ کا نمبر تیسرا رہا، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔

    اٹالین رائڈر چھپن گھنٹے چوالیس منٹ اور تین سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: گیارہواں مرحلہ فرانسیسی رائڈر ٹونی کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: گیارہواں مرحلہ فرانسیسی رائڈر ٹونی کے نام

    فرانس : ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ میزبان رائدر ٹونی گیلوپن نے جیت لیا۔۔ اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ایک دن کے ریسٹ کے بعد دوبارہ آغاز ہوا، گیارہویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو ایک سو ستاسی کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، رائڈرز کو طویل راستے میں مشکلات کا سامنا رہا، کچھ رائڈرز حادثے کے سبب ریس مکمل نہ کرسکے۔

    فرانس کے ٹونی گیلوپن نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے پچیس منٹ اور پینتالیس سیکنڈز میں طے کیا، یہ ٹور ڈی فرانس میں ان کی پہلی کامیابی ہے، اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے،ا اٹالین رائڈر چھیالیس گھنٹے انسٹھ منٹ اور تئیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: دسواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: دسواں مرحلہ ونسینزو نیبالی کے نام

    فرانس:  ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ اٹلی کے ونسینزو نیبالی نے جیت لیا۔

    اٹالین رائڈر کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، دسویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو مشکلات کا بھی سامنا رہا، دو مرتبہ کے چیمپئین اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور حادثے کے سبب دسویں مرحلے سے باہر ہوگئے، انجری کے باعث وہ مزید مرحلوں میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    اٹالین رائڈر ونسینزو نیبالی نے طویل اور مشکل سفر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ستائیس منٹ اور چھبیس سیکنڈز میں طے کیا، ٹور ڈی فرانس کے دسویں مرحلے کے اختتام پر اٹالین رائڈر نے یلو جرسی برقرار رکھی، وہ بیالیس گھنٹے تینتیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔