Tag: tour england

  • ٹیم میں‌عدم شمولیت پر دکھ ہے، مگر مایوس نہیں‌، محنت جاری رکھوں‌ گا، فواد عالم

    ٹیم میں‌عدم شمولیت پر دکھ ہے، مگر مایوس نہیں‌، محنت جاری رکھوں‌ گا، فواد عالم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے پر دکھ ہوا تاہم مایوس نہیں ہوں، محنت جاری رکھوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد عالم نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ اس دفعہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا تاہم اللہ بہتر جانتا ہے کہ فائنل الیون میں کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

     ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عدم شمولیت پر دکھ ہوا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھوں گا اور آئندہ سیریز میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد عالم کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وہ گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کریں گے، ٹیم کے کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان جیت جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم فواد عالم کو ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود انہیں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

    32 سالہ ٹیسٹ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک میں رنز کرنے کے باوجود فواد عالم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنارکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وہاب ریاض کو کیوں نکالا؟ مکی آرتھر نے وجہ بتادی

    وہاب ریاض کو کیوں نکالا؟ مکی آرتھر نے وجہ بتادی

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض نے گزشتہ دو سال سے ٹیم کو کوئی میچ نہیں جتوایا، ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو طویل عرصے تک کھیلیں اور کامیابیاں دلائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مکی آرتھر نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا لیکن اب کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل ہیں اور اس پر زیادہ محنت کی ضرورت ہے، ہم نوجوان کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان پلیئرز موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا تھا لیکن مکی آرتھر ان کے پاسنگ مارکس سے خوش نہیں تھے، وہاب نے چھبیس ٹیسٹ میں پاکستان کے لیے 83 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    دوسری جانب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اگر انہیں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب نہیں کرنا تھا تو پہلے ہی بتا دیا جاتا تاکہ وہ کاؤنٹی سیزن کھیلنے سے منع نہیں کرتے۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تربیتی کیمپ میں 5 فاسٹ بولر کو شامل کیا ہے، جن میں محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، راحت علی اور میر حمزہ شامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی تربیتی کیمپ میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن تھری میں وہاب ریاض شاندار فارم میں نظر آئے تھے اور انہوں نے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے تمام ہی بلے بازوں کو پریشان کیا اور سیزن میں 18 وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب بولر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔