Tag: tour of New Zealand

  • دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی

    دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی

    ولنگٹن : نیوزیلینڈ میں قومی اسکواڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی، کل 51 ارکان مینیجڈ آئسولیشن سے باہر آجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز سے مقابلے کےلیے نیوزی لینڈ پہنچنے والا اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن سے آزاد ہوجائے گا، حکام نے مینیجڈ قرنطنیہ چھوڑنے کی اجازت دے دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے 51 ارکان آئسولیشن سے نکل کر قریبی ہوٹل پہنچے گی اور کچھ گھنٹے آرام کے بعد قومی اسکواڈ منگل کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سے نکلنے والے کھلاڑیوں اور اسٹاف پر ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق چھٹے، نویں روز مثبت رپورٹ ہونے والے 2 ارکان آئسولیشن مدت پوری کریں گے، دونوں ارکان آئسولیشن مدت کے بعد کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈکو جوائن کرلیں گے جبکہ قومی اسکواڈ کا ایک رکن آکلینڈ سےکوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔

    اتوار کو 43 ارکان کے کیےگئےکورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تاہم تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پاکستانی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ امید ہے پاک ٹیم اس مشکل فیصلے کو قبول کرے گی، نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کرونا کے کیسز ہیں جن کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

  • قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ خطرے میں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام

    قومی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ خطرے میں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام

    کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں مشکلات مزید بڑھ گئیں، چھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچز خطرے میں پڑگئے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فائنل وارننگ جاری کردی۔ کورونا سے متاثرہ چھ کھلاڑیوں کو ان کے کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چند ارکان ہوٹل کے کوریڈور میں ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں دیکھے گئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اپنے کمروں سے بالکل باہر نہ نکلیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

    مزید پڑھیں : دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے 6 ارکان کرونا کا شکار

    ٹیم ارکان کوآئسولیشن سے باہر آنے کے لیے مزید چار کورونا ٹیسٹ دینے ہوں گے، اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کو گلے میں درد کے باعث پہلے ہی آکلینڈ میں روک لیا گیا تھا۔