Tag: Tour of spain cycle race

  • ٹورآف اسپین سائیکل : 16واں مرحلہ فرینک شیلک کے نام رہا

    ٹورآف اسپین سائیکل : 16واں مرحلہ فرینک شیلک کے نام رہا

    میڈرڈ : ٹور ڈی اسپین سائیکل ریس کا سولہواں مرحلے لکزمبرگ کے فرینک شیلک نے جیت لیا۔ میزبان سائکلسٹ روڈریگوئیز نے مجموعی برتری حاصل کرلی۔

    ٹور آف اسپین سائیکل ریس کے سولہویں مرحلے میں سائکلسٹ کو دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزرنا تھا۔ ایک سو پچاسی کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کے لئے سائکلسٹ نے سرتوڑ کوششیں کی۔

    لکزمبرگ کے فرینک شیلک نے کولمبیہ کے روڈولفو ٹوریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبوری کی۔ شیلک نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اننچاس منٹ اور چھپن سیکنڈز میں طے کیا۔

    ٹوریس ایک منٹ دس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ سولہویں مرحلے کے اختتام پر اسپین کے روڈریگوئیز نے اٹلی کے فیبیو ارو سے مجموعی برتری چھین لی ہے۔

    اسپینش سائکلسٹ کو ارسٹھ گھنٹے باون منٹ چوالیس سکینڈز کے وقت کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔

  • ٹورآف اسپین سائیکل ریس:اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا

    ٹورآف اسپین سائیکل ریس:اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا

    میڈرڈ: ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ اٹلی کے فیبیو آرو نے جیت لیا۔ اسپین کے ایلبرٹو کونٹوڈور کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ ٹور آف اسپین سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ ایک سو ستاون کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ پہاڑ کے گردونواح میں ہونے والی طویل ریس میں سائیکلسٹ کو دشواری کا سامنا رہا۔

    اٹلی کے فیبیو آرو نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔ اٹالین رائڈر نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے سینتالیس منٹ اور سترہ سیکنڈز میں طے کیا۔

    اس کامیابی کے بعد فیبیو ریس لیڈر ایلبرٹو کونٹوڈور کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایلبرٹو کونڈوڈور اکہتر گھنٹے اڑتیس منٹ اور سینتیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔