Tag: tourist visas

  • امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط عائد

    امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط عائد

    واشنگٹن : امریکا نے سیاحتی و کاروباری ویزوں کے لیے 15ہزار ڈالر تک بانڈ کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے امریکی ویزا بانڈ کا منصوبہ دو ہفتے میں نافذ العمل ہوگا۔

    اس اقدام کا مقصد اُن غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی ویزا ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی قیام کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت کچھ ممالک کے سیاحتی اور کاروباری ویزہ درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم (بانڈ) وصول کی جائے گی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نئی پالیسی کا آغاز 20اگست سے ہوگا، مذکورہ پائلٹ پروگرام ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بی ون اور بی ٹو ویزا کیلئے مخصوص ممالک سے امریکا آئے ہوئے افراد کو بانڈ دینا ہوگا، جن ممالک میں ویزا اوور اسٹے کی شرح زیادہ ہے ان پر یہ پابندی لاگو ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایک سال میں 2 کروڑ ڈالرآمدنی متوقع ہے۔

    بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2020میں بھی ٹرمپ حکومت نے افریقی ممالک پر مبنی ایسا ہی منصوبہ متعارف کرایا تھا اور 2023میں 5 لاکھ افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : امریکہ جانے کے خواہشمد افراد کیلیے اہم خبر

    یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2025 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ہر نان امیگرنٹ ویزہ رکھنے والے کو 250 ڈالر”ویزا انٹیگریٹی فیس” ادا کرنا ہوگی۔ مذکورہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اگر مسافر ویزہ قوانین کی پابندی کرے تو یہ فیس واپس بھی کی جاسکتی ہے۔

     

  • سعودی عرب : سیاحتی ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

    سعودی عرب : سیاحتی ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

    ریاض : سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔

    ان کاکہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔

    سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، اس وقت ہمارے پاس تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں جو اس شعبے کی ترقی کیلئے تندہی سے مصروف عمل ہیں۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ رواں سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں شعبہ سیاحت کے ذریعے آمدنی میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ سیاحتی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

  • مسلم ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا برطانیہ جانے کی اجازت

    مسلم ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا برطانیہ جانے کی اجازت

    لندن : سال 2024 میں برطانیہ خلیجی ممالک اور اردن کے شہریوں کو ویزا کی چھوٹ دینا شروع کردے گا۔

    برطانیہ کی حکومت کے ایک بیان کے مطابق تمام ممالک جو خلیج تعاون کونسل کے رکن ہیں، بشمول اردن، سال 2024میں الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم میں از خود تبدیل ہو جائیں گے۔

    ایسے وقت جب برطانوی حکام سیاحوں، طلباء اور تاجروں کے لیے برطانیہ میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے سرحدی طریقہ کار کو ہموار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اور اردن کے باشندوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

    برطانیہ

    برطانوی حکومت کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اردن، بحرین، سعودی عرب، کویت، سلطنت عمان، قطر اور امارات سمیت تمام خلیجی ممالک الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن سسٹم (ای ٹی اے) پر منتقل ہوجائیں گے، جو وزٹ ویزا کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

    ویزا استثنیٰ کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کے حوالے سے حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یہ 22 فروری 2024 کی تاریخ کے بعد ہوگی۔

    ویزا استثنیٰ کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کے حوالے سے حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یہ 22 فروری 2024 کی تاریخ کے بعد ہوگی۔

    سیاحوں کو ہر عمر کے لئے الیکٹرانک طور پر 10 برطانوی پاؤنڈ مالیت کا ٹریول پرمٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرانی ہوگی، یہ اجازت نامہ سیاحوں کو جاری کیا جائے گا۔

  • کورونا وائرس کا خطرہ، سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    کورونا وائرس کا خطرہ، سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلئے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیاحتی ویزے پر غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی عائدکر دی۔

    سعودی ایوی ایشن گا کانےتمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کردیں اور کہا سیاحتی ویزےکےحامل غیرملکی سعودی عرب نہیں آسکتے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سعودی ایوی ایشن “گاکا نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جس میں سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا۔

    گاکا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے، گاکا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی تھی اور کاگا نے تمام ائرلائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت سختی سے ہدایت کی۔

    خیال رہے 13 نومبر کو سعودی عرب میں سب سے کم 311 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، جسے مملکت میں خوش آئند قرار دیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 311 کیسز سامنے آئے، اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والی اموات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے پانچ سالہ سیاحتی ویزے کے بعد ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا ہے اور کہا اگر کسی شخص کے امارات پہنچنے پر وزٹ یا سیاحتی ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تو توسیع اندرون ملک سے ہی ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے وزٹ اور سیاحتی ویزے پر آنے والوں افراد کے لیے ایک اور نئی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

    الامارات الیوم کا کہنا ہے کہ اگر کوئی وزٹ یا سیاحتی ویزے پر امارات پہنچا ہو اور اس کے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی ہو تو ایسی صورت میں اسے ویزے کی میعاد کی پابندی کرتے ہوئے ملک سے واپس جانا ہوتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔

    نئی سہولت کے مطابق اگر کوئی شخص وزٹ یا سیاحتی ویزے پر امارات آیا اور وہ توسیع کرانا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں ویزہ حاصل کرنے کے لیے امارات سے باہر نہیں جانا ہوگا، توسیع اندرون ملک سے ہی ہو جائے گی لیکن ویزے کی تجدید کی ایک شرط ہے کہ امارات میں قیام کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہ ہو۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، 5 سالہ سیاحتی ویزے کا اعلان

    وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ایسے افراد اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے ادارے سے رجوع کریں ، اس کی بدولت انہیں متعدد سہولیات حاصل ہوں گی۔

    یاد رہے چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت اجلاس میں تمام قومیتوں کے لیے 5 سالہ سیاحتی ویزے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ آج ہم ملک میں سیاحتی ویزا جاری کرنے کے نظام میں تبدیلی کررہے ہیں تاکہ سیاحتی ویزا کی مدت کو پانچ سال کے لیے قابل استعمال تمام قومیتوں کے لیے بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ 4 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے واضح کیا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے 2 قسم کے ٹرانزٹ ویزا کی سہولت دستیاب ہے۔

    ایک ٹرانزٹ ویزا بالکل مفت ہے جس کی میعاد 48 گھنٹے ہے جب کہ دوسرا ٹرانزٹ ویزا 96 گھنٹوں پر محیط ہے جس کے لیے 50 درہم ادائیگی کرنا ہوگی۔