Tag: tourists

  • ویڈیو : دریا کی لہر سیلفیاں لینے والے کئی سیاحوں کو بہا کر لے گئی

    ویڈیو : دریا کی لہر سیلفیاں لینے والے کئی سیاحوں کو بہا کر لے گئی

    چین کے ایک سیاحتی مقام پر کئی سیاح سیلفی لینے کے دوران بڑی لہر کی زد میں آگئے، وائرل کلپ میں سیاحوں کو دریائے کیانٹانگ کے کنارے سیلفیاں لینے کے دوران بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں دارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان سپر ٹائفون یاگی نے چین، فلپائن اور ویتنام میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

    اس دوران سیاحوں کی سیلفی لیتے ہوئے چین کے دریائے کیانٹانگ کے بہتے پانی میں پھنسنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں سیاح دریا کے کنارے کھڑے سیلفیاں لے رہے ہیں کہ اچانک اس دوران دریائے کیانٹانگ کی طاقتور لہر انہیں بہا لے جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ان میں سے کئی سیاح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جبکہ کئی افراد کا تادم تحریر معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ جان بچا پائے یا نہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صارف نے لکھا ہے کہ یہ کافی پریشان کن ویڈیو ہے اور میں اسے وارننگ کے طور پر پوسٹ کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ اس پوسٹ کو6 لاکھ 91ہزارسے زائد صارفین نے دیکھا، ویڈیو دیکھنے والوں نے سیاحوں کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ لوگ بیوقوف ہیں؟ جو بزرگ والدین اور بچوں کو اپنے ساتھ یہاں لے کرآئے ہیں؟

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سیلفیز کے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔

  • سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کر دی

    سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کر دی

    سعودی عرب نے سیاحوں کو ایک اہم سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت انھیں تمام معلومات اب آسانی سے دستیاب ہو سکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں اور رہائشیوں کی سہولت کے لیے ’’روح السعودیہ‘‘ (وزٹ سعودی عرب) کے عنوان سے ایک پورٹل بنائی ہے، جس پر سیاحتی مقامات اور سروسز سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق پورٹل میں جامع گائیڈ موجود ہے جس کے ذریعے مختلف تفریحی پروگراموں کے مقامات ان کا شیڈول اور دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔

    سیاحتی پورٹل کے ذریعے اندرون یا بیرون مملکت سے آنے والے سیاح اپنے من پسند مقام کا انتخاب کر کے وہاں ہوٹل بکنگ یا ٹور آپریٹرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

    پورٹل پر ریاست کے مختلف تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ سیاح اس پورٹل پر مملکت کے اندر موسم کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے پورٹل پر سیاحتی ویزے کا آپشن بھی موجود ہے۔

  • عید الفطر: ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش

    عید الفطر: ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش

    مری / اسلام آباد: ملک کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں عید کی تعطیلات میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا، ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے معروف سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے، ٹریفک و ٹور ازم پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت مری میں ٹریفک رواں دواں ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں مجموعی طور پر اب تک 4 ہزار 500 گاڑیاں پہنچی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی نے تمام افسران و جوانوں کو بہترین انتظامات پر شاباش پیش کی۔

    سی ٹی او کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑیوں کوسنگل سائیڈ پر پارک کروایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مری کی تمام شاہراہیں کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے، جی پی او چوک میں پیدل چلنے والے رش کے باعث ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ ہے۔

    سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ نو پارکنگ کے خاتمے کے لیے آفیسر مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب: خریداری کے دوران سیاحوں کی ٹیکس کی ادائیگی، حکام کی وضاحت

    ریاض: سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے سیاح خریداری کے دوران جو ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس کی واپسی کے حوالے سے حکام نے وضاحت جاری کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکس، کسٹم اور زکوٰۃ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فی الوقت مملکت میں آنے والے سیاحوں کو واپسی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) واپس نہیں دیا جا سکتا، واٹ کی واپسی قانون کی شق نمبر 73 سے مشروط ہوگی۔

    کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے قانون کی شق نمبر 73 کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی اس امر کی پابند نہیں کہ مملکت آنے والے سیاحوں کو واپسی پر یہاں خریداری پر وصول کیا گیا ٹیکس واپس کیا جائے۔

    قانون کی شق کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ایک یا ایک سے زائد سروسز مہیا کرنے والوں کو متعین کیا جائے جو سیاحوں کا کیس وصول کر کے ان کی نیابت کرتے ہوئے اتھارٹی میں واٹ کی واپسی کا مطالبہ کریں۔

    اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایسی سروس مہیا کرنے والے اداروں کی فہرست جاری کریں۔

    قانون کی شق 73 میں اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی واپسی کے لیے ایسے سیاح جو جی سی سی ممالک کے رہائشی نہ ہوں وہ اپنا کیس مقررہ سروس مہیا کرنے والے ادارے میں جمع کروا سکتے ہیں۔

    ان سیاحوں کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ جو اشیا انہوں نے خریدی ہیں وہ انہیں مملکت یا جی سی سی میں استعمال نہیں کریں گے بلکہ اپنے ملک لے کر جائیں گے۔

    واٹ کی واپسی کا مطالبہ جمع کرواتے وقت سیاح کا مملکت میں موجود ہونا ضروری ہے، سروس مہیا کرنے والے ادارے کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کیس کا اچھی طرح مطالعہ کرنے کے بعد اتھارٹی کو ارسال کرے تاکہ وہاں سے منظوری جاری کی جا سکے۔

    اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کیس موصول ہونے کے بعد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی واپسی کی منظوری کی صورت میں رقم اسی سروس مہیا کرنے والے ادارے کو منتقل کر دی جائے گی، جس کے ذریعے کیس جمع کروایا گیا تھا، سروس مہیا کرنے والے ادارے کا اختیار ہوگا کہ وہ واپسی کی رقم سے اپنی مقرر کردہ فیس وصول کرے۔

    اتھارٹی کو یہ حق ہوگا کہ وہ موصول ہونے والے کیس کو مکمل یا جزوی طور پر رد کر دے، کیس کی واپسی کی صورت میں متعلقہ ایجنٹ کو کیس بھیج دیا جائے گا جس کے ذریعے اتھارٹی کو جمع کروایا گیا تھا۔

  • سعودی عرب: سیاحت میں ہر سال اضافہ

    سعودی عرب: سیاحت میں ہر سال اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے اور رواں برس حکومت نے ڈھائی کروڑ سیاحوں کی آمد کا ہدف رکھا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ لگانے والوں سے کہا ہے کہ وہ نئے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں تاکہ مسابقت پر مبنی اور پرکشش ماحول قائم ہو۔

    الخطیب نے مملکت کے مختلف علاقوں کے شہریوں سے آن لائن ماہانہ میٹنگ کے دوران کہا کہ قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 3.2 فیصد ہو چکا ہے اور 2030 میں 10 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

    احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سال رواں کے دوران بیرون مملکت سے 25 ملین سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے۔

    الخطیب کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں کی تعداد 2021 کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سعودی خواتین کا تناسب 44 فیصد ہے۔

    الخطیب نے کہا کہ ان کی وزارت، سیاحت کے مختلف پروگراموں میں 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، یہ ہدف اس وقت حاصل ہوگا جب ہمارے ہاں ہوٹلنگ اور ٹورازم کے شعبے میں تربیت کے لیے جدید طرز کے انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں۔

    سنہ 2022 کے دوران سیاحت کے شعبے میں 2021 کے مقابلے میں 93 فیصد اضافے کے ساتھ 185 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے سستی رہائش گاہ کا مسئلہ حل

    ریاض : سعودی وزارت سیاحت نے ایک نئے ضابطے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سعودی شہری اپنے گھر بیرون ملک سے آنے والوں کو کرائے پر دے سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میں سعودی عرب میں غیرملکیوں کو سستی رہائش گاہیں ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اس حوالے سے ایک قانون بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ مملکت کے قانون میں ان ترامیم کا مقصد قومی سیاحت کے فروغ اور اس شعبے کی مزید ترقی ہے جس کے لیے مرتب کی گئی حکمت عملی کے اہداف کو مکمل کرنا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ محکمے کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور سیاحوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، اس کے علاوہ اس شعبے میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مواقع میں اضافہ کیا جائے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے قواعد و ضوابط کے تحت نجی سیاحتی مہمان نوازی کی سہولت رہائشی یا زرعی استعمال کے لیے مختص جائیداد کا حصہ ہوگی اور ایک پراپرٹی میں کسی شخص کو جاری کیے گئے اجازت ناموں کی کل تعداد 3 سے زیادہ نہیں ہوگی۔

    صرف سعودی شہری ہی اس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، اس کے لیے درخواست دہندہ کو ایک درخواست فارم بھرنا ہوگا، شرائط میں ایک الیکٹرانک ٹائٹل ڈیڈ یا الیکٹرانک لیز کا معاہدہ بھی شامل ہے جو اجازت نامہ سے متعلق جائیداد کی ملکیت یا استعمال کے حق کو ثابت کرتا ہے اور درخواست دہندگان اور نجی سیاحت کی مہمان نوازی کی سہولت کے سرکاری ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر پابندی عائد

    ریاض / کراچی: سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، صرف عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

    جدہ ایئرپورٹ حکام نے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت تمام پرائیوٹ ایئر لائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

    مراسلے کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی، زائرین کو 5 لیٹر کی ایک ہی بوتل لانے کی اجازت ہوگی۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو آب زم زم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سعودی حکام کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام ایئر لائنز انتظامیہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔

  • وادی کالام میں سینکڑوں سیاح پھنس گئے

    وادی کالام میں سینکڑوں سیاح پھنس گئے

    سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں جس کے باعث وادی کالام میں سینکڑوں سیاح پھنس گئے ہیں، سیاحوں کو نکالنے کے لیے ہیلی سروس شروع کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالام میں اس وقت موجود سیاحوں کی تعداد 1500 ہے جو مختلف ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں، ہوٹل مالکان پھنسے ہوئے سیاحوں کو مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو نکالنے کے لیے آج ہیلی سروس شروع کی جارہی ہے، مقامی لوگوں کے لیے امدادی سامان بھی پہنچایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز سے وادی سوات میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، متعدد ہوٹل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ این 95 اور این 90 پر بحرین سے کالام سیکشن تک صورت حال تشویشناک ہے، سیلاب نے بحرین پل کے ساتھ ساتھ اپروچ روڈ کو بھی متاثر کیا ہے۔

  • ریاض : سعودی عرب جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    ریاض : سعودی عرب جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

    ریاض : سعودی عرب میں غیرملکی سیاحوں کی آمد سے متعلق انتہائی اہم پیش فت دیکھنے میں آئی ہے، کورونا صورتحال کے بعد سفری معاملات کافی حد تک بہتر ہوئے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریول بکنگ جون 2019 کے مقابلے میں رواں برس جون میں 28 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

    عرب نیوز کے مطابق مملکت کے اومنی چینل ٹریول برانڈ نے کہا ہے کہ بکنگ میں اضافہ صارفین کے سفر کی شدید خواہش کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا میں پابندیوں میں آسانی کے ساتھ فضائی سفر میں اضافہ ہوا ہے۔

    Saudi Umrah & Tourist Visas 2019 | CBHUK

    المسافر کے سعودی سمر ٹریول ٹرینڈز سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت سے آنے والے مسافر لگژری رہائش میں قیام کا انتخاب کرتے ہیں جہاں موسم گرما میں ہوٹلوں کی بکنگ کا تقریباً 50 فیصد حصہ فائیو سٹار ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔

    سال 2019میں سمر ٹریول سیزن کے مقابلے میں ہوٹلوں کے لیے بکنگ کے لیے اوسط آرڈر کی قیمتوں میں 66فیصد اور پروازوں کے لیے 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق مقامی سیاحت میں 7 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ مقامی افراد نے مملکت کے پرکشش مقامات کی تلاش جاری رکھی۔

    Saudi Tourism Authority launches 'bold' strategy to boost private tourism  sector | Arab News PK

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عسیر ریجن کے دارالحکومت ابھا کے 2019 کے موسم گرما کے مقابلے میں رواں برس کی بکنگ میں 125 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی، لندن، قاہرہ، پیرس اور شرم الشیخ سعودی مسافروں کے لیے مقبول ترین بین الاقوامی مقامات رہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لندن کے لیے 2019 کے موسم گرما کے مقابلے میں رواں برس کی بکنگ میں 133 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ یکم جون 2022 کو سعودی شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزا کی چھوٹ متعارف کرائی گئی تھی۔

    سات جون سے سعودی شہریوں کے تھائی لینڈ جانے کے لیے ویزے سے استسثنی کے اعلان کے ساتھ تھائی لینڈ اب بین الاقوامی سفر کے لیے مطلوب ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

  • عید  پر 27 لاکھ 70ہزار سیاحوں کی آمد، مقامی معیشت کو 27ارب سے زائد کا فائدہ

    عید پر 27 لاکھ 70ہزار سیاحوں کی آمد، مقامی معیشت کو 27ارب سے زائد کا فائدہ

    پشاور: پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں عید کے دوران 27 لاکھ70ہزار سیاحوں کی آمد سے مقامی معیشت کو 27ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید پرسیاحوں کی آمد کے حوالے سے رپورٹ اور اعدادوشمارجاری کردیئے گئے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں عیدکےدنوں میں27لاکھ70ہزارسیاحوں کی آمد ہوئی، کثیرتعداد میں سیاحوں کی آمد سے 66ارب سے زائد کا کاروبار ہوا۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کی آمدسے مقامی معیشت کو27ارب سےزائدکافائدہ ہوا، عید کے دنوں میں 10 لاکھ50سے زائدسیاحوں نےسوات کارخ کیا جبکہ گلیات میں 10لاکھ،کمراٹ میں ایک لاکھ20ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔

    اسی طرح کاغان میں7 لاکھ سےزائد جبکہ چترال50ہزارسیاحوں کی آمدہوئی، عیدچھیٹوں میں7لاکھ20ہزارگاڑیاں سیاحتی علاقوں میں داخل ہوئیں، اس دوران دنوں میں مقامی لوگوں کےروزگاروآمدن میں اضافہ ہوا۔