Tag: tourists

  • پاکستان آنے کے خواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا

    پاکستان آنے کے خواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا

    اسلام آباد : پاکستان آنے کے خواہشمند 2249سیاحوں نے آن لائن ویزا کے لیے درخواستیں دے دیں، درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈفن لینڈ کے سیاح  شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آنےکےخواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا، 175 ممالک سے درخواستیں نادرا کو موصول ہونے لگیں ہیں، 2249 سیاحوں نے آن لائن ویزا کے لیے درخواستیں دے دیں۔

    درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : فرانس سمیت یورپی ممالک میں پاکستان کے آن لائن ویزےکی سہولت شروع

    دوسری جانب حکومت پاکستان کی طرف سے ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے ٹورازم کے فروغ کےلیے غیر ملکی سیاحوں کو آن لائن وزیر پالیسی پر عملدر آمد کرتے ہوئے فرانس سمیت یورپی ممالک میں آن لائن ویزے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔

    جس کا فرانسیسی سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے والے ٹورآپرٹرز نے خیرمقدم کیا ہے۔

    یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

    واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

    اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

    بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سعودی حکام کا غیرملکی سیاحوں کی ویزہ فری انٹری پرغور

    سعودی حکام کا غیرملکی سیاحوں کی ویزہ فری انٹری پرغور

    ریاض : سعودی حکام نے ویژن 2030 کے تحت غیر ملکی شہریوں کو بغیر ویزہ ریاست میں داخلے کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اپنی معیشت کا انحصار تیل سے کم کرنے اور معیشت کو مستقل بنیادوں پر مستحکم کرنے کےلیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جس کے تحت غیر مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ تاحال ابتدائی مراحل میں ہے، اس کو رواں برس ہی حتمی شکل دے دی جائے گی اور سال کے آخرتک نیا ویزہ سسٹم متعارف کرا دیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غیرملکی سیاحوں کے لیے عاید پابندیوں میں نرمی کی جائے گی اوریورپ، جاپان، امریکا اورچین کے شہریوں کو بغیر ویزہ ریاست میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام مذکورہ منصوبے کے تحت مسلمانوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی تاریخی مقامات تک رسائی کے لیے ویزے جاری کرنے پر بھی سوچا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو سعودی حکام نے سمندر پار زائرین کو برقی ویزہ دینے کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس تحت ویزے کی درخواست آن لائن دی جائے گی اور سعودی سفارت خانے یا قونصل خانے جانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔

    مزید پڑھیں : سیاحت کا فروغ، سعودی حکومت نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس سعودی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کےلیے نئی اور آسان ویزہ پالیسی اعلان کیا تھا جس کا ایک مقصد دسمبر میں ہونے والی فارمولا ون کو ریس کو فروغ دینا تھا۔

    حکومت کی جانب اس سہولت کا اعلان گزشتہ برس نومبر میں کیا گیا تھا جس کے بعد 1000 سے زائد غیر ملکی سیاح ریاض پہنچے تھے اور انہوں نے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں کا دورہ کیا تھا۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کو ایساملک بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کا شہری آئے اور سیر و تفریح کرے، اس اقدام کا مقصد روشن خیالی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے بعد وسیع پیمانے پر اصلاحاتی عمل شروع ہوچکا ہے جس سے مملکت کی مختلف صنعتوں پر اثر پڑنا شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں ایک عرصے سے بند سعودی سینما کی بھی واپسی ہوچکی ہے۔

  • صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں: عاطف خان

    صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں: عاطف خان

    مردان: خیبرپختونخوا کے سینئروزیر محمد عاطف خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کامیاب دورہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحت کو ترقی دینے سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا ہوں گے، وزارت سیاحت بطور چیلنج قبول کیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک ترقی کررہا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں سیاحت کے فروغ سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

    کے پی میں سیاحت کے فروغ سے غربت میں کمی ہوئی: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں پختونخواہ کے صوبے میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے، سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ صوبوں میں ترقیاتی کاموں میں تفریق ختم کرنا ضروری ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں سیاحوں کا موبائل فون چیک کرنے کا متنازع قانون نافذ

    نیوزی لینڈ میں سیاحوں کا موبائل فون چیک کرنے کا متنازع قانون نافذ

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ حکام نے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں کو غیر ملکیوں کی الیکٹرانک ڈیوائس میں موجود ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے خفیہ کوڈ طلب کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے ملک میں نئے متنازعے قانون کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کر اپنے موبائل فون سمیت تمام الیکڑانک اشیاء کا خفیہ کوڈ مہیا کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کسٹمز اینڈ ایکسائز ایکٹ 2018 کے تحت ایئرپورٹ پر تعینات حکام کو ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی تفتیش کے دوران ان کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کےلیے الیکٹرانکس اشیاء کا خفیہ کوڈ دینا لازمی ہوگا۔

    نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے پر تعینات کسٹمز حکام کو موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیاء کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ذاتی ڈیٹا کی نکل بنانے کی اجازت ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار دوران تفتیش غیر ملکی افراد کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانکس چیزوں میں سے کسی بھی قسم کا ڈیٹا حذف کرنے یا اشیاء ضبط کرنے بھی مجاز ہوں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہوائی اڈے پر موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز کا خفیہ کوڈ نہ مہیا نہ کرنے والے غیر ملکی کو تین ہزار ڈالر یا اس سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے قبل بارڈر اہلکاروں کو الیکٹرانکس اشیاء طلب کرنے کی اجازت نہیں تھی اور موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز یا ان کا خفیہ کوڈ طلب کرنے پر غیر ملکیوں کی جانب سے سخت رد عمل آتا تھا۔