Tag: toxic liquor

  • مچھیروں کے جال میں پھنسے والی شراب موت کا سبب بن گئی

    مچھیروں کے جال میں پھنسے والی شراب موت کا سبب بن گئی

    کراچی : ابراہیم حیدری میں زہریلی شراب پینے سے 2 ماہی گیرہلاک ہوگئے ، ہفتے کے روزماہی گیروں کے جال میں شراب کی بوتلیں پھنسی تھی، شراب پینےسے 11 ماہی گیروں کی حالت غیرہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مچھیروں کے جال میں پھنسے والی شراب موت کاسبب بن گئی، ابراہیم حیدری میں زہریلی شراب پینے سے2 ماہی گیرہلاک ہوگئے۔

    پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کےروزماہی گیروں کےجال میں شراب کی بوتلیں پھنسی تھی، شراب پینےسے 11 ماہی گیروں کی حالت غیرہوگئی تھی اور گذشتہ روز دوماہی گیر دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں نےواقعہ کی اطلاع پولیس کونہیں دی، تحقیقات کررہےہیں سمندر میں شراب کی بوتلیں کہاں سےآئیں۔

    خیال رہے پاکستان میں زہریلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات تقریباً ہر برس رونما ہوتے ہیں ، چند سال قبل پنچاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • کراچی:ڈیفنس فیزٹو میں چھاپہ،3ہزار لیٹر کچی شراب برآمد

    کراچی:ڈیفنس فیزٹو میں چھاپہ،3ہزار لیٹر کچی شراب برآمد

    کراچی: ڈیفنس میں پولیس نے فلیٹ پر چھاپہ مار کر تین ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب بر آمد کرکے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    میاں بیوی گزشتہ دوسال سے اس کاروبار سے وابستہ ہیں، چند روز قبل پولیس نے کچی شراب کی فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ڈیفنس فیز ٹو میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے یہ شراب خریدتا ہے۔

    جس کے بعد رات گئے پولیس نے فلیٹ پر چھاپہ مارا، پولیس کے مطابق علی نامی شخص غیر ملکی ہے جبکہ اس کی بیوی پاکستانی ہے۔

  • کراچی:3 روزمیں کچی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد32 ہوگئی

    کراچی:3 روزمیں کچی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد32 ہوگئی

    کراچی: تین روز کے دوران کچی شراب کراچی کے بتیس لوگوں کی جان لے گئی، ڈاکٹرز نے موت کی وجہ ایک مخصوص اسپرٹ مینتھول پوائزننگ بتائی ہے۔

    سستی شراب کا شوق مہنگا پڑگیا، لانڈھی، کورنگی، قائد آباد، ملیر، بلدیہ، شرافی گوٹھ ، گڈاپ، میمن گوٹھ ، سچل اور سرجانی ٹاون کے علاقوں میں کچی شراب کا کاروبار درجنوں گھروں میں صف مام بچھا گیا۔

    کچی شراب میں موجود میتھانول اسپرٹ موت کی وجہ بنا، ہلاک افراد کی میڈیکل رپورٹ آئندہ چند روز میں تیار کی جائے گی، جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق زیرِ علاج افراد نے میتھانول اسپرٹ کا کثرت سے استعمال کیا۔

    گذشتہ روز ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے لانڈھی ،کورنگی ،شاہ لطیف، شرافی گوٹھ اور زمان ٹاون تھانوں کے ایس ایچ اوز ایک انویسٹی گیشن کے انچارج کو معطل کردیا تھا۔

     دوسری جانب ہلاکتوں پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی اور گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کوواقعے کی چھان بین کرنے کی ہدایت کردی۔