Tag: trade

  • نگراں حکومت کا پہلا کاروباری دن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    نگراں حکومت کا پہلا کاروباری دن، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی: مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں حکومت کے پہلے کاروباری دن پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی پر ن لیگی حکومت کے رخصت ہونے اور نگراں سیٹ اَپ کے آنے سے کافی فرق پڑا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی نظر آئی، مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ انڈیکس 43292 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    کاروباری تجزیہ کار اس صورت حال کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، مارکیٹ میں شیئرز کی خریدار ی حوصلہ افزا رہی، مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے آغاز پر سرمایہ کاروں کو معاملات میں بہتری کی امید ہے، تاہم ایک محدود مدت کے سیٹ اَپ میں کاروباری سرگرمیاں بے یقینی کا بھی شکار رہتی ہیں۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں: نوازشریف کے ہٹنے کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی

    واضح رہے کہ نواز شریف کے پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، وزارت عظمی سے نا اہلی کے فیصلے والے دن بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

    اسے بھی دیکھیں: نوازشریف کا متنازعہ بیان: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

    اسی طرح سابق وزیراعظم نوا زشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھا گئے تھے، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک دن میں 1095 پوائنٹس کی واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین امریکاسے تجارتی جنگ لڑنےکی صلاحیت بھی رکھتاہے، چینی وزیرتجارت

    چین امریکاسے تجارتی جنگ لڑنےکی صلاحیت بھی رکھتاہے، چینی وزیرتجارت

    بیجنگ: امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کیے جانے کے ممکنہ نفاذ پر چینی وزارت تجارت نے کہا کہ بیجنگ حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی منصنوعات پر مزید 100 ارب ڈالر کے محصولات عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔

    امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر لگائے گئے مزید سو ارب ڈالر کے ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے رد عمل میں چینی وزارت تجارت نے بیان دیا ہے کہ ’چین امریکا سے تجارتی جنگ کے لیے بھی تیار ہے‘۔

    چین کے وزارت تجارت زونگ شان نے اپنے حالیہ بیان کا کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ ہونے کی صورت میں ’اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر قیمت ادا کرنے لیے تیار ہے‘۔

    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے بیان کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چین کے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ’اگر امریکا بین الااقوامی سوسائٹی اور چین کے خلاف یک طرفہ اقدامات کرے گا تو بیجنگ حکومت بھی ہرممکن اقدام کرے گی۔


    ٹرمپ نے چینی اشیاء پرمزید100ارب ڈالرکے ٹیکسزعائدکرنےکی ہدایت کردی


    خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے امریکا کی 106 مصنوعات کے پر اربوں ڈالر کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے خلاف امریکی وزارت تجارت کو ہدایات دی تھی کہ چین سے درآمد ہونے والی منصوعات مزید 100ارب ڈالر کے محصولات عائد کیے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان اور فرانس کے درمیان آسان قرضوں کامعاہدہ

    پاکستان اور فرانس کے درمیان آسان قرضوں کامعاہدہ

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کے درمیان 16 کروڑ 50 لاکھ یورو کے آسان قرضے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد محمود، پاکستان میں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپرو نے معاہدہ پر دستخط کئے‘ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ توانائی کے شعبہ کے منصوبوں بشمول پاور ٹرانسمیشن‘ ان ہانسمنٹ انوسٹمنٹ اور منگلا پاور پلانٹ بحالی منصوبہ کی فنانسنگ سے متعلق ہے۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (اے ایف ڈی) کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا۔

    فرانسیسی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی تعاون قائم ہے۔ فرانس پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

    اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبہ کو مزید رعایتی، قابل اعتماد اور پائیدار بنانا ہے جو نیشنل پاور پالیسی پر عملدرآمد کے ذریعے ملک کی اقتصادی نمو میں معاون ثابت ہو گا۔


    پاکستانی طالب علموں کو فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کی پیش کش


      یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں فرانس  کی طرف سے حکومتِ پاکستان اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ فرانس نے پاکستانی طلبہ کو اپنے ملک کی یونیورسٹیوں میں نہ صرف تعلیم حاصل کرنے کی کی پیش کشکی تھی بلکہ ان کے لیے اسکالر شپ کا بھی اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    بیجنگ: جنوب مغربی چین میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، خبریں منظرعام پر آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نےغیر قانونی کام میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی علاقوں میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کیا جارہاہے، خبر منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر گھومنے والی آوراہ بلیوں کو پکڑ نے کے بعد انہیں ذبح کیا جاتا ہے اور کئی دکانوں پر وہ خرگوش کا گوشت کہہ کر فروخت کیا جاتا ہے۔


    پڑھیں: ’’گدھے کا گوشت فروخت کرنےوالاملزم گرفتار ‘‘


    مقامی انتظامیہ کے مطابق بلیاں پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے سے بتا کر سرعام بلیاں پکڑتے ہیں تاہم تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ پکڑی جانے والی بلیاں مذبح خانے منتقل کی جاتی ہیں۔

    خبر منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اس کام میں ملوث مذبح خانے کو بند کردیا ہے جبکہ بلیاں پکڑنے کر کاٹنے اور ان کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ’’ گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘‘


    چینی باشندوں کے مطابق بلیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کے گھر پر بلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے کیونکہ وہ شخص سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے والی بلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گھر لے آتا ہے۔
  • پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، خرم دستگیر خان

    پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، خرم دستگیر خان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کی ترقی کو پائیدار بنانے کے لیے پاکستان کی طرف سے تجارت کو آزادانہ بنانا ناگزیر ہے۔

    ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری پرزور دیا کہ وہ اپنی تجارت بچانے کا رویہ اختیار کرنے کی بجائے جارحانہ نوعیت کی تجارت کریں۔

    وفاقی وزیر تجارت نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا تاہم تجارت کو آزادانہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ پاکستانی معیشت اور تجارت کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ آزدانہ تجارت کے لیے معاہدوں میں پاکستان کی صنعت کے تحفظ کے لیے نئے بنائے گئے قوانین پر عملدر آمد کیا جائے گا۔

    اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسراحسان ملک نے وزارت تجارت کی سٹریٹجنگ تجارتی پالیسی کا دائرہ کار وضع کرنے کوششوں کو سراہا ۔

  • پاکستان میں تجارتی تربیت کے مزید پروگرام جاری کئے جائیں گے، خرم دستگیر

    پاکستان میں تجارتی تربیت کے مزید پروگرام جاری کئے جائیں گے، خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارتی تربیت کے مزید پروگرام جاری کئے جائیں گے، اس سلسلے میں یورپی تربیتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں ۔

    ہالینڈ میں پاکستان کی نومتعین سفیر عفت عمران گردیزی سے گفتگو کے دوران انہوں نے زور دیا کہ تربیت کیلئے ہالینڈ کے ترقی پذیر ممالک سے درآمدات بڑھانے کے ادارے سے تجارتی تربیت کے پروگراموں میں اضافہ کیا جائے ۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے کاروباری حضرات کو برآمد کے میدان میں اتارنا سب سے بڑا چیلنج ہے ، معیاری مصنوعات کی تیاری ، کم لاگت پیداواری طریق کار اور برآمدات کیلئے درکار قانونی کارروائی کی تربیت کیلئے عالمی تجارتی تربیت کے اداروں کو پاکستان میں اپنے تربیتی نیٹ ورک کو بڑھانے کی ضرورت ہے،اس کیلئے ہالینڈ اور یورپ میں موجود اداروں سے مذاکرات کئے جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہالینڈ یورپی یونین میں پاکستان کا بڑا سپورٹر ہے ، جس نے جی ایس پی پلس اور اس کے ریویو کے دوران پاکستان کی مثبت حمایت جاری رکھی، ہالینڈ کی طرف سے مزید سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں کاروباری مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہالینڈ میں تجارتی نمائشوں میں اضافہ کیا جائے ۔

  • پاکستان یورپی یونین میں تجارتی سفارتکاری میں تیزی لائے گا، خرم دستگیر

    پاکستان یورپی یونین میں تجارتی سفارتکاری میں تیزی لائے گا، خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ برطانوی ریفرنڈم کے بعد پاکستان یورپی یونین میں تجارتی سفارتکاری میں تیزی لائے گا، اس سلسلے میں یورپی یونین اور یورپی کمیشن میں نئے سفارتی اورتجارتی پارٹنر تلاش کرنے کیلئے پاکستان کے تجارتی مندوب کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارتی محاذ پر یورپ کے آزادانہ تجارت کے حامی ممالک خصوصاًشمالی یورپ کے ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے پر توجہ دے گا، یورپ میں پاکستانی سفارتخانوں میں متعین کمرشل کونسلروں کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ میزبان ملک کی وزارت تجارت سے رابطے میں رہیں اور انھیں پاکستان کیلئے تجارتی مراعات کی افادیت اور پاکستان کی اپنی ذمہ داریوں پر پیشرفت سے آگاہ کریں۔

    وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ برطانوی ریفرنڈم کے باوجود جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی برطانیہ کو برآمدا ت متاثر نہیں ہوں گی،پاکستانی ایکسپورٹرز برطانیہ کو بلا تامل برآمدات جاری رکھیں کیونکہ برطانیہ کے جی ایس پی پلس کے ختم ہونے کا فوری خدشہ درپیش نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے پر یورپی یونین کے لزبن ٹریٹی کا آرٹیکل 50لاگو ہوتا ہے جس کے تحت یونین سے باہر نکلنے والا ملک پہلے اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتا ہے ، برطانیہ کے تنا ظر میں ایسا کوئی نوٹیفیکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا، آرٹیکل 50کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے دو سال بعد تک یورپی یونین کے معاہدے اور اقرار نامے اس ملک پر لاگو ہوتے ہیں لہٰذا پاکستان کیلئے برطانیہ کے جی ایس پی پلس کے فوری ختم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔

  • وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر کا کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کا دورہ

    وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر کا کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کا دورہ

    کوئٹہ: وفاقی وزیر صنعت و تجارت نے بلوچستان کے تاجروں فروٹ پراسسنگ پلانٹ کی تنصیب کے علاوہ سریاب اور بوستان میں انڈسٹریل زونز کو دوبارہ فعال بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تجاروں کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر صنعت و تجارت نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، اور تاجروں سے تفصیلی بات چیت کی چیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تاجر اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں، پھلوں کیلئے پراسسنگ پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے پھل خراب ہوتے ہیں انڈسٹریز نہ ہونے کی وجہ سے بیروزگاری زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر خرم دستگیر نے تاجروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سریاب اور بوستان اندسٹریل زون کی بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے تاجروں مستقل طور پر چلانے کی ضمانت دیں، درآمد اور برآمد ات میں تاجروں کے مسائل پر ہمسایہ ممالک سے بات کی جائے گی۔

  • بھارت کا پاکستانی تاجروں کے لئے 3 سالہ ملٹی پل ویزہ کا اعلان

    بھارت کا پاکستانی تاجروں کے لئے 3 سالہ ملٹی پل ویزہ کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے بڑے تاجروں کو تین سال کا ملٹی پل ویزہ دینے کا اعلان کردیا جس کے تحت تاجر15 شہروں میں سفرکرسکیں گے۔

    بھارتی اخبار کے مطابق یونین منسٹر برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حکومت نے 7 جولائی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ مستحکم مالی پس منظر رکھنے والے پاکستان سے وابستہ کاروباری افراد کو تین سال تک کی مدت کے ویزے جاری کیے جائیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سارک ممالک کے تاجروں کو پانچ سال تک کی مدت یا حسب ضروت وقت کے ویزے جاری کیے جائیں گے لیکن نیپال، بھوٹان اور پاکستان کے شہری اس پالیسی میں شامل نہیں ہیں۔

    یہ بھی کہا گیا کہ نیپال اوربھوٹان کے رہنے والے شہریوں کو بھارت میں داخلے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

    فی الحال پاکستانی تاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل ویزہ دیا جارہا ہے جس میں وہ 10 شہروں کا دورہ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے جنوب ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے گزشتہ سارک سمٹ میں ممبرممالک کے تاجروں کے لئے 3 سے 5 سال کی ویزہ پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاک ترکی تجارت کو فروغ دیں گے، خرم دستگیر خان

    پاک ترکی تجارت کو فروغ دیں گے، خرم دستگیر خان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے تجارتی معاہدات میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا ۔

    پاک ترکی آزاد تجارتی معاہدے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور تمام سیکٹروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حتمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ترکی ایک دوسرے کیلئے اپنی منڈیوں تک برابر رسائی فراہم کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں مینوفیکچرنگ کا تحفظ اونچے ٹیرف سے نہیں بلکہ تجارتی دفاع کے قوانین کے ذریعے کیا جا رہا ہے ،۔

    دنیا کے تمام ممالک تجار ت میں اضافے کیلئے ٹیرف میں تیزی سے کمی لا رہے ہیں، اس معاہدے کے ذریعے پاکستان سے ٹیکسٹائل ،زرعی اجناس اور ڈیری اور لائیو سٹاک کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔