Tag: Trader community

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، تاجر برادری

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، تاجر برادری

    کراچی :  آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اور عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

    تاجر رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کا سخت موقف بھی نرم ہو سکتا ہے ۔

    امریکہ کا رویہ پاکستان سے بہتر ہو رہا ہے اور ایک علیحدگی پسند تنظیم کوعالمی دہشت گرد قرار دینا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں اگر عالمی اداروں نے کچھ نرمی اختیار کی تو عوام اور کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

    دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مسئلے میں بہتری کی کوئی خاص امید نہیں کیونکہ امریکہ اور بھارت کے مابین ہنی مون چل رہا ہے جبکہ افغانستان کے متعلق معاملات مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں .

    امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پراہم پیش رفت پاکستان کے تعاون سے ہی ممکن ہے جس سے امریکہ افغانستان میں سالانہ50 ارب ڈالر ضائع کرنے سے بچ سکتا ہے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کی واپسی ممکن ہو گی۔ لہٰذا پاکستان اپنی مضبوط پوزیشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اس دورے کے مقاصد کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کرے گا جسے لگام دینے کی پوری ذمہ داری امریکہ پر ڈالی جائے۔ دورے سے امریکہ کے ایران اور چین سے تنازعات اور خطے میں جاری تجارتی کشیدگی کے بارے میں بھی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے کیونکہ ان سے پاکستان پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔

  • توانائی محکموں میں شفافیت لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، تاجر برادری

    توانائی محکموں میں شفافیت لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، تاجر برادری

    اسلام آباد : چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اسلام آباد کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں کرپشن اور بد انتظامی کا ملبہ عوام پر ڈالنے کے بجائے اس میں شفافیت اور اصلاحات لائی جائیں تاکہ اخراجات کم ہوں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کے نقصانات روزانہ ایک ارب سے بڑھ کر دو ارب تک جا پہنچے ہیں جبکہ گیس کے شعبہ کے نقصانات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے مزید نظر انداز نہ کیا جائے۔

    شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا چھبیس فیصد چوری اور ضائع ہو رہا ہے جبکہ پچاس ارب کی گیس کی چوری اس کے علاوہ ہے۔

    جس نے گردشی قرضہ کوڈیڑھ کھرب روپے تک پہنچا دیا ہے،اپریل کے پہلے ہفتے میں پٹرول، بجلی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ لاد دیا گیا ہے ، جسے اٹھانے کی ان میں سکت نہیں ہے،اس سے صنعت زراعت اور برامدات بری متاثر ہوں گی۔

  • پاک فوج سے اظہار یکجہتی: کراچی کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی: کراچی کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی: تاجر برادری نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کیخلاف اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر کراچی کے مختلف علاقوں گلبہار، سائٹ اور صدر میں ریلیاں نکالیں۔

    ریلی کے شرکاء پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، ریلیوں سے سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم پاریکھ ، سراج قاسم تیلی، گلبہار سینٹری ایسوسی ایشن کے صدر اور صدر الائنس مارکیٹ کے رہنما الیاس میمن نے خطاب کیا۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں، پاک فوج نے انسانیت کو بچانے کے لیے شاندار تاریخ رقم کی۔ بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے کیونکہ پاکستان کا دفاع کا حق رکھتا ہے۔

  • پی آئی اے کا ٹوکیو کی پرواز بند کرنے کا فیصلہ، تاجر برادری کا احتجاج کا اعلان

    پی آئی اے کا ٹوکیو کی پرواز بند کرنے کا فیصلہ، تاجر برادری کا احتجاج کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے نے ٹوکیو کی منافع بخش پرواز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کیخلاف ملک کی تاجر برادری نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے منافع بخش ٹوکیو روٹ کو فروری2019 سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹوکیو روٹ پرۤ16فروری سے ٹکٹوں کی فروخت بند کرنے کے لئے ای میل جاری کردی گئی۔

    ای میل میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے صدر اور سی ای او کی ہدایات پر16 فروری سے ٹوکیو روٹ معطل کیا جائے، ڈی جی ایم پسجنر سیلز انٹرنیشنل کے مطابق وہ مسافر جنہیں ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں ان کو جنوری2019 کی پروازوں میں ضم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    آپریشن معطل کرنے کے حتمی فیصلے سے قبل اسٹیشن کی کارکردگی اور حقائق سامنے رکھے جائیں، ہیڈ آفس روانہ کی جانے والی ریمیٹنسز73 فیصد اضافے کے ساتھ ہونے نو لاکھ ڈالرز سے 15 لاکھ 20ہزار ڈالرز رہیں، موجودہ سال جنوری تا نومبر میں 45 فیصد ریکارڈ گروتھ کے ساتھ ریونیو 145 ملین جاپانی ین رہا۔

    اسی مدت میں اسٹیشن پر کارگو شرح میں بھی اضافہ ہوا، کاسٹ ریشو 70فیصد کے بجائے 57 فیصد تک لائے اور مقامی ملازمین کی سبکدوشی، ٹاؤن آفس اور ایئر پورٹ دفتر خالی کرنے کے لئے 6 ماہ پیشگی نوٹس لازمی ہے۔،

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اور تاجر برادری کی جانب سے پرواز بند کرنے پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ پرواز بند ہونے کی صورت میں پاکستانیوں کو میتیں واپس لانے کے حوالے سے بھی مشکلات درپیش ہوں گی، دوسری ایئر لائن سے ایک میت ٹوکیو تا پاکستان لانے کے اخراجات کم ازکم دس لاکھ روپے کے مساوی ہیں۔

    ٹوکیو پرواز کی بندش سے متعلق ترجمان پی آئی اے کا مؤقف ہے کہ طیاروں کی کمی اور خسارے کے باعث ٹوکیو اسٹیشن عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے، دستیاب طیارہ منافع بخش روٹ پر ۤآپریٹ کیا جائے گا۔

  • ناصرحسین شاہ کی تاجربرادری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    ناصرحسین شاہ کی تاجربرادری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    کراچی : صوبائی وزیر محنت اور ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے تاجر برادری کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذریعہ سیاسی دھارے میں شامل ہوں، ہماری جماعت کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کراچی میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر قائد میں نئے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، جلد ہی کراچی میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی، سندھ حکومت نے پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں۔

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے میں سندھ نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اور وفاق کو اپنا کام کرنا ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ اس کام میں کئی سال لگیں گے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بیرون ممالک انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت برآمدی مصنوعات پر عائد ایک فیصد ٹیکس ختم کرے۔