Tag: trader protest

  • بینکوں سے لین دین پر ٹیکس، ملک بھر کی تجارتی مراکز بند، تاجر سراپا احتجاج

    بینکوں سے لین دین پر ٹیکس، ملک بھر کی تجارتی مراکز بند، تاجر سراپا احتجاج

    کراچی : بینکس ٹرانزیکشنز پر لگائے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف آج ملک بھر کے تاجرشٹر ڈاؤن ہڑتال کر رہے ہیں جبکہ احتجاجی مظاہرے بھی کیے جارہےہیں، جماعت اسلامی ، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف نے تاجروں کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کی حمایت کردی ہے جبکہ حکومت نے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے، تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ ، پیٹرول پمپس ملکان، غلہ منڈی اور صرافہ بازار بھی آج کی ہڑتال میں شامل ہیں، تاجر رہنما خالد پرویز کے مطابق ملک بھر کی تجارتی تنظیمیں متحد ہوکر اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گی، تاجر گزشتہ کافی روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

    اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ ،گوجرنوالہ، سکھر ،میر پور خاص، سیالکوٹ ، لاہور ، پنڈی اور فیصل آباد میں بھی شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

    بینک ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے میرپورخاص میں شٹر ڈاون ہڑتال تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز سمیت پیٹرول پمپ سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر بند ہے، سڑکوں پر ٹریفک غائب جبکہ تاجروں نے مارکیٹ چوک پر احتجاجی کیمپ لگائے ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو واپس لے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

    ملک بھر کی تاجر ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد کی آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن، کینٹ بازار ایسوسی ایشن سمیت تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفازکے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہرتال کر رکھی ہے، شٹر ڈاؤن کے باعث کینٹ بازار، صدر بازار، منڈیاں بازار اور دیگر بازاروں میں دوکانیں اور مارکیٹس مکمل بند ہیں، تاجر برادری نے حکومتی اقدام کو یکساں مسترد کر تے ہوئے ہولڈنگ ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، مارکیٹس اور دوکانیں بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    نواب شاہ میں بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کے خلاف تاجر شہری اتحاد کی جانب سے شٹرڈاؤن جاری ہے، تاجروں کی ہڑتال کے دوران پر تمام مارکیٹیں کپڑا مارکیٹ، صرافہ مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ، موہنی بازار، کچہری روڈ، مارکیٹ روڈ منوآباد سمیت دیگر مارکیٹیں بند ہیں جبکہ تمام پیٹرول پمپ سے بھی بند ہے، جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    دوسری جانب ایف بھی آر حکام کا کہنا ہے کہ دوہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

  • ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا بینک ٹرانزکشن کا بائیکاٹ جاری

    ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا بینک ٹرانزکشن کا بائیکاٹ جاری

    کراچی : ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا بینک ٹرانزکشن کا بائیکاٹ جاری ہے، تاجروں کی تنظیموں نے ودہولڈنگ ٹیکس کوحکومت کاظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیاہے۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کا احتجاج، ہم نہیں یا تم نہیں کی بنیاد پر جاری رہے گا،  انکا کہنا تھا کہ تاجر برادری پہلے ہی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے مزید ٹیکس کی ادائیگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

    سندھ تاجراتحاد کے صدرجمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ ودہوہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائیگا اور معیشت عدم استحکام کا شکار ہوگی، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کریگی۔

  • ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف، تاجروں کا آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

    ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف، تاجروں کا آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

     اسلام آباد  : بینکوں سےلین دین پر لگا ئے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے، حکومت اور ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔

    ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں نے آج سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تمام تاجر تنظیمیں متحد ہوگئیں ہیں، اس کال کے نتیجے میں اسلام آباد سیمت ملک بھر میں پر امن مظاہرے کئے جائیں گے۔

    تاجر تنظیموں کا کہناہے کہ بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز کا کہنا ہے کہ چار ستمبر سے بینکوں سے لین دین نہیں ہوگا جبکہ نو سمتبر کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہوگا۔

    نو ستمبر کو ہونے والے شٹر ڈون میں تاجر تنظیموں نے ٹرانسپوٹرز اور پمپس مالکان کو بھی دعوت دے دی ہے۔