Tag: traffic accident

  • کراچی : خوفناک ٹریفک حادثہ، تیزرفتار کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی

    کراچی : خوفناک ٹریفک حادثہ، تیزرفتار کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی

    کراچی : شہرِ قائد کے پوش علاقوں میں تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

    خیابان اتحاد ڈیفنس پرتیز رفتارگاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے سبب کار ڈرائیور شدید زخمی جبکہ اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا۔

    کارحادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز کو حاصل ہوگئی، فوٹیج میں تیزرفتاری سے گاڑی کو سڑک پر جاتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

    تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مذکورہ حادثہ رات گئے تقریباً3بجے پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ایک مہلک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، وہ گاڑی میں نجی ہوٹل سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالشکور کو حادثے کے فوراً بعد پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

    پولیس نے دوسری گاڑی کے ڈرائیور اور سوار افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔

    پولی کلینک اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالشکور کی نعش سرد خانے منتقل کی جا رہی ہے، اسپتال منتقلی سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکے تھے، مولانا عبدالشکور کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے ہوئی، ان کے جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں بھی آئیں۔

  • ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس سلطان مسجد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کار اسکول وین سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار کس طرح سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

    فوٹیج میں سگنل کی گرین لائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے، کھلے سگنل پر اسکول وین سڑک کی جانب جانے لگی تو سگنل کی لائٹ لال ہونے کے باوجود دوسری سمت سے گاڑی نکلی۔

    غلطی کرنے کے بعد کار ڈرائیور نے گولی کی رفتار سے کار نکالنا چاہی مگر وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا، اور اسکول وین کا فرنٹ تیز رفتار کار کی ڈگی سے ٹکرا گیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ٹکراتے ہی الٹ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی رہی کہ کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، اور وین ڈرائیور اور طالب علم محفوظ رہے۔

  • تیز رفتار بس کار پر چڑھ گئی، 4 افراد کی درد ناک موت

    تیز رفتار بس کار پر چڑھ گئی، 4 افراد کی درد ناک موت

    بھکر : ایم ایم روڈ چاندنی چوک پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کار سوار چار افراد بری طرح کچلے گئے، کار کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں مسافر بس کے نیچے پھنس کر کار سوار4افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ پوری کار بس کے نیچے پھنس گئی۔

    ریسکیو عملے نے کار کو کاٹ کر جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشیں باہر نکالیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوورٹیک کرنے کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • سی اے اے کی کارروائی : حادثے میں زخمی آسٹریلوی سیاح کی جان بچ گئی

    سی اے اے کی کارروائی : حادثے میں زخمی آسٹریلوی سیاح کی جان بچ گئی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بروقت کارروائی کے باعث آسٹریلوی سیاح کی جان بچالی گئی، امدادی ٹیم نے فوری طور پر پہنچ اسے اسپتال پہنچایا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار غیرملکی سیاح کوٹ ادو کے راستے میں سفر پر تھا کہ اس کے ساتھ ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔

    غیرملکی سیاح موٹر سائیکل پرملتان سے کوئٹہ جارہا تھا کہ کوٹ ادو کے قریب نامعلوم ٹرک کی زد میں آگیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    غیرملکی سیاح نے اپنے پاس موجود خصوصی ڈیوائس کا ایمرجنسی بٹن دبا کر متعلقہ ادارے تک پیغام پہنچایا۔ ایمرجنسی کوڈ کے ذریعے امریکا میں موجود انٹرنیشنل ریسکیو سینٹر نے سی اےاے سے رابطہ کیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی انٹرنیشنل ریسکیو سے موصول ہونے والے کوڈ کی مدد سے غیرملکی سیاح کو ڈھونڈا جو کوٹ ادو کینال روڈ پر زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس اور ریسکیو 1122کو سیاح کی لوکیشن فراہم کی، بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے آسٹریلوی سیاح کو ٹی ایچ کیواسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔

  • کرتار پور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، قیمتی جانوں کا ضیاع

    کرتار پور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، قیمتی جانوں کا ضیاع

    شکرگڑھ: سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور کے قریب ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے شکر گڑھ آنے والے مسافر بس کرتاپور کے قریب ڈمپر سے ٹکراگئی، دلخراش واقعے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر ٹرک ڈرائیور کا قتل، وجہ کیا بنی؟

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کرتاپور کےقریب ٹریفک حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ذمہ دار کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

  • اوورلوڈنگ کا نتیجہ : ٹریفک حادثے کی خوفناک ویڈیو وائرل

    اوورلوڈنگ کا نتیجہ : ٹریفک حادثے کی خوفناک ویڈیو وائرل

    بھارت میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کا ایک  ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے، جس میں 30افراد کو اپنی جان کے لالے پڑگئے۔

    بھارت کی ایک کھلی شاہراہ پر پیش آنے والے اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا تاہم سڑک پر گرنے کے بعد انہیں سُبکی ضرور ہوئی۔

    بچت کے حوالے سے کیے جانے والے کام عام زبان میں "جگاڑ” کہلاتے ہیں لیکن یہی جگاڑ بعض اوقات بہت بڑے نقصان کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

    آپ نے ٹریفک حادثات کے کئی ایسے واقعات یا ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں لوگ کم کرائے یا مفت سفر کرنے کے لیے بسوں کے اوپر یا ٹرکوں کے پیچھے سوار ہوتے ہیں جو حادثے کا باعث بنتے ہیں۔

    کچھ ایسا ہی بھارت میں ایک پک ٹرک کے مالک کے ساتھ پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ٹرک ایک کشادہ سڑک پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ جاتا ہے۔

    اس ٹرک میں بھی مقررہ تعداد سے زیادہ افراد سوار تھے جن کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور ٹرک الٹنے کے بعد اس کے پچھلے حصے پر سوار 30لوگ بھی اچانک زمین پر گرگئے۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے میں بوڑھوں اور بچوں سمیت مسافروں میں سے کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں تاہم وہ سب گرتے ہی اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تمام لوگ خوش قسمتی سے بچ گئے۔

  • کویت : خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت دو جاں بحق،

    کویت : خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت دو جاں بحق،

    کویت سٹی : کویت میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری موقع پر جان کی بازی بازی ہار گئے، دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے ہائی وے روڈ 6.5 رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گئی۔

    گاڑی میں4 پاکستانی اور ایک بھارتی شہری سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری (جس کا تعلق کشمیر سے تھا) کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

    اندوہناک حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو فائر فائٹرز، سیکورٹی اور طبی ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اگلی سیٹ پر بیٹھے دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تین افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آج ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا جبکہ باقی دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پول؛یس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اس کے کئی امکانات ہو سکتے ہیں کیونکہ اس قسم کے حادثے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

    اس قسم کے ٹریفک حادثات میں گاڑی کا ٹائر پھٹنا، تیز رفتاری یا گاڑی کے دیگر نقص کے نتیجے میں بھی ایسا حادثہ رونما ہوسکتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، زخمی ہوگئے

    ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ، زخمی ہوگئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑٰ کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی کار الٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہبازگل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔

    شہبازگل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

  • کراچی : نامعلوم کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    کراچی : نامعلوم کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں نامعلوم کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے ، جہاں الآصف ملک آغا ہوٹل کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ سچل پولیس اسٹیشن میں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، متوفی بچہ سپر مارکیٹ کا رہائشی تھا، آبائی تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

    گھر والوں کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو کس گاڑی نے ٹکر ماری فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے نجاب چورنگی انڈر پاس میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل بھی اس کی زد میں آگئی، دلخراش حادثے میں دو خواتین سمیت ایک شخص جاں بحق ہوا۔