Tag: traffic accident

  • کار اور ٹرک میں تصادم، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    کار اور ٹرک میں تصادم، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسمعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں کے قریب ژوب روڈ پر موٹر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

    پولیس حکام کےمطابق کرک سے کوئٹہ جانےوالی ٹو ڈی موٹرکار تحصیل درابن کلاں کے علاقہ سرڈگر کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2خواتین 2 مرد اور 2 معصوم بچے موقع پر جابحق ہو گئے جبکہ ایک بچی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال ڈیرہاسماعیل خان جس کو درابن ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بد قسمت خاندان کرک سے کوئٹہ جا رہا تھا ۔بعد ازاں پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے کرک روانہ کر دیا ۔

    تاحال پولیس کی جانب سے ڈرائیور اور ٹرک کے دیگر عملے کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

  • خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور: قومی شاہراہ ہر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھند اورتیزرفتاری کے باعث ہولناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت متعدد افراد کی جان لےگیا، خیرپور کی قومی شاہراہ پروارث گوٹھ کے مقام پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے، مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی۔

    حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی جبکہ رسیکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو نکلا اور ایمبولینسز کے ذریعے سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی ، حادثے سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔


    مزید پڑھیں :  بھکر، ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی


    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور حادثےمیں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرکو زخمیوں کےعلاج اور جاں بحق افراد کے ورثا کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےحادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرخیرپور نے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ  20افرادجاں بحق اور 7زخمی ہیں، جاں بحق 19 افراد کا تعلق رانی پور اور ایک کا گھوٹکی سےتھا، محفوظ لوگوں میں7 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور اور پھل بیچنے والے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    فیصل آباد/راولپنڈی: فیصل آباد میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر کھڑے طالب علموں پر چڑھ گئی، ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، دوسری جانب راولپنڈی میں والد کی میت وصول کرنے کے لیے اسپتال جانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، دونوں واقعات کی فوٹیجز منظرعام پر آگئیں۔

    تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    ایک واقعہ فیصل آباد کے ایئرپورٹ روڈ پر پیش آیا جس میں کالج کے طالب علم سڑک پار کرنے کے لیے کھڑے تھے کہ تیز رفتار کے سبب ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس میں دو طلبا زخمی اور ایک 17 سالہ طالب علم حنظلہ جاں بحق ہوگیا۔

    حادثے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں سارا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد کمیونٹی کالج کے طلبا نے ٹائر جلا کر جھنگ روڈ کر بلاک کردیا۔

    طلبا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انچارج نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے سے اپنی گاڑی دینے سے انکار کردیا تھا جس پر  کالج انتظامیہ نے سیکیورٹی انچارج ناصر اور گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا۔

     

    والد کی میت کے لیے جانے والا جاں بحق

    دوسرا واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان اپنے والد کی میت وصول کرنے جارہا تھا کہ خود حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔

    منظرعام پر آنے والے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دورویہ ٹریفک والے روڈ پر وین نے بس کو اوور ٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنے والے نوجوان کو ٹکر ماردی، نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

  • کراچی، ٹریفک حادثات، ایک کمسن بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کراچی، ٹریفک حادثات، ایک کمسن بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک کمسن بچے سمیت پانچ افراد کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈرائیوروں کی تیز رفتاری انسانی جانوں کےضیاع کا سبب بن رہی ہے، بنارس پل پرتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    سی ویو میں رات گئے تیزرفتار کار سوار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پورٹ قاسم کے قریب پینتالیس سالہ راہب خان دفتر سے گھر جاتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

    کورنگی نمبر ڈھائی میں آٹھ سالہ عبدالحمید ولد عبدالعزیز تیز رفتار گاڑی کی زد آکر جاں بحق ہوا۔

    اس سے قبل کالا پل کے علاقے میں تیز رفتار ٹینکر نے چھبیس سالہ نوجوان نوشاد ولد ارشد کو کچل کر ہلاک کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دھابیجی : ٹریفک حادثہ دو خواتین موقع پر جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار

    دھابیجی : ٹریفک حادثہ دو خواتین موقع پر جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار

    دھابیجی : خونی ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، دو خواتین جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کا کچل ڈالا، خوفناک ٹریفک حادثہ میں نیشنل ہائی وے تھانے کے قریب پیش آیا۔

    تصادم کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت میں 60 سالہ مٹھا سومرو اسکی بھانجی 19 سالہ شاہ زمین سومرو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام شبیر سومرو ہے جس کی عمر 22سال ہے۔

    مذکورہ افراد مقامی پمپ ہاؤس کالونی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور : کےعلاقے شاد باغ میں ٹریفک کے المناک سانحے میں پورا خاندان موت کی آغوش میں جاسویا۔ حادثے میں ماں باپ سمیت تین معصوم بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹریکٹر اور رکشہ میں تصادم کے بعد سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور اپنے 3بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔

    حادثہ عامر روڈ پرپیش آیا، رکشے میں سوار فرمان، ریحان اور توصیف ٹریکٹر سے تصادم کے نتیجے میں موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ رکشہ ڈرائیور باپ اور ماں اسپتال میں چل بسے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مرنے والے بچوں کی عمریں 4 سے چھ سال کے درمیان ہیں۔

    واقعے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کا رہائشی ہے۔

  • شہرقائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اورپولیس کی من مانیاں

    شہرقائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اورپولیس کی من مانیاں

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہور ہا ہے، شہری اپنے پیاروں سے محروم ہورہے ہیں لیکن ٹریفک پولیس چالان کرنے کے بہانے اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہے‘ کراچی میں ہر سال ہزاروں حادثات ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آئے روز حادثات تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں، حادثات میں اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق متوسط طبقے سے ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ شہرِ قائد میں ہر سال 30 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں جن میں سینکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔

    post-1

    غریب طبقے سے تعلق رکھنے والوں میں بہت سے افراد گھر کے واحد کفیل بھی ہوتے ہیں جبکہ ان لوگوں کا ذکر بھی سامنے آیا ہے جو والدین کی اکلوتی اولاد یا بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہوتے ہیں۔

    تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ بے ہنگم ٹریفک رش اور برق رفتار زندگی نے حادثات کو جنم دیا ہے، شہر قائد میں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ بس اور کوچ والے مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بلا خوف بٹھا کر لے جاتے ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار ان کو روکنے کے بجائے ان سے ہاتھ ملا کر رشوت مل جانے پر خاموش ہوکر بیٹھ جاتے ہیں۔

    post-2

    دوسری جانب شہری بھی ٹریفک اہلکاروں کی عدم موجودگی میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ حادثات رونما ہونے کی بڑی وجہ ظاہر کرتا ہے۔

    یہی حال مسکن چورنگی گلشن اقبال، الآصف اسکوائر اور صدر کا ہے، جہاں ٹریفک کا بے پناہ رش ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینے کے بجائے اپنی ڈیوٹیاں غریب عوام کو تنگ کرکے انجام دے رہے ہوتے ہیں۔

    کم عمر اور ناتجربہ کار ڈرائیور بھی حادثات میں اضافے کا باعث ہیں، ٹریفک پولیس اہلکار صرف ان کا چالان کرنے تک محدود ہوتے ہیں یا پھر اپنی جیبیں بھرنے کے لیے رہ گئے ہیں۔

    post-3

    حادثات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں لیکن ان پر قابو پانے کے لیے حکومت یا ٹریفک پولیس کوئی کردار ادا کرتی نظر نہیں آتی ہے۔

    ٹریفک پولیس اہلکاروں کا تو یہ کام رہ گیا ہے کہ غریب سبزی والے اور ٹریلر یا ٹرک والوں کو سائیڈ میں روک کر ان سے کاغذات اور لائسنس کے بہانے رشوت طلب کی جاتی ہے۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے کوئی آگاہی پروگرام مرتب کریں تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہوسکے۔

  • گوجرانوالہ: ٹرک اور مسافر وین میں تصادم،2طالبعلم جاں بحق،12زخمی

    گوجرانوالہ: ٹرک اور مسافر وین میں تصادم،2طالبعلم جاں بحق،12زخمی

    گوجرانوالہ : مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو طالبعلم جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کے علاقے تتلے عالی کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں دو طالبعلم جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ میں‌ ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی


    لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

    تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • مختلف ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت گیارہ افراد جاں بحق

    مختلف ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت گیارہ افراد جاں بحق

    لاہور / سرگودھا / سوات : لاہور سرگودھا اور سوات میں ٹریفک حادثات نے باپ بیٹے سمیت گیارہ افراد کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیصل ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ تین دوستوں کی جان لے گیا ۔ پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی آفتاب، عثمان اور نعمان گاڑی میں جارہے تھے کہ بیدیاں روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔

    تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سرگودھا میں تیزرفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے باپ بیٹا جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی.

    سوات میں بھی ٹریفک حادثہ چھ افراد کو موت کی نیند سلاگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

     

  • دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مانسہرہ/چیچہ وطنی: مانسہرہ میں تیز رفتار وین گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، جبکہ چیچہ وطنی میں کار اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل اوگی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے ننتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

    مسافر بس اوگی سے پلئی جارہی تھی کہ دربند روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ، بس میں 22 افراد سوار تھے ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال متقل کردیاگیا ۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں اور میتیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں حادثے تیز رفتاری کے سبب پیش آئے ہیں۔