Tag: traffic accident

  • مختلف ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    مختلف ٹریفک حادثات، 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    ایبٹ آباد: دھند کے باعث ایبٹ آباد میں بس کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، دیگر شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    سردی کے آتے ہی دھند نے پنجاب سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، ایبٹ آباد میں تھانہ لورہ کے حدود میں مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے مقام پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث مسافر بس اور کار کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب ظفروال میں درمان سے لاہور جانے والی بس دھند کے باعث الٹ گئی، بس میں 50کے قریب مسافر سوار تھے، فوری طور پر نارووال سے ریسیکو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں بیس مسافر زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا، حادثہ 2سیاحوں سمیت 3افراد ہلاک

    امریکی ریاست فلوریڈا، حادثہ 2سیاحوں سمیت 3افراد ہلاک

    فلوریڈا: امریکا میں کار اور جیپ کے تصادم میں دو غیر ملکی سیاحوں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    امریکی ریاست فلوریڈ میں ہائی وے پرایک کار سوار نے رونگ وے پر تیز رفتاری سے پاس کرنے کی کوشش کی کہ متبادل سمت سے آنے والی جیپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جیپ موجود ایک جرمن اور ایک برطانوی سیاح موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

    زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

  • سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    جدہ: سعودی عرب کے شہر دمام میں ہونے والے ٹریفک حادثہ کے دوران 2 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کا رہائشی محمد رضوان اکرم اپنے دوست کے ساتھ گاڑی پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

    رضوان اکرم کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی لیگی ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان کا قریبی رشتہ دار تھا۔