Tag: Traffic cop

  • انسانی ہمدردی، ٹریفک پولیس اہلکار نے بزرگ شہری کو پیٹھ پر بیٹھا کر سڑک پار کرائی، ویڈیو وائرل

    انسانی ہمدردی، ٹریفک پولیس اہلکار نے بزرگ شہری کو پیٹھ پر بیٹھا کر سڑک پار کرائی، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: سوشل میڈیا پر انسانی ہمدردی سے متعلق ایسے دلکش واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے اسی طرح کا واقعہ چین کے جنوبی شہر کی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔

    دنیا میں ایسے انسانیت پسند لوگ موجود ہیں جن کی اچھی عادات کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور انہیں اپنانے کی بھی کوشش کرتا ہے، عام طور پر والدین ، اولاد اور دوستوں کے ساتھ ایسی مثالیں قائم ہوتی ہیں۔

    مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 54 سیکنڈ ویڈیو نے لوگوں میں ایک نیا جذبہ بیدار کردیا، اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چین کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک معمر شہری سڑک پار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل رکتے ہی شہری زیبرا کراسنگ پر پہنچا اور اُس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی مگر ضعیف العمری کی وجہ سے وہ تیز چلنے سے قاصر تھا۔

    اسی دوران وہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار بزرگ شہری کی طرف گیا اور اُس نے مختصر بات چیت کے بعد انہیں پیٹھ (پشت) پر بیٹھا کر سڑک پار کروائی تاکہ معمر شہری کو کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آجائے۔

    پولیس اہلکار کی شناخت کوئین ویجی کے نام سے ہوئی جو سچون تھانے میں تعینات ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے اسی اشارے پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اہلکار کے اس انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا اور اُسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں کے کرشواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 6 جنوری کو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 نومبر کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔