Tag: Traffic Department

  • سعودی عرب : حکومت کا خواتین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    سعودی عرب : حکومت کا خواتین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے خواتین کی سہولت کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    الباحہ ریجن میں ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے، لائسنس حاصل کرنے کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنے ابشر کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت شروع کردی گئی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ نے ٹریفک پولیس کی ٹوئٹر پرجاری اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ الباحہ ریجن میں مقیم ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لیے ابشرپلیٹ فارم پررجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ انسٹیٹویٹ میں داخلہ لینے کے لیے رجسٹریشن ابشر اکاونٹ سے کی جائے جس کےلیے شاہراہ العقیق پر قائم اسکول کےلیے رجسٹریشن کا آغاز 12 صفر سے کیا جائے گا جبکہ بلجرشی میں ڈرائیونگ اسکول میں رجسٹریشن 19 صفر سے شروع کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول جدا ہیں جہاں خواتین انسٹرکٹرز اور دیگر عملہ متعین کیا گیا ہے جو گاڑی چلانے کی شوقین خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتی ہیں۔

    ایسی خواتین جنہیں گاڑی چلانا نہیں آتی ان کےلیے لازمی ہے کہ وہ ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لے کر متعلقہ کورس مکمل کریں جس کے بعد ان کا امتحان لیا جاتا ہے کامیاب ہونے پرانہیں لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب : محکمہ ٹریفک کی ڈرائیوروں کو اہم ہدایات

    سعودی عرب : محکمہ ٹریفک کی ڈرائیوروں کو اہم ہدایات

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ اپنا لائسنس ہمراہ رکھیں اور گاڑی چلاتے ہوئے تمام مروجہ قوانین پر عمل درآمد کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے عوام کو حادثات سے بچانے کی غرض سے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے نو مشورے جاری کیے ہیں۔ ان میں سب سے اہم رفتار کی انتہائی حد کی پابندی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری نہ دکھائیں اور راستے کے بدلتے حالات کا لحاظ رکھیں۔

    ڈرائیور کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور آگے چلنے والی گاڑی کے درمیان معقول فاصلہ برقرار رکھیں۔ دوران ڈرائیونگ توجہ اسی جانب توجہ مرکوز رکھیں اور ذہن کو راستے سے ادھر ادھر نہ بھکٹنے دیں۔

    شاہراہ پرلین بدلتے وقت اشارہ لازمی دیں اور جسے پہلے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہو اسے اس کا حق دیا جائے۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے خراب موسمی حالات میں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمیشہ حفاظتی بیلٹ لگانے کی پابندی کی جائے۔

    اس کے علاوہ محکمہ ٹریفک کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک پیش آنے والی تبدیلیوں پر انتباہی اشارہ دیا جائے۔

  • سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا

    سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے خبر دار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے لین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف جدید نظام کے تحت ازخود جرمانہ عائد ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم سے اندراج7 دن بعد شروع ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ لین کی پابندی نہ کرنے کی خلاف ورزی کا خود کار سسٹم کے تحت اندراج اس سے پہلے ریاض، جدہ اور دمام میں ہو چکا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یہ جرمانہ اب اسے طائف، باحہ، الجوف اور جازان میں نافذ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق 7 دن کے بعد ہوگا۔ شاہراہوں پر لین کی پابندی ٹریفک سلامتی کے لیے ضروری ہے، اس کی خلاف ورزی پر300 ریال سے500 ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    مذکورہ شہروں میں خلاف ورزی کے خود کار اندراج کے لیے اسمارٹ کیمروں کی تنصیب ہوچکی ہے نیز اسے تجرباتی مراحل سے بھی گزارا جا چکا ہے۔

    محکمے نے کہا ہے کہ لین کی تبدیلی کے وقت خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیور پہلے اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

    ڈرائیور لین تبدیل کرنے سے مناسب وقت پہلے اشارہ دے اور یقین کرلے کہ جس لین کی طرف منتقل ہونے جا رہا ہے وہ ٹریفک سے خالی ہے۔

    اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ وہ اس بات کا یقین کرلے کہ جس لین کی طرف ڈرائیور منتقل ہونے جا رہا ہے وہاں چلنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں۔

  • کویت : نیا اسمارٹ لائسنس کن لوگوں کو ملے گا ؟ محکمہ ٹریفک نے بتا دیا

    کویت : نیا اسمارٹ لائسنس کن لوگوں کو ملے گا ؟ محکمہ ٹریفک نے بتا دیا

    کویت سٹی : ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے شہریوں خصوصاً غیر ملکیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ لائسنس جاری کارنے والی خود کار مشینوں پر عوام کا بے پناہ ہجوم ہوتا ہے۔

    کویت میں تجارتی مراکز میں قائم خود کار ڈرائیونگ لائسنس پروسسنگ مشینوں پر بے پناہ ہجوم لگا ہوتا ہے، جس کے باعث لائسنسوں کی عدم دستیابی کے باعث نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شدید بھیڑ کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں، اس سلسلے میں مقامی شہریوں اور تارکین وطن نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ ان کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی حل نکالے گی تاکہ جرمانوں سے بچا جاسکے۔

    کویت میں موجود تارکین وطن کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کروانا شروع کردی تھی لیکن خام مال کی کمی نے پریشانی میں اضافہ کیا۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں شاپنگ مالز میں مشینوں کو صرف شہریوں تک محدود رکھنے سے ہماری مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔

    اس سلسلے میں سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لائسنس جاری کرنے کیلئے مواد کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک ہر ہفتے700ڈرائیونگ لائسنسوں کیلئے کافی مواد تقسیم کررہا ہے اور مزید مواد کی فراہمی کیلئے کوشش جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تمام شہریوں کو اپنے لین دین اور دیگر امور کی تکمیل کیلئے محکمہ ٹریفک اور دیگر خدمات کے مراکز سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

    اس کے علاوہ محکمہ ٹریفک ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ اسمارٹ لائسنس کے اجراء کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جانے والے تارکین وطن جدید حفاظتی خصوصیات کے حامل اسمارٹ لائسنس کو حاصل کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تیسرا مرحلہ بھی شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت اسمارٹ لائسنس ان تمام تارکین وطن کو فراہم کیا جائے گا جنہوں نے اپنے کھوئے ہوئے یا خراب شدہ لائنسنسوں کی تجدید یا ان میں تبدیلی کرانے کی درخواست جمع کرائی ہوئی ہے۔

  • سعودی محکمہ ٹریفک کی گاڑی مالکان کو اہم ہدایت

    سعودی محکمہ ٹریفک کی گاڑی مالکان کو اہم ہدایت

    سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے ایسے تمام گاڑی مالکان کو جو اپنی پرانی گاڑیوں کے کاغذات کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہا ہے کہ اس کیلئے تین کام لازمی کرنا ہوں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ پرانی گاڑی ملکیت کے ریکارڈ سے ختم کرنے کے لیے تین چیزیں اختیار کرنی ہوں گی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئٹر پر ایک شخص نے محکمہ ٹریفک سے پرانی گاڑی ملکیت کے ریکارڈ سے ختم کرنے کا طریقہ کار معلوم کیا تھا۔

    سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان محکمہ ٹریفک نے کہا کہ سب سے پہلے کیے گئے تمام ٹریفک جرمانے ادا کیے جائیں، گاڑی کے ملکیتی دستاویزات نافذ العمل ہوں اور گاڑی کی نمبر پلیٹ موجود ہو۔

    اس کے علاوہ ترجمان نے وضاحت کی کہ پرانی گاڑی کو کباڑ میں دینے کے دستاویزات جمع کرائیں تو گاڑی ملکیت کے ریکارڈ سے ختم ہوجائے گی۔

  • سعودی حکومت نے گاڑی مالکان کو سختی سے متنبہ کردیا

    سعودی حکومت نے گاڑی مالکان کو سختی سے متنبہ کردیا

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانا خلاف قانون اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر ایک ہزار سے دو ہزار تک کا جرمانہ ہوگا۔

    ترجمان محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ تمام گاڑیوں کے مالکان رخصہ السیر (وہیکل رجسٹریشن) میں مذکور سواریوں کی تعداد کی پابندی کریں۔

    یاد رہے کہ اس ٹریفک  قانون کی خلاف ورزی کا تعلق ٹیکسیوں تک محدود نہیں بلکہ پرائیویٹ کاروں کے مالکان پر بھی یہ ضابطہ لاگو ہوگا۔ کوئی بھی شخص اپنی کار میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد بٹھانے کا مجاز نہیں ہے۔

  • یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں ٹریفک کا خصوصی پلان جاری

    یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں ٹریفک کا خصوصی پلان جاری

    اسلام آباد: ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو 6 ڈی ایس پیز،21انسپکٹرز،انچارجز،348وارڈن افسران تعینات ہوں گے، 43 جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق 23مارچ ’یوم پاکستان‘ کے موقع پرمحکمہ ٹریفک نے جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک شیڈول جاری کردیا ہے.

    چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی نے کہا ہے کہ بھاری گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند ہوگا، صبح 5 سے دن 2بجے تک فیض آباد سے آنے والا ٹریفک بند رہے گا، 6 ڈی ایس پیز،21انسپکٹرز،انچارجز،348وارڈن افسران تعینات ہوں گے، 43 جونیئر ٹریفک وارڈنز خصوصی طورپرفرائض انجام دیں گے.مری روڈ سے اسلام آباد جانے والے ڈبل روڈچوک کاراستہ اختیار کرسکیں گے۔

    ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو اسلام آباد موڑدیا جائے گا، راولپنڈی کے لیے نائنتھ ایونیو کے بجائےآئی جے پی روڈ استعمال کیاجاسکے گا، کٹاریاں، پنڈورہ چورنگی سے راولپنڈی کا راستہ اختیار کیا جاسکے گا، کرال چوک سےاسلام آباد ایکسپریس وے کے متبادل راستے کی تجویز دی ہے.

    ٹریفک کھنہ پل روڈ سے چنگی 8، بند کھنہ روڈ اورصادق آباد سے نائنتھ ایونیو جاسکے گا، ٹریفک کھنہ پل سےلہترارڑروڈ،ترامڑی چوک اوراسلام آباد جاسکےگا، کشمیر،مظفرآباداورایبٹ آباد سے مری کے لیے متبادل روٹس کا خط پولیس حکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لئے ٹریفک پلان اس لئے جاری کیا ہے کیونکہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک مسلح افواج کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی مادر وطن کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائی تقریب اور پاکستان کے وقار کی سر بلندی کی خاطر 23 مارچ کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے پریڈ کا انتظام کیا گیا ہے.