Tag: Traffic fines

  • ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت، مہم کا آج سے آغاز

    ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت، مہم کا آج سے آغاز

    سعودی عرب میں شہریوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، ٹریفک چالان پر دی جانے والی رعایتی مہم کا آغاز آج جمعرات 18 اپریل سے کیا جارہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق رعایتی مہم کے تحت جرمانوں پر 50 فیصد کمی کردی جائے گی، جس سے وہ افراد مستفید ہوسکیں گے جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

    وہ افراد رعایتی مہم سے مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔

    نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان پر بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    ایک خاتون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذمہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر3 ہزار ریال کا چالان ہے جسے ادا کرنے کے بعد عہد کیا ہے کہ آئندہ یلو اشارے پر اپنی گاڑی کو لازمی روکوں گی۔

    ایک شہری کا رعایتی چالان مہم کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسے 11ہزار روپے کا چالان ہوا تھا، اس رعایت کے باعث اب یہ رقم آدھی ادا کرنی پڑے گی۔

    سعودی عرب میں کیا کچھ مہنگا اور کیا سستا ہوا؟

    چالان کی عدم ادائیگی کے باعث اسے دشواری ہورہی ہے، جس کے باعث وہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا استمارہ بھی تجدید نہیں کراسکتا۔

  • شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں رعایت

    شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں رعایت

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی پولیس نے کہا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60 روز میں ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر مستقل رعایت کے فیصلے کے نفاذ کا آغاز کیا ہے۔

    پولیس کی مجلس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60 روز میں ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے کہا کہ یہ رعایت مستقل دی جائے گی تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانے مستثنیٰ ہوں گے، سنگین خلاف ورزیوں میں حد سے زیادہ رفتار سے خطرناک شکل میں ڈرائیونگ پر مقرر جرمانہ شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رعایت ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر لاگو ہوگی۔

    اگر کسی شخص نے ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60 دن بعد جرمانہ ادا کیا تو ایسی صورت میں اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال کا عرصہ نہ گزرا ہو، سال پورا ہونے پر رعایت ختم ہوجائے گی۔

  • یو اے ای گولڈن جوبلی: تین اماراتوں نے ٹریفک جرمانے میں رعایت کا اعلان کردیا

    یو اے ای گولڈن جوبلی: تین اماراتوں نے ٹریفک جرمانے میں رعایت کا اعلان کردیا

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی تین اماراتوں نے آنے والے قومی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانے میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    یہ اعلان ام القوین میں حکام کی جانب سے کیاگیا، جس میں کہا گیا کہ گاڑی چلانے والے افراد ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایتی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں، یہ اقدام امارات کی یو اے ای گولڈن جوبلی کی تقریبات کا حصہ ہیں۔

    یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب عجمان اور شارجہ کے حکام کی جانب سے بھی رواں ہفتے کے آغاز پر اسی طرح کی اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔

    گاڑی چلانے والے یو اے کیو میں یکم دسمبر 2021 سے 6 جنوری 2022تک رعایت حاصل کرسکتے ہیں، یہ رعایت 31 اکتوبر 2021تک عائد جرمانوں پر لاگوہوتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: چند گھنٹوں کے لئے رینٹ پر گاڑی خریدنے کے حوالے سے ضوابط کی مکمل تفصیلات جاری

    عجمان کے رہائشی 21 نومبر سے 31 دسمبر تک ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں،اس 40 دن کی آفر کے تحت موٹر سائیکل سوار اپنے بلیک پوائنٹس کینسل اور ضبط شدہ گاڑیاں بھی چھڑواسکتے ہیں۔

    اسی طرح شارجہ میں گاڑی چلانے والوں کو ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت ملے گی، وہ اپنی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے احکامات اور ٹریفک پوائنٹسکو بھی منسوخ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اپنی یونین کے 50 سال 2 دسمبر کو منائے گا، اس سنگ میل کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات اور پروگرامز کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب : ٹریفک جرمانے کی عدم ادائیگی پر بیوی نے طلاق مانگ لی

    سعودی عرب : ٹریفک جرمانے کی عدم ادائیگی پر بیوی نے طلاق مانگ لی

    ریاض : سعودی عرب میں شہری کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسے معلوم ہوا کہ اس نے ٹریفک  جرمانے کی مد میں29ہزار ریال ادا نہیں کیے ہیں۔

    اس ناکردہ گناہ کی پاداش میں مذکورہ شہری کو اپنی غیر ملکی بیوی کے قانونی دستاویزات کی تجدید کروانے میں انتہائی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سعودی شہری پر انکشاف ہوا کہ اس کے ریکارڈ میں 50سے زیادہ ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج ہے جس کی مالیت 29 ہزار ریال ہے۔

    مذکورہ شہری اپنی غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید کے لیے متعلقہ سرکاری ادارے میں گیا تھا جہاں اسے بتایا گیا کہ ٹریفک جرمانوں کی وجہ سے تجدید ممکن نہیں۔

    شہری نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2013 میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ وابستہ تھا جس نے آمد و رفت کے لیے اسے گاڑی کی سہولت دے رکھی تھی۔

    گاڑی چلانے کے لیے کمپنی نے محکمہ ٹریفک سے اسے ایک اجازت نامہ جاری کروایا تھا مگر اگلے سال ہی اس نے کمپنی سے ملازمت چھوڑ دی اور گاڑی واپس کردی۔

    شہری کا کہنا ہے کہ کمپنی نے وہ اجازت نامہ منسوخ نہیں کروایا اور گاڑی پر ہونے والے تمام ٹریفک جرمانے میرے ریکارڈ میں درج ہوتے رہے۔

    شہری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی غیر ملکی بیوی کے دستاویزات کی تجدید نہیں کروا پارہا کیونکہ جب تک جرمانوں کی ادائیگی نہیں ہوں گی اس وقت تک تجدید ممکن نہیں۔

    شہری نے انتہائی افسردہ لہجے میں کہا کہ بیوی کے کاغذات کی عدم تجدید سے اسے کئی گھریلو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے، گھر میں مسلسل جھگڑے ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث اب میری بیوی طلاق کا مطالبہ بھی کرنے لگی ہے۔

  • ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سعودی پولیس کی سخت وارننگ

    ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سعودی پولیس کی سخت وارننگ

    ریاض : سعودی ٹریفک پولیس نے جرمانہ ادا نہ کرنے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزیوں کا جرمانہ 20 ہزار ریال یا اس سے زائد ہوا تو مقدمہ عدالت منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی حد سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کو وارننگ جاری کی ہے کہ اگر ٹریفک خلاف ورزیوں کا جرمانہ20 ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہوگیا ہو یا جرمانوں کی عدم ادائیگی کو چھ ماہ گزر گئے ہوں توایسی صورت میں ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے کی خدمات معطل کردی جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ خدمات معطل کرنے سے قبل اسے مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی اس حوالے سے ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا، جس کے بعد اس کا مقدمہ ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عوام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر جرمانے ادا نہ کیے گئے تو ایسی صورت میں معاملہ ٹریفک عدالت کے حوالے کردیا جائے گا۔

    عدالت ہی اسے ٹریفک خدمات سے محروم کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ اور عدالت اس شخص کو بعض خدمات سے بھی محروم کرسکتی ہے اور تمام خدمات سے بھی۔

    واضح رہے کہ سعودی قانون ٹریفک میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ بعض خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن سے شاہراہوں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔

    ان خلاف ورزیوں میں خاص طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، دماغ سن کرنے والی ادویہ لے کر ڈرائیونگ کرنا، سگنل توڑنا، مخالف سمت میں گاڑی چلانا، زگ زیگ انداز میں گاڑی دوڑانا۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب کی اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، متبادل روٹ کا اعلان

    اس کے علاوہ مقررہ رفتار سے 25 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا، اوور ٹیک کے ممنوعہ مقامات سے اوور ٹیک کرنا، بریک اور لائٹس کے بغیر گاڑی چلانا اور ٹائر سکریچنگ کرنا وغیرہ شامل ہے۔