Tag: traffic hadsa

  • ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال : ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد سمیت 7 جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ حادثے میں ہلاک چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی تاج محمد کو کیا معلوم تھا کہ اس کو خانیوال جانا اتنا بھاری پڑے گا۔ تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عید ی دینے گیا تھا۔

    یہ خاندان لاہور واپس آرہا تھا کہ ساہیوال کے مقام پر ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تاج محمد،اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز،دو بیٹیاں،دو نواسیاں اور وین کا ڈرائیور شہنشاہ جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعجازکی دو ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ تاج محمد کے گھر میں سات لاشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔ ایک ہی گھر سے سات جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔

    بعد ازاں شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ شاہدرہ برکت ٹاؤن کا رہائشی تاج محمد اس کی اہلیہ حسینہ بی بی ، اس کا بیٹا اعجاز احمد ، بیٹی حنا ، روبینہ اور بھتیجی طیبہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

    ایک گھر سے چھ جنازے اٹھائے جانے پر ہر شخص آنکھ آشکبار تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی دس سالہ حفضہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     

  • پیرمحل: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2کمسن بھائی جان سے گئے

    پیرمحل: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2کمسن بھائی جان سے گئے

     فیصل آباد : پیر محل کے علاقے میں ٹریفک حادثے نے دو کمسن بھائیوں کی جان لے لی۔

    فیصل آباد کے علاقے پیر محل میں صبح ہی صبح ٹوبہ گجرا روڈ پر موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بھائیوں کو  شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا، جائے حادثہ پر لواحقین پہنچے تو انہیں اپنے پیاروں کی موت کی خبر ملی،  غم وغصے میں لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور فیصل آباد ملتان روڈ بلاک کردی۔