Tag: traffic laws

  • دبئی میں مقیم غیر ملکی خبردار : نئے قوانین نافذ

    دبئی میں مقیم غیر ملکی خبردار : نئے قوانین نافذ

    دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سخت ترین قوانین متعارف کرائے ہیں جس کا ،مقصد حادثات کی کمی اور جرمانوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدت کی بنیاد پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔

    ان ترامیم کا مقصد جرمانے کے نفاذ کو بڑھانا، حادثات کو کم کرنا اور ٹریفک کے لیے محفوظ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف نے 2015ء کے فرمان نمبر 29 اور اس کی ترامیم کا جائزہ لینے کے بعد درج ذیل ترامیم متعارف کرائی ہیں۔

    دبئی ٹریفک پولیس

    1: سڑک پر اچانک گاڑی کو اس طرح سے روکنا جس سے جان، املاک یا ٹریفک کی حفاظت کو خطرہ ہو، اس پر 30 دن کیلئے گاڑی بند کی جائے گی۔

    2: سامنے والی گاڑی کے درمیان خاطر خواہ حفاظتی فاصلہ نہ چھوڑنے پر گاڑی کی 30 دن کی بندش۔

    3: سڑک کے صاف ہونے کو یقینی بنائے بغیر داخل ہونے پر گاڑی 14 دن کیلئے ضبط کی جائے گی۔

    4: فون یا دیگر آلات استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران سڑک سے توجہ ہٹانے پر 30 دن کی بندش۔

    5: گاڑی کو اس طریقے سے ریورس کرنے پر 14 دن کی ضبطگی ہوگی جس سے جان، املاک یا ٹریفک کی حفاظت کو خطرہ ہو۔

    6: لازمی لین ڈسپلن پر عمل کرنے میں گاڑی کی ناکامی پر 14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔

    7: بغیر جواز سڑک کے بیچ میں رکنے پر 14 دن کیلئے گاڑی بند کردی جائے گی۔

    8: خطرناک اوور ٹیکنگ پر گاڑی 14 دن کیلئے ضبط کی جائے گی۔

    9: گاڑی میں ضروری حفاظتی آلات نہ ہونے پر14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔

    10: ہیوی گاڑی کی لازمی لین ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر 30 دن کیلئے گاڑی بند کی جائے گی۔

    11: غیر ہنگامی حالات میں سڑک پر گاڑی کو پارک کرنے یا ہارڈ شولڈر کا استعمال کرتے ہوئے دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے پر گاڑی کی 14 دن کیلئے بندش۔

    12: لائسنس نمبر پلیٹ کے بغیر یا صرف ایک نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر 14 دن کیلئے ضبطگی۔
    13: ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے طریقے سے گاڑی چلانے پر 14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔

    14: بغیر اجازت گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے پر 14 دن کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔

  • سعودی عرب : تمام گاڑی مالکان کیلئے حکومت کا اہم اعلان

    سعودی عرب : تمام گاڑی مالکان کیلئے حکومت کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں شاہی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوالیں، یہ مہلت ایک برس کے لیے ہے۔

    محکمہ ٹریفک نے کہا کہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوانے والوں کو تاخیر کے جرمانے اور تجدید کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی تاہم ٹریفک جرمانے معاف نہیں ہوں گے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناکارہ گاڑی تشلیح یا سکریپ کی دکانوں پر فروخت کرنے کی صورت میں تاخیر کے جرمانوں اور تجدید کی فیس سے استثنی ملے گا۔

    محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ اگر بلدیاتی کونسل کے اہلکار کسی کی تباہ شدہ یا ناکارہ گاڑی اٹھا کر لے گئے ہوں، گاڑی کا مالک اسے اپنے ریکارڈ سے ہٹوانا اور تشلیح کی دکان پر فروخت کرنا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

    یہ ثبوت، گاڑی کی نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ قریب ترین محکمہ ٹریفک میں جمع کرانا ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹوانے کے لیے تاخیر اور تجدید کے جرمانوں اور فیس سے استثنی دے چکی ہے، یکم مارچ2022 سے اس پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

  • سعودی عرب میں نیا ٹریفک قانون متعارف

    سعودی عرب میں نیا ٹریفک قانون متعارف

    ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ صرف ٹریفک سگنل پر دھیان دینے کے بجائے ٹریفک اہلکار کے اشارے پر بھی توجہ دی جائے، وگرنہ بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہم شاہراہوں پر متعین ٹریفک پولیس اہلکار کی ہدایات پر عمل نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی۔

    اس خلاف ورزی پر 500 سے 900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ بعض مقامات پر ضرورت پڑنے کی صورت میں ٹریفک اہلکاروں کو متعین کیا جاتا ہے جو ٹریفک سگنل کی موجودگی میں بھی اپنے طور پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے عمل کو جاری رکھتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ وہ ٹریفک سگنل کے بجائے ٹریفک اہلکار کے اشارے پر توجہ دیں جو حالات کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کو منظم کر رہا ہوتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون کی دفعہ 4 کی شق نمبر 7 کے مطابق ٹریفک اہلکار کے اشارے پر عمل نہ کرنا قانون شکنی شمار ہوگی اور ایسا نہ کرنے والے پر 900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک نے جنوری 2020 کے شروع میں ٹریفک قانون کا لائحہ عمل جاری کیا تھا، محکمے نے خبردار کیا تھا کہ خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں پر 20 ہزار ریال تک جرمانے ہیں۔

  • پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

    پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

    کراچی: پولیس چیف امیر احمد شیخ نے خبردار کیا ہے کہ پولیس اہلکار کو ہیلمٹ پہننا ہوگا اور لائسنس بھی ہمراہ رکھنا ہوگا، پولیس افسر نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے پولیس والوں کے لیے حکم نامہ جاری کردیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کے تحت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔

    حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوگا اور سزا بھی دی جائے گی، اہلکار ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

    امیرشیخ نے حکم نامے میں کہا کہ پولیس افسران اورملازمین کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا ، افسران نہ سگنل پررکتے ہیں نہ رانگ وےرولز کی پاسداری کرتے ہیں، کسی بھی جگہ سڑک کے بیچ گاڑی کھڑی کردیتے ہیں اور ڈیوٹی پر ہوں یا آف ڈیوٹی ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

    حکم نامے کے مطابق ہنگامی صورتحال کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، پولیس والے کو ہیلمٹ بھی پہننا اور لائسنس ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کراچی پولیس چیف نے شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دےدی

    یاد رہے چند روز قبل پولیس چیف نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا پہلے رونگ وے مہم شروع کی اب ہیلمٹ اور لائسنس کی بھرپور مہم کا آغاز کریں گے، ہیلمٹ کی خریداری کے لیےایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میری ہیلمٹ کی دکانیں نہیں نہ کسی کا کنٹینردرآمد کرایا ہے، ہیلمٹ کی پابندی حفاظت کیلئےہےمنطق کےبجائےعمل کیا جائے۔

    اس سے قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتاری زیر دفعہ دوسواناسی کے تحت ہوگی اور گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کےاحکامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ وے پر آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔

    شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔