Tag: Traffic Rules

  • کراچی پولیس چیف نے شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دےدی

    کراچی پولیس چیف نے شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دےدی

    کراچی: پولیس چیف نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا پہلے رونگ وے مہم شروع کی اب ہیلمٹ اور لائسنس کی بھرپور مہم کا آغاز کریں گے، ہیلمٹ کی خریداری کے لیےایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی کراچی ٹریفک قوانین بحال کرانے کے لیے ڈٹ گئے، ڈاکٹرامیرشیخ نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے جیل جائیں گے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ وزیربلدیات سعیدغنی اورمیئرکراچی سےبھی تعاون مانگاہے، ٹریفک روانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہوگا، آپریشن کیلئے میئر اور وزیربلدیات کو نفری ہم دیں گے، تجاوزات کے خاتمے کیلئےمقدمہ درج کرکے گرفتاریوں پر تیار ہیں۔

    پولیس چیف نے کہا کہ ابتدامیں اہم شاہراہوں پرموٹرسائیکلوں کیلئےالگ لین کاارادہ ہے، پہلے رونگ وے مہم شروع کی اب ہیلمٹ اور لائسنس کی بھرپور مہم کا آغاز کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی پرگرفتاری ہوگی، بغیرلائسنس گاڑی چلانے پرگاڑی ضبط ہوگی، کم عمرڈرائیوزکوگرفتاربلکہ کولڈڈرنک پلائیں گے اور گاڑی ضبط ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں رانگ وے پر جانے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا

    ڈاکٹرامیرشیخ نے کہا شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کا وقت اور لائسنس بنوانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتےہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میری ہیلمٹ کی دکانیں نہیں نہ کسی کا کنٹینردرآمد کرایا ہے، ہیلمٹ کی پابندی حفاظت کیلئےہےمنطق کےبجائےعمل کیا جائے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتاری زیر دفعہ دوسواناسی کے تحت ہوگی اور گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کےاحکامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ وے پر آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔

    شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، شہری پر 2 کڑور 80 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، شہری پر 2 کڑور 80 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک شہری پر پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 10 لاکھ درہم کا جرمانہ کر کے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا، جو پاکستانی کرنسی میں 2 کڑور 80 لاکھ سے زائد روپے بنتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ معمول کی بات ہے، ایک ایسا ہی واقعہ خلیجی ریاست راس الخیمہ میں پیش آیا ، جہاں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی بار خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ درہم کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    ریاستی کمانڈران چیف میجرجنرل علی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرے اور نصب راڈار کی مدد سے پکڑا گیا، وہ خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا، جو اتنے بڑے جرمانے کی وجہ بنا۔


    مزید پڑھیں : دبئی، ٹیکسی ڈرائیور کی عیاری خود اُسے مہنگی پڑ گئی


    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ حکام کی جانب سے کسی بھی شہری پر عائد کیا جانے والا تاریخ کا سب سے مہنگا جرمانہ ہے جبکہ دوسرا بڑا جرمانہ ڈھائی لاکھ درہم کا تھا۔

    بعد ازاں ٹریفک پولیس نے شہری کو رعایت دیتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کردی، اب شہری کو 10 لاکھ درہم کے بجائے 6 لاکھ 25 ہزار درہم یعنی ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سدھارنے کا نیا طریقہ

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سدھارنے کا نیا طریقہ

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹریفک پولیس نے لڑائی جھگڑے اور چالان سے تھک ہار کر شہریوں کو سدھارنے کا نیا طریقہ اپنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سڑکوں پر روز کی تو تو، میں میں اور چالان سے تنگ آئی ہوئی ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے شعور کے لیے نیا طریقہ کار اپنا لیا۔

    سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ پر ایک آگاہی شو کروایا گیا جس میں ہیلمٹ پہننے اور سیٹ بیلٹ باندھنے والے افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

    شہری ٹریفک وارڈن ظہیر کمانڈو کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی مدد کرنا بھی ہے۔

    گوجرانوالہ ٹریفک پولیس نو ایکسیڈنٹ کا مشن کامیاب بنانے کے لیے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے عمل پیرا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شہری اس پروگرام میں پولیس کے ساتھ کتنا تعاون کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کار ایکسیڈنٹ کے دوران جانی نقصان سے بچنے کی تجاویز

    مزید پڑھیں: ٹریفک حادثے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

    یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 90 فیصد ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والے افراد صرف سیٹ بیلٹ نہ باندھنے یا ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔