Tag: traffic-signals

  • سعودی عرب: ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانہ کم کرنے کی تجویز

    ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانہ کم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی مجلس شورٰی کے ایک سابق رکن میجر جنرل (ر) عبداللہ السعدون نے ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانے کی رقم 3 ہزار سے کم کر کے 500 ریال کرنے کی تجویز دی ہے۔

    انھوں نے جرمانے میں کمی کے حق میں دلیل دی کہ ’بیش تر افراد جان بوجھ کر سگنل نہیں توڑتے، سگنل توڑنے کا عمل غلطی سے بھی ہوتا ہے، اور اس کے متعدد اسباب ہوتے ہیں، جیسا کہ سگنل کے وسط میں گاڑی روکنی پڑ جاتی ہے۔‘

    اخبار 24 کے مطابق سابق رکن شوریٰ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ارکان شوریٰ سے درخواست کی کہ ’وہ اس تجویز پر ٹریفک قانون کی متعلقہ دفعہ میں ترمیم کریں۔‘

    سابق رکن شوریٰ کی تجویز کی ایک رکن شوریٰ نے حمایت کی جب کہ دیگر نے اس کی مخالفت میں رائے دی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والا کڑی سے کڑی سزا کا مستحق ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ جو شخص دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہو، وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس پر نہ صرف بڑا جرمانہ ہو بلکہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کر لیا جائے۔

  • کشمیر آور،  اسلام آباد کے تمام چوراہوں پر ٹریفک سگنل 12 بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ

    کشمیر آور، اسلام آباد کے تمام چوراہوں پر ٹریفک سگنل 12 بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے کشمیرآور’ پراسلام آباد کے تمام چوراہوں پر ٹریفک سگنل بارہ بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اشاروں اور شاہراہوں  پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ ‘ کشمیرآور’ پر اسلام آبادکےتمام چوراہوں پرٹریفک سگنل بارہ بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کو کشمیرآور سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے، سگنل آدھےگھنٹے تک ریڈ اور ٹریفک رُکی رہے گی، اشاروں اورشاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام مرکزی اجتماع ڈی چوک پر ہوگا، دفاترکا عملہ جمع ہوکر اظہار یکجہتی کرےگا، پی ٹی آئی کے وزرا اور مقامی قائدین بھی ڈی چوک پر جمع ہو ں گے۔

    مزید پڑھیں : جمعے کو ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی

    خیال رہے جمعے کے دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے شکار مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے، اس سلسلے جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی، بارہ بجے سائرن بجیں گےاورقومی ترانہ پڑھاجائےگا، قومی ترانے کےبعد کشمیرکاترانہ بھی پڑھاجائےگا۔

    واضح رہے یاد رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔