Tag: traffic warden

  • ٹریفک وارڈن نے فلمی انداز میں جان پرکھیل کرٹرک ڈرائیورکوپکڑ لیا

    ٹریفک وارڈن نے فلمی انداز میں جان پرکھیل کرٹرک ڈرائیورکوپکڑ لیا

    لاہور: ٹریفک وارڈن مثال بن گیا، موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے جان پر جان کی بازی لگادی۔ وارڈن نے تیز رفتار ٹرک سے لٹک کر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جی ٹی روڈ شاہدرہ ہاسپٹل کےسامنے ایک تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے وہاں سے فرار ہونے میں عافیت جانی اورٹرک کو تیز رفتاری سے لے جانے لگا، جائے وقوعہ پر موجود ٹریفک وارڈن جواد نے ڈرائیورکو روکنے کی بہت کوشش کی لیکنٹرک ڈرائیور نہیں رکا۔

     ٹریفک وارڈن نے ہمت نہیں ہاری اور ایک فلمی منظر کی طرح بھاگ کر ٹرک سے لٹک گیا اور ہاتھوں کے ذریعے ڈرائیور سے ٹرک رکوانے کی کوشش کی۔


    مزید پڑھیں : ٹریفک وارڈن نے بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی


    ٹرک ایک کلومیٹرتک چلتا چلاگیا۔  بالآخر وارڈن کی جانب سے ہار نہ ماننے پر اسے ٹرک روکنا پڑا، ڈرائیورجیسے ہی نیچے آیا وہاں موجود لوگوں نے اس کی درگت بنادی۔

  • کے پی کے پولیس کا بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد

    کے پی کے پولیس کا بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد

    نوشہرہ : ٹریفک پولیس اہلکار نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں، ہاتھ میں پستول لئے ٹریفک کنٹرول کرتا ہوا اہلکار خود آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، سفید ریش شخص کو کک مارکرگرایا اور پھر لاتیں مارتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے پولیس کیسے کارنامے انجام دے سکتی ہے، نوشہرہ کے کانسٹبل نے یہ بتادیا، گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام کے اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے سفید ریش شخص کو کسی بات پرپولیس اہلکار نے پیچھے سے اچانک آکر کک مار کر گرایا اور پھر لاتیں بھی ماریں۔

    تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی کے پی کے نے ٹریفک وارڈن وسیم سجاد کو نوکری سے برخاست کردیا، نوشہرہ میں ٹریفک کنٹرول کرتے اہلکار اپنا غصہ کنٹرول نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں بھی پولیس اہلکاروں نے پشاور سے آئے ہوئے نوجوانوں پر بد ترین تشدد کیا تھا۔