Tag: traffic

  • ٹریفک پولیس اہلکارکی ہٹ دھرمی نے نومولود بچے کی جان لے لی

    ٹریفک پولیس اہلکارکی ہٹ دھرمی نے نومولود بچے کی جان لے لی

    سرگودہا: ٹریفک پولیس اہلکارکی ہٹ دھرمی نے نومولود کی جان لے لی،شہری مشتعل،خوشاب روڈ میدان جنگ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلطان ٹاؤن کا رہائشی طارق اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے چاردن کے نومولود بچے کو لے کرڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال ایمرجنسی میں جارہا تھا کہ اسپتال کے باہرٹریفک پولیس اہلکارنے اسے روک لیااور کاغذات دکھانے پر اصرارکیا جس پر اس نے منت سماجت کی کہ اس کے بچے کی حالت بہت تشویش ناک ہے انہیں جانے دولیکن منت سماجت کے باوجودٹریفک پولیس اہلکارنے موٹرسائیکل سوار شہری کوبیماربچے سمیت روکے رکھاٹریفک اہلکارنے ایک نہ سنی اور بحث کرتارہااس دوران نومولود بچہ دم توڑگیا۔

    جس پر بچے کے ماں باپ اور اہل خانہ نے احتجاج شروع کردیاجسے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعدادموقع پر جمع ہوگئی اورٹریفک پولیس اہلکارکی سرعام پٹائی شروع کردی۔

    مارپیٹ کے دوران ٹریفک اہلکار کی وردی پھاٹ گئی اور اسے پیٹتے ہوئے ادھرسے ادھربھگاتے رہے، خوشاب روڈپریہ تماشاکافی دیرلگارہااور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے اہلکارکو بچانے اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش نہ کی ۔

    بعدازاں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے خوشاب روڈ بلاک کردیا، اے آروائی نیوزپر خبرنشر ہونے کے بعد بلآخر آرپی او ذوالفقارحمید نے واقعہ کے مبینہ ذمہ داراے ایس آئی ٹریفک سارجنٹ عابد حسین کو معطل کرکے ایس پی ٹریفک کو انکوائری آفیسرمقررکردیاہے اور انکوائری رپورٹ آنے کے بعد اس سلسلہ میں مزیدکاروائی کی جائے گی۔


    Child killed as cruel police did not let father… by arynews

  • لاہور میں شدید دھند،موٹروےبند،نظام زندگی مفلوج ہوگیا

    لاہور میں شدید دھند،موٹروےبند،نظام زندگی مفلوج ہوگیا

    لاہور : پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ موٹروےکے ایم ٹو ، ایم تھری سیکشنز بندہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں کل رات سے شدید دھند ہےاور حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے۔

    کل رات تین بجے سے لاہور میں حد نگاہ صفر تھی جو اجالا پھیلنے تک دس سے تیس میٹر ہو گئی۔موٹروےکے ایم ٹو ، ایم تھری سیکشنز ٹریفک کے لیے بندہونےکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    ترجمان موٹر وے نے بھی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کی ہدایت کرتے ہوئےفوگ لائٹ کے استعمال کا مشورہ دے ڈالا۔ ان کے بقول موٹروے کو ٹریفک کے لئے اس وقت کھولاجائے گا جب حدنگاہ سومیٹر تک ہوجائے گی۔

  • ایم کیو ایم کا یوم سوگ : کراچی میں تجارتی سرگرمیاں جاری

    ایم کیو ایم کا یوم سوگ : کراچی میں تجارتی سرگرمیاں جاری

    کرا چی : شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،سڑکوں پر دوڑتی گاڑیاں اور کھلے تجارتی مراکزمعمول کی سرگرمیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے یوم سوگ کی اپیل پر شہری زندگی معمول کے مطابق ہے،کراچی کے بیشتر علاقوں میں زندگی رواں دواں ہے۔ شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چل رہی ہے اور سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس بھی کھلے ہیں، عوام کاکہناہے رینجرز کے اقدامات سےشہر کی روشنیاں لوٹ رہی ہیں۔

    تعلیمی اداروں،دفاتر اور فیکٹریوں میں حاضری معمول کے مطابق ہے۔رینجرز جوان اور پولیس اہلکار حالات پر کڑی نظر رکھےہوئےہیں۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے جن علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہونے کے خدشات موجود ہیں ۔ ان علاقوں میں رینجرز اورپولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔

    کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئےپولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے۔, حیدرآباد، سکھر سمیت اندرون سندھ میں بھی مارکیٹیں کھلی اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

  • شاہراہ فیصل پرنالے سے قرآن پاک کے اوراق برآمد، عوام کا احتجاج

    شاہراہ فیصل پرنالے سے قرآن پاک کے اوراق برآمد، عوام کا احتجاج

    کراچی: شہرکے مرکزی علاقے شاہراہ فیصل میں نالے سے قرانِ پاک کے اوراق برآمد ہونے پرعلاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے سبب شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے شاہراہ ملٹری گیٹ کے قریب نالے میں سے قرآن پاک کے اوراق برآمد ہوئے ہیں جس پرعلاقہ مکینوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    احتجاج کے سبب شاہراہ فیصل کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس اوراسٹارگیٹ سے شاہ فیصل کالونی تک کا علاقہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

     

     

    پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایک مرتبہ احتجاج ختم کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی علاقہ مکین دوبارہ منظم ہوگئے جس کے سبب مرکزی شاہراہ دوبارہ بند ہوگئی ہے۔