Tag: trafic Accident

  • ایک ہی گھر سے بیک وقت 14 افراد کا جنازہ اٹھا

    ایک ہی گھر سے بیک وقت 14 افراد کا جنازہ اٹھا

    آگرہ : بھارت میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں سے 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 4 خواتین اور9 مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 16مسافر زخمی ہوئے، ایک ہی گھر سے 14 جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    ساسنی سے آنے والے بدقسمت خاندان کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث ہاتھرس کے مقام پر حادثہ پیش آیا، اتنی بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمیوں کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بس اور پک اپ کے درمیان تصادم اس قدر شدید تھا کہ زور دار دھماکے جیسی آواز سنائی دی جس کے بعد جائے حادثہ چیخ پکار سے مچ گئی۔

    مقامی لوگوں کی مدد سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

    بعد ازاں 14 افراد کی لاشیں آگرہ کے کھنڈولی علاقے کے سیمرا گاؤں پہنچیں تو فضا سوگوار ہوگئی۔ 14قبریں ایک ساتھ کھودی گئیں اور کفن کی تیاری کیلئے درزی کو گھر بلانا پڑا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ حادثے میں 5 بھائیوں کا خاندان ایک ساتھ ختم ہوگیا۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے دینے بھاری معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • لاہورمیں خوفناک ٹریفک حادثہ: چارافراد جاں بحق

    لاہورمیں خوفناک ٹریفک حادثہ: چارافراد جاں بحق

    لاہور: سندر میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین کمسن بہن بھائی اور ان کی والدہ شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد شدید زخمی ہے۔

    پولیس کے مطابق بھائی پھیرو کا رہائشی گلزار لاہور میں بھٹے پرمحنت مزدوری کرتا تھا تاہم بارشوں کے سبب بھٹہ بند ہونے کے باعث وہ اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں بڑے ٹرالر کی ٹکر سے اس کی بیوی اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے گلزار شدید زخمی جبکہ گلزار شدید زخمی ہوگیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ مہک ،چار سالہ داؤد ،سات سالہ پروین اور والدہ اللہ رکھی شامل ہیں چاروں افراد کی لاشیں ابتدائی تحقیقات کے بعد آبائی گاؤں پہنچا دی گئی ہیں۔

    پولیس نے ٹرالر کے کلینر شیر خان، ہیلپر محمد یونس کو گرفتار کرلیا جبکہ میانوالی کا رہائشی ڈرائیورغلام محمد موقع سے فرار ہوگیا۔

  • چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال : تلہ گنگ روڈ پر مسافر ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے

    حادثہ مسافر ویگن کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں محمد افضل،زروا خالداور کم سن بچی حلیمہ شامل ہیں ۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق اور ہونے والے اور بارہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا.

    جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد مسافر ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اسٹیشن تھانہ صدر نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • خیرپور میں ایک دن میں دو ٹریفک حادثے، درجنوں افراد زخمی

    خیرپور میں ایک دن میں دو ٹریفک حادثے، درجنوں افراد زخمی

    خیرپور: خیرپورمیں ٹھیڑی بائی پاس پرسٹرک ٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے کے باعث حادثے معمول بن گئے ہیں ٹھیڑی بائی پاس پر ایک دن میں دوسراحادثہ ہوا ہے۔ دونوں حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پاکستان میں ڈرائیورزکی نیند مسافروں کو ابدی نیندسلارہی ہے۔ ایک لاکھ بائیس ہزار ٹریفک حادثات میں ساڑھے ترپن ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

    ابھی دس روز قبل ہی ٹھیڑی بائی پاس کے قریب ہونے والے خوفناک مسافر بس حادثے کے ذمےداروں کو کہڑے میں لایا ہی نہیں گیا تھا کہ آج دو اور مسافرکوچز حادثے کا شکار ہو گئیں جس نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیئے ہیں۔

    کئی دعووں اور یقین دہانیوں کے باوجود ایک بار پھر ٹھیڑی بائی پاس کے مقام پر جھٹ پٹ سے مورو جانے والی باراتیوں کی بس الٹ گئی۔ ریسکیو کے مطابق کوچ الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو سول اسپتال خیرپو منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کوچ کی ایکسل راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

    پاکستان میں غیرطبعی اموات کی وجوہات میں ٹریفک حادثات سر فہرست ہیں، کہیں خستہ حال سڑکیں توکہیں ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں اور اکثر واقعات میں ڈرائیورکی غفلت درجنوں گھرانوں میں غم کی ان مٹ داستان رقم کرجاتی ہے، پاکستان میں اکثر ٹریفک حادثات میں ڈرائیور کی نیند وہ پہلو ہے جو درجنوں مسافروں کو ابدی نیندسلادیتی ہے،

    معاشی مشکلات میں گھراملک کا ڈرائیورطبقہ خوشحال زندگی کے خواب آنکھوں میں بسائے چوبیس چوبیس گھنٹےگاڑیاں سڑکوں پردوڑاتا ہے پھر اچانک کسی موڑ پر پل بھرکیلئے لگنے والی آنکھ دوسرے جہاں میں کھلتی ہے، پاکستان میں سن دوہزار دو سے دوہزار چودہ تک بارہ سال میں لگ بھگ ایک لاکھ بائیس ہزار ٹریفک حادثات ہوئے، جن میں ترپن ہزار سات سو نوے افراد کی زندگیوں کا سفر تمام ہوا، سوالاکھ کے قریب مسافرزخمی ہوئے ان میں چالیس ہزار اپاہج ہوکر زندگی گزاررہے ہیں۔

    اتنی بڑی تعداد میں حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے ساتھ ڈرائیورحضرات کی ضرورت یا لالچ بھی ہے جو زیادہ پیسے کمانے کیلئے آرام کئے بغیر گاڑیاں دوڑاتے رہتے ہیں اور مسافروں کی زندگیوں کا سفر تمام کرتےپھررہے ہیں۔

  • سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: سوات کے علا قے کبل میں 2گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد 2افرادجاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سوات علاقےعلی گرامہ کےقریب کانجو سےکبل جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی مخالف سمیت سےآنےوالی مسافرکوچ سےٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    اس خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر سیدہ شریف ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رحمان اور عبدالوہاب کے نام سے ہو ئی ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔