Tag: trail

  • جاپان میں طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

    جاپان میں طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

    ٹوکیو : جاپان میں ’ٹائیفون جیبی‘ نامی سمندری طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں آنے والے سمندری  طوفان نے گذشتہ 25 برسوں میں آنے والے طوفانوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ’ٹائیفون جیبی‘ نامی طوفان نے ملک کے مختلف حصّوں میں تباہی مچادہی ہے جبکہ طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہیں۔

    جاپانی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    کنسائی ایئرپورٹ بارش کا پانی بھرا ہوا ہے

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہوا کی شدت 216 کلو میٹر ہوگئی جس کے نتیجے میں اوساکا کے ریلوے اسٹیشن سمیت گھروں کی چھتیں اُڑ گئی جبکہ سڑکوں پر موجود گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔

    تیز ہواؤں اور طوفان کے نتیجے میں گھر اور عمارتیں بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہیں

    غیر ملکی میڈیا کہنا ہے کہ ’ٹائیفون جیبی‘ نامی طوفان کے باعث جاپان کے شہر ’شیکوکو‘ میں لینڈ سلائنڈنگ کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ ہزاروں مسافروں سے بھرے ہوئے کنسائی ایئرپورٹ بارش کا پانی کا بھرنے کے باعث اسے خالی کروانا پڑا۔

    طوفان کے باعث اوساکا میں ہونے والی تباہی

    جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 10 شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، دوسری جانب مکانات کی چھتیں گرنے اور گاڑیاں الٹنے کے باعث سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حکومت نے ٹائیفون جیبی سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہے، جبکہ پروازیں اور ٹرینوں کی آمد رفت بھی بند کردی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پوسٹ ہونے والے ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ اوساکا میں لگا ہوا 328 فٹ بلند ’فیری ویل‘ جھولا تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے گھوم رہا ہے۔


    مزید پڑھیں : جاپان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی‘ ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی


    یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد 199 ہوگئی جبکہ لاکھوں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ جولائی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد جاپانی حکام نے کہا تھا کہ 30 سالوں میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔


    مزید پڑھیں : مشرق سے مغرب تک تباہ کن سیلاب اور طوفان، یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟


    گذشتہ برس  موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج کے حوالے سے ایک تباہ کن سال ثابت ہوا۔ فرسٹ ورلڈ امریکہ سے لے کر تیسری دنیا کے جنوبی ایشیا تک طوفانوں اور سیلابوں نے وہ تباہی مچاہی کہ دنیا لرز اٹھی تھی۔

    اس بارے میں اے آر وائی نیوز نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے زمینی و آبی سائنس (ارتھ اینڈ میرین سائنسز) شعبے کے پروفیسر ڈاکٹر بریڈلے اوپ ڈک سے رابطہ کیا تو انہوں نے ساری صورتحال کو ایک جملے میں سمود یا۔

    ان کا کہنا تھا، ’سمندروں میں آنے والا گرم پانی (جو مختلف دریاؤں سے آتا ہے) سمندر کے پانی کو گرم کرتا ہے، جس سے پانی مزید تیزی سے بخارات بن کر بادلوں اور پھر بارشوں کو تخلیق کرتا ہے‘۔

    ڈاکٹر بریڈلے اوپ ڈک کے مطابق سمندروں کا گرم درجہ حرارت پہلے سے موجود طوفانوں کو تقویت دیتا ہے، نئے طوفان پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، اور یہ طوفان بارشوں کا سبب بنتے ہیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور جانی و معاشی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

  • دبئی: عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افریقی شہری کو ٹرائل پر بھیج دیا

    دبئی: عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افریقی شہری کو ٹرائل پر بھیج دیا

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افریقی سیاح کو سزا سناتے ملزم کو ٹرائل پر  بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے گذشتہ روز انسداد منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیاہ فارم افریقی شخص کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ٹرائل پر بھیج دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افریقی ملک کیمرون سے تعلق رکھنے والا ملزم رواں برس 12 جون کو وزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا۔

    عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 26 سالہ افریقی شخص کو عالمی ہوائی اڈے پر تعینات انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے شک کی بناپر روک کر تلاشی لی مذکورہ ملزم کے سامان سے ٹراما ڈول (پین کلر) کی 1887 گولیاں برآمد ہوئی تھی۔

    پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 26 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملزم کے ٹیسٹ کروائے تھے جس کی رپورٹ مثبت ہیں، عدالت نے رپورٹ دیکھنے اور پبلک پراسیکیوٹر کا مؤقف سننے کے عدالت 9 اگست کو ملزم کو سزا سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


    دبئی: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں نائجیرین شخص کو 10 برس قید کی سزا


    یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی عدالت نے دبئی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار ہونے والے نائجیرین مسافر کو منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا 33 سالہ نائجیرین شخص کو کسٹم پولیس نے دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 26.6 کلو منشیات اسمگل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جو رواں برس 3 مارچ کو وزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ، ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز

    لاہور: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا آغاز ہوگیا، گوجرانوالہ اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد سے باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی سپر باکسنگ لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، ملک میں پہلی بار نوجوان باکسرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

    سپر باکسنگ لیگ کے لیے باکسرز کی جانچ شروع ہوچکی ہے، گوجرانوالہ سے شروع ہونے والے ٹرائلز میں بہترین باکسرز کا انتخاب کیا گیا۔

    پنجاب کے دارالحکومت میں بھی باکسرز نے بازوں کا خوب زور دکھایا، لاہور کے ٹرائلز سے دس مرد اور دو خواتین باکسرز کا انتخاب کیا گیا۔


    پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ کے ٹرائلز شروع


    سلیکٹرز کا اگلا پڑاؤ اسلام آباد ہوگا، اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد اور انتیس جولائی کو پشاور میں ٹرائلز شیڈول ہیں جبکہ دو اگست کو کوئٹہ میں باکسرز کا انتخاب ہوگا۔

    علاوہ ازیں کراچی میں ٹرائلز پانچ اور چھ اگست کو رکھے گئے ہیں جبکہ دس اگست کو فیصل آباد اور گیارہ اگست کو ملتان میں ٹرائلز ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ٹرائلز کا مقصد ایسے باصلاحیت باکسر کو ڈھنڈ نکالنا ہے جو سپر باکسنگ لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوانہ اور لاہور سے باہمت باکسرز کو چنا گیا ہے، جو ملک میں شروع ہونے والی سپر باکسنگ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ترکی:عدالت نے 13صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزا سنادی

    ترکی:عدالت نے 13صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزا سنادی

    انقرہ : ترکی کی عدالت عالیہ نے دہشت گرد گروہوں سے رابط اور سنہ 2016 میں باغیوں کی حمایت کرنے کے الزام میں 13 صحافیوں کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی اعلیٰ عدالیہ نے گذشتہ روز صدر رجب طیب اردوگان کی حکومت کے خلاف مؤقف اختیار کرنے والے تیرہ صحافیوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزا سنا دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف ترکی کی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد دنیا بھر میں آزادی صحافت کے حوالے سے غضے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    عدالت سے سزا پانے والے تمام صحافیوں کا تعلق ترکی کے مقامی اخبار سے تھا جنہوں نےترکی کی موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے تین صحافیوں کو عدالت نے بری کردیا ہے، جبکہ سزا یافتہ صحافی فی الحال آزاد ہیں اور وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

    ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ صحافیوں کو سیکیورٹی اداروں نے سنہ 2016 میں رجب طیب اردوگان کی حکومت کے خلاف ناکام ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    ترکی کے حکومتی عہدے داران نے ترکی کے مقامی اخبار کے عملے پر کردستان ورکر پارٹی، انتہائی بائیں بازو کی جماعت پیپلز لبریشن پارٹی فرنٹ، فتح اللہ گولن سمیت دیگر دہشت گرد ملوث گروپ کی حمایت الزام عائد کیا ہے۔

     

    واضح رہے کہ فتح اللہ گولن کو انقرہ میں بغاوت کرنے والے گروپ کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، گولن خود ساختہ جلاوطنی کے بعد سے امریکا میں ہی مقیم ہیں۔

    ترک حکام نے امریکی حکومت کو درخواست دی تھی کہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے لیکن امریکا نے گولن کو ترکی بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

    طیب اردوگان کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ باغیوں کی حمایت کرنے اور تحریک میں حصّہ لینے کے شبے میں ڈیڑھ لاکھ شہریوں کو نوکریوں سے برطرف اور معطل کردیا گیا تھا۔

    ترک حکومت کی جانب سے برطرف اور معطل کیے جانے والے افراد میں صحافی، پولیس اور فوجی اہلکار و افسران سمیت بڑی تعداد میں اساتید شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سزا پانے والے صحافیوں میں ترکی کے معروف مبصرین جن میں مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف مراد سابونچو، مشہور کارٹون نگار موسیٰ کارٹ اور نامور کالم نویس قادری گرسیل شامل ہیں۔

    ترک عدالت نے بغاوت میں شامل ہونے کے شبے میں اخبار کے مالک آکِن اتالے کو بھی سات سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ آکِن 500 پہلے ہی جیل میں گزار چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ترکی مذکورہ اخبار نے سنہ 1924 میں صحافی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کی تھیں، ترک میڈیا میں سرکاری مداخلت کے باوجود مذکورہ اخبار نے آزادنہ مؤقف اپنایا جو صدر طیب اردوگان کو ناپسند تھا۔۔

    ترکی عالیٰ عدلیہ کا فیصلہ آنے کے قبل اخبار نے پہلے صفحے پر لکھا تھا کہ ’بس بہت ہوگیا ظلم‘ اور عدالتی فیصلے کے بعد اخبار نے اپنی ویب سایٹ لکھا کہ ہپر ’تمہیں تاریخ میں بدترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

    یاد رہے کہ صدر طیب اردوگان نے آزادی صحافت پرحملے کرنے کا الزام عائد ہے، گذشتہ ماہ بھی 25 صحافیوں کو فتح اللہ گولن سے رابط کے جرم میں جیل بھیجا گیا ہے۔

    گذشتہ روز عدالتی فیصلے کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی ترکی کی حکومت پر میڈیا پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

    صحافیوں کے حقوق کی تنظیم کمیٹی برائے تحفظ صحافی (سی پی جے) نے بھی عدالتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے سزا یافتہ صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سی پی جے کی ترجمان نینا اوگنیا نوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ترک حکومت صحافیوں اور دہشت گردوں میں برابری کرنا چھوڑ دے، اور گرفتار کیے گئے تمام صحافیوں کو رہا کرکے نوکریوں پر بحال کرے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں