لاس اینجلس :32سال پرانی بہت مشہور کامیڈی فلم "ہوم الون” کی کامیابی کے بعد اس سلسلے کی ایک اور فلم بنالی گئی، جس کی کہانی میں بچوں کی شرارتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کامیڈی فلم "ہوم سوئٹ ہوم الون” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ ڈین مازر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی 10 سال کے بچے کے گرد گھومتی ہے جس کا خاندان ٹوکیو جاتے ہوئے اسے اتفاقی طور پر گھر پر چھوڑ گیا ہے۔
لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرعام پر آگیا، فلم 8اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایکشن اور خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ڈریگن ماؤنٹین کی کہانی چار ایسے بونوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو خطرناک ڈریگن کے قبضے میں موجود دیوہیکل پہاڑ کی کھدائی کا ذمہ لیتے ہیں۔
ان چار بونوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی، خوفناک جانور کے قبضے میں موجود پہاڑ سے ان کا زندہ نکلنا امتحان بن گیا، کھدائی کے دوران بھوک کی شدت اورآکسیجن کی کمی کے باعث ان کا زندہ رہنا بھی محال ہوجاتا ہے۔
اس دوران قدیم سرنگ کی دریافت ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار رابرٹ مورگن ،برینٹ بیٹ مین،جان ہٹن ، گائیس ڈی ویلیئر اورسارا ہینیسی سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔
پہاڑ کی تہہ سے بچ نکلنے کی جدوجہد کیا رنگ لاتی ہے؟ اس کے لئے شائقین کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔مذکورہ فلم 8اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹریلر لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلم سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز، 6 سگما فلمز پلس کی مشترکہ پیش کش ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو ہزار پندرہ میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے، جوانی پھر نہیں آئی 2 کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کراچی کے سنیما ہال میں کی گئی، لانچنگ تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔
فلم جوانی پھر نہیں آئی ٹو میں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، ثروت گیلانی، عروہ حسین، کبریٰ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈراما، موج ستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ایکولائزرٹو ‘‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا، ہدایت کار انٹوئن فوکا کی یہ فلم دوہزار چودہ کی بلاک بسٹر مووی کا سیکوئل ہے۔
جس کی کہانی ایک سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈو کے گرد گھوم رہی ہے،جو جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ایک بارپھر ڈینزل واشنگٹن نبھارہے ہیں، قدم قدم پر لرزہ خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم بیس جولائی کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
لاس اینجلس : خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی فلم’’ کارگو‘‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا۔
بین ہالنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو دریا کی سیر کیلئے جاتا ہے اور دریا کی یہ سیر اس پر قیامت بن کرٹوٹ پڑتی ہے۔
بیوی تو پراسرار اور جان لیوا وائرس کی شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئی لیکن اسی وائرس سے مرتے ہوئے باپ کو اڑتالیس گھنٹے کی مہلت ملی ہے۔
مرنے سے پہلے اسے اپنی بچی کی جان بچانی ہے اور باپ ہر قیمت پر اپنی ایک سالہ بچی کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے، باپ کی محبت، موت کا خوف اور خطرناک وائرس اس فلم کی مرکزی کہانی ہے۔
فلم ’’ کارگو‘‘ کی کاسٹ میں مارٹن فری مین، اینتھونی ہیز، کیرن پسٹوریس، ڈیوڈ گلپلل اور سوزی پورٹر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ کریگ ڈیکر اور جیف ہیریسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم ’’ کارگو‘‘ سترہ مئی کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنا سب کچھ آزادی کشمیر کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر نوجوان اس کے مشن کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔
فلم ’آزادی‘ میں معمر رانا اور ندیم بیگ کو کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سونیا حسین پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں جو معمر رانا (آزاد) کا انٹرویو کرنے کے لیے آتی ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دئیے ہیں جبکہ فلم میں معمر رانا، سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، ارم اور بلال شامل ہیں۔
فلم کا میوزک ساحر علی بھگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ فلم میں راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے۔
ہدایت کار عمران ملک کا کہنا ہے کہ فلم میں حب الوطنی، ایک طاقتور محبت کی کہانی اور ایکشن مناظر شامل ہیں، یہ ایک ایسی فلم ہے جو اس سے قبل کبھی پاکستانی سنیما کی زینت نہیں بنی۔
اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ فلم میں خواتین کے حوالے سے بھی مضبوط پیغام دیا گیا ہے اور میرا فلمی نام ’زارا‘ ہے، جو ایک خود مختار صحافی ہے، فلم رواں سال بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹیل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ٹریلر دیکھیں
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل کا چھٹا حصہ ’’ مشن امپاسبل فال آؤٹ ‘‘ کا پہلا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا، یہ فلم رواں سال 27 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن ٹام کروز کی نئی فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا، فلم کی کہانی اس ناممکن مشن کو ممکن بنانے کے گرد گھومتی ہے جسے ممکن کرنا ناممکن ہونے لگا۔
کوئی اپنا ہی دشمن ہے جو راہ کی رکاوٹ بنا ہوا ہے، اسی جان لیوا حقیقت کا سامنا ایف بی آئی کی ٹیم کو ہے، خطروں کے کھلاڑی کا نیا مشن کہیں ناکام تو نہیں ہوجائے گا؟
یہ سب دیکھنے کیلئے خطرناک اسٹنٹس ،ہوش اڑانے والے ایکشن اور حیرت انگیز کمالات سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کی جھلیکیاں سامنے آگئیں۔
اس فلم کے خطرناک اسٹنٹ سیکھنے کے لئے ٹام کروز نے دو سال کا عرصہ لگایا، سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ رواں سال ستائیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹام کروز لندن میں ہونے والی ’’ مشن امپوسیبل سکس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے تھے، ٹام کروز ایک عمارت سے دوسری عمارت کی جانب چھلانگ لگا رہے تھے کہ ذرا سے اندازے کی غلطی سے ان کا پاؤں دیوار سے جا ٹکرایا جس کے سبب ان کے ٹخنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی ووڈ فلم رواں برس سولہ مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق سال دوہزارتیرہ میں آنے والے ویڈیو گیم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ کھیل اب فلم کی صورت میں بڑے پردے پر سامنے آرہا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسی مہم جو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ والد کی تلاش میں خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
بالآخر کئی پوشیدہ رزاوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے والد کے پاس پہنچ جاتی ہے، مہم جو لڑکی کو اپنے والد کے مشن کو پورا کرنا ہے اور قدیم تہذیب کے راز کو بھی فاش کرنا ہے۔
فلم میں لارا کروفٹ کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ ادکارہ ایلیسا وکانڈا نبھا رہی ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سولہ مارچ کو سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی فلموں میں اداکارہ انجلینا جولی لارا کرافٹ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ اس بار یہ کردار ایلیسا وکانڈا ادا کریں گی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے بننے والی نئی فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم کی کہانی پاکستان میں موجود غنڈہ عناصر کے پرچی سسٹم کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ کاروباری شخصیات اور تاجروں سے بھتے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی آر، اے آر وائی فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی مشترکہ کاوشوں سے بننے والی فلم ایکشن ، تھرل، اور مزاح سے بھرپور ہے جس کا ناظرین کو شدت سے انتظار تھا۔
ٹریلر کا دورانیہ 2 منٹ 57 سیکنڈ پر مبنی ہے، فلم کے اداکاروں میں حریم فاروق، علی رحمان خان، احمد علی اکبر، عثمان مختار، شفقت چیمہ ہیں جب کہ اس کے مصنف شفقت خان ہیں۔
ٹریلر دیکھیں
فلم کی کہانی پاکستان میں موجود بھتہ خوروں کی جانب سے تقسیم کی جانے والی پرچیوں کے گرد گھومتی ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ غنڈہ عناصر کاروباری لوگوں اور تاجروں سے کس طرح رقم طلب کرتے ہیں۔
حساس موضوع کو مزاح اور ایکشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تا کہ شائقین فلم کو دیکھتے ہوئے اس معاملے کو آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں۔
اداکارہ حریم ٹریلر کے تقریباً تمام ہی مناظر میں موجود ہیں اور وہ اس فلم میں ’میڈم صاحب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم کے دیگر اداکاروں میں علی رحمان خان، عثمان مختار، احمد علی اکبر اور شفقت خان اور شفقت چیمہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، مذکورہ فلم پانچ جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
اٖظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرل، ڈرامہ، ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ برس سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جو ایک اچھا سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔
پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ فلم میں مزاح، ایکشن موسیقی اور ہلکا سا رومانوی رنگ بھی موجود ہے،جس کی وجہ سے اسے ایک مکمل فلم کہا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ٹریلر ریلیز کے بعد بہت اچھا رسپونس ملا جس کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ ناظرین کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے‘۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا کا کہنا تھا کہ ’اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے بنائی جانے والی فلم کی کہانی ، کاسٹ، اور ہدایت کاری بہترین ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاس اینجلس: نئی اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، فلم 17 مارچ کو سنیماؤں پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک حسینہ اور خوف ناک بھیڑیئے کی مشہور فیری ٹیل بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، کہانیوں سے نکل کر خوبصورت حسینہ محل میں پہنچ گئی۔
اینی میٹڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کو بچانے کے لیے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں پہنچ جاتی ہے۔
وہاں جا کر اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ بھیڑیا نہایت نرم دل ہے تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے، جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ ایڈونچر اور فینٹیسی سے بھرپور یہ فلم 17 مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔