Tag: Trailer Release

  • ہالی ووڈ کی نئی فلم دی فائنل گرلز کے ٹریلر نےدھوم مچادی

    ہالی ووڈ کی نئی فلم دی فائنل گرلز کے ٹریلر نےدھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم دی فائنل گرلز کے دہشت سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے دہشت اور خوف سے بھرپور فلم دی فائنل گرلز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ لڑکی خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔

    خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔


    Final Girl Official Trailer (2015) – Abigail… by

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم سیکاریو کا ٹریلر ریلیز

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم سیکاریو کا ٹریلر ریلیز

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی فلم سیکاریو کے نئے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    ایکشن فلموں کے شوقین افراد کیلئے فلم سیکاریو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، بڑے پردے پر جرائم کیخلاف جنگ چھڑے گی جو سب کو دنگ کردے گی،  فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیاکے تعاقب میں میکسکو جا پہنچتا ہے۔

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم میں ایمیلی بلنٹ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں، جن کا ہالی وڈ کے دیگر اداکار ساتھ دینگے جو اپنے ایکشن سے سب کو حیران  کردیگے ۔

    ایکشن سے بھرپور فلم اٹھارہ ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔

  • نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ممبئی: بھارتی فلموں  کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر کرداروں میں سبھاشی چکرورتی اور محمد زیشان ایوب شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے، اس سے قبل فلم فینٹوم کا پوسٹر چند روز پہلے جاری کیا گیا تھا، اور آج اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر کے اجرا کے موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کی مزید فلموں میں بھی کام کروں۔

    مذکورہ فلم کے پروڈیوسرساجد ناڈیاڈ والا ہیں، ساجد ناڈیاڈ والا نے اس سے پہلے ایک سپرہٹ فلم بے بی بھی بنائی تھی جسے عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔

    فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر بننے والی ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم۔ ہی نیمڈ می ملالہ۔ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شان سوات کی پہچان ملالہ یوسف زئی کی زندگی کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

    فلم کی کہانی تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے والی ملالہ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔ جو ہر خطرات کا سامنا ڈٹ کے کرتی ہے۔اور تعلیم عام کرنے کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگا دیتی ہے۔

    دستاویزی فلم کے ہدایت کار آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیوس گوگنھم ہیں۔ فلم دو اکتوبرکو ریلیز کی جائیگی، یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی بارہ جنوری 1997 کو سوات میں پیدا ہوئی۔

    پاکستان میں پیدا ہونے والی خواتین کی تعلیم کی سرگرم رکن ہے اور اسے کسی بھی شعبے میں نوبل انعام وصول کرنے والے سب سے کم سن فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    اس کی وجہ شہرت اپنے آبائی علاقے سوات اور خیبر پختونخواہ میں انسانی حقوق، تعلیم اور حقوق نسواں کے حق میں کام کرنا ہے جب مقامی طالبان کے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا۔

    اب ملالہ کی تحریک بین الاقوامی درجہ اختیار کر چکی ہے۔10اکتوبر 2014 کو ملالہ کو بچوں اور کم عمر افراد کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے حق کے بارے جدوجہد کرنے پر 2014 کے نوبل امن انعام دیا گیا جس میں ان کے ساتھ انڈیا کے کیلاش ستیارتھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979 میں طبعیات کے نوبل انعام کے بعد ملالہ نوبل انعام پانے والی دوسری پاکستانی بن گئی ہے۔

  • فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایڈونچر سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ بارہ جون کو ریلیز ہوگی، اس سے پہلے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    دیوہیکل ڈائناسارز سے بھرا جراسک ورلڈ ایک بار پھر آباد ہوگا، جہاں ذرا سی غفلت قسمت بدل دے گی، جو ڈائناسارز کو بے قابو کردے گی، رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے ٹریلر نے تہلکا مچادیا۔

    فلم کی کہانی بائیس سال پہلے تباہ ہوئے جراسک پارک کے گرد گھومتی ہے، دیوہیکل ڈائنو سارز سے بھرے اس جراسک تھیم پارک میں معمولی سی غلطی وبال جان بن گئی، جس نے سب کو پریشان کردیا۔

    ایک سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے بنی فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں تہلکا مچائے گی۔

  • ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ بڑے پردے پر  تہلکہ مچے گا جب دیوہیکل ڈائنا سارز ایک بار پھر حملہ کرینگے۔

    ڈائناسارزسے بھرے جراسک پارک میں جنگ چھڑے گی ، جب انسانوں کا سامنا خطرناک ڈائناسارز سے ہوگا۔ ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے سنسنی پھیلادی۔

    جراسک ورلڈ ہالی ووڈ کی تہلکہ خیز اور خوف سے بھرپور فلم جراسک پارک سیریز کا چوتھا پارٹ ہے۔ فلم میں اسپیشل افیکٹس کے ساتھ ساتھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

    فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

    تہلکہ خیز مناطر سے بھرپور فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم دی وزٹ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم دی وزٹ کا نیا ٹریلر جاری

    امریکہ:  ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم دی وزٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کی نئی ہاررفلم دی وزٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ، ہالی ووڈ کی ہارر فلم کی نئی جھلکیوں نے آتے ہی شائقین پر سحر طاری کردیا ہے۔

    فلم کی کہانی دو ایسے بچوں کی ہے جو چھٹیاں گزارنے اپنے دادا دادی کے پاس ایک دور دراز کے گاؤں جاتے ہیں، جہاں انہیں عجیب وغریب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورانہیں اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

    ایم نائٹ شیامیلن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم گیارہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ہارر فلم پولٹر گِیسٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہارر فلم پولٹر گِیسٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ : ہارر فلم”پولٹر گِیسٹ "کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے دھوم مچادی ہے۔

    ہالی ووڈ کی خوف، دہشت اور تھرل سے بھر پور فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی، ڈائریکٹر گِل کینن کی فلم کی کہانی ایک ویران گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بچی کو شیطانی روح اپنے قبضے میں کر لیتی ہے ۔

    غیر مّرئی قوتوں کے جادو اور خطرناک حربوں سے پورے خاندان کی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں ۔

    دِل دہلا دینے والے واقعات کی فلم کی کاسٹ میں سیم روک ویل،جیرڈ ہیرس، روز میری ڈیویٹ اورجین ایڈم شامل ہیں۔

    فلم اس سال چوبیس جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم بیلک ماس کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا

    ہالی ووڈ فلم بیلک ماس کا پہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا

    ہالی ووڈ: نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم بلیک ماس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جونی ڈیپ اب گینگسٹر کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، جونی ڈیپ کی نئی فلم بلیک ماس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    فلم بلیک ماس میں جونی ڈیپ ایک غنڈے کا روپ دھارے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    فلم کی کہانی میں سینیٹر کا بھائی اپنے خلاف اٹھنے والی مافیا کو تباہ کر نے کے لئے ایف بی آئی کا مخبر بن جاتا ہے۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اٹھارہ ستمبر کو سینماگھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

  • ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی وڈ فلم فنٹاسٹک فور کےٹریلر نے دھوم مچادی

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور فلم فینٹاسٹک فور کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    چار دوست دنیا کو بچانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں، ایکشن کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی فلم فینٹاسٹک فور کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے، جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں، جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اب ان کا مخالف ہے۔

    پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہوتی ہے، زمین کو بچانے کیلئے نکلنے والے چاروں دوست زمین کو بچا پائیں گے، یہ دیکھنے کے لئے آپ کو سترہ اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔