Tag: Trailer Release

  • فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

    امریکہ: ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    جب سپرمین اور بیٹ مین آپس میں ٹکرائیں گے تو بڑے پردے پر تہلکہ مچے گا، ہالی وڈ کے سپر ہیروز ایکشن سے سب کا دل جیتیں گے، سپر ہٹ فلم ٴٴ مین آف سٹیل ٴٴ کا سیکوئیل ہے۔

    بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس ٴ کے ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم میں ڈان آف جسٹس ٴٴ میں اداکار ہنری کیویل سپر مین اور اداکار بن افلیک بیٹ مین کے کرداروں میں دھوم مچائیں گے۔

    فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ایمی ایڈمز اور جیسی ایزنبرگ بھی شامل ہیں، ایکشن تھرل اور اسپیشل ایفیکٹس سے بھرپور فلم چھ مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • دل ہلادینے والی فلم انسیڈیئس چیپٹر تھری کا نیا ٹریلر جاری

    دل ہلادینے والی فلم انسیڈیئس چیپٹر تھری کا نیا ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم انسیڈیئس چیپٹرتھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہاررفلم کے شائقین تیار ہوجا ئیں ہالی ووڈ کی خوف اوردہشت سے بھرپورلرفلم انسیڈیئس چیپٹرکا نیا پارٹ تہلکہ مچانے آرہا ہے۔

    رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر سے بھرپورفلم کی کہانی ہے اس بارایسے خاندان کی جہاں گھرپر موجود پراسرارمخلوق گھروالوں کے لئےوبالِ جان بن جاتی ہے۔

    پراسرارقوتیں اس خاندان کی لڑکی کومسلسل تنگ کرتی ہیں اورپھرخوف ودہشت کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، ناقابل یقین مناظرسے بھرپور فلم پانچ جون کو نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی۔

  • ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

    ہالی وڈ فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

    ہالی وڈ: ایکشن سے بھرپور سپرہٹ فلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے۔

    ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپورفلم میڈ میکس سیریز کی چوتھی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے، جہاں لوگ زندگی کو بچانے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔

    ایسے میں میکس ٹیم کی ایک خاتون کی کوششیں رنگ لے آتی ہیں اور موت کے منہ میں جانے سے بچ جاتی ہے۔

    اسپیشل ایفکیٹس اور ماردھاڑ سے بھرپور ایکشن فلم پندرہ مئی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • خلائی مخلوق سینما گھروں میں27مارچ کو تہلکہ مچائے گی

    خلائی مخلوق سینما گھروں میں27مارچ کو تہلکہ مچائے گی

    ہالی ووڈ: خلاء سے دنیا میں آنے والی نٹ کھٹ مخلوقوں کے گرد گھومتی اینیمیٹڈ فلم ہوم کے رنگارنگ ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    خلائی مخلوق بڑے پردے پر چھائیں گی،  ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہوم کے رنگارنگ ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا ہے، کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے دشمنوں سے بچنے کے لئے زمین پر آکر چھپ جاتی ہے اور خوب تہلکہ مچاتی ہیں۔

    فلم میں انیمیٹڈ کرداروں کی آواز کا جادو جینیفر لوپیز اور معروف سنگر ریحانہ نے جگایا ہے، رنگوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ستائس مارچ سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ کی نئی فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    ہالی ووڈ کی نئی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا نیا ٹریلر شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے۔

    جہاں راج ہے لاقانونیت کا، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، دو قبیلے سیارے پر بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    ہدایتکار جان ملر کی فلم میڈ میکس فیوری روڈ میں چارلیز تھیرون، ٹام ہارڈی اور نکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم پندرہ مئی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

  • اپنی انڈسٹری اورسینما کوسپورٹ کرنا چاہیے، سلمان اقبال

    اپنی انڈسٹری اورسینما کوسپورٹ کرنا چاہیے، سلمان اقبال

    کراچی: ملکی تاریخ کی پہلی مکمل میڈ اِن پاکستان فلم جلیبی کے حوالے سے کراچی میں میٹ دی پریس پروگرام منعقد کیا گیا۔

    رواں سال کی پہلی پاکستانی فلم جلیبی بیس مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیارہیں۔ جیسے اے آر وائی فلمز ریلیرز کرے گا۔جلیبی کی منفرد کہانی اورجاندار کاسٹ فلم کو ایک بلاک بسٹر میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    میٹ دی پریس پروگرام میں فلم جلیبی کے ڈائریکٹر اور کاسٹ نے اے آر وائی نیٹ ورک کی سرپرستی میں مزید انتہائی معیاری پروڈکشن کیلئے عزم کا اظہارکیا۔

    اےآر وائی کی فلم "جلیبی” کےحوالےسےمیٹ دی پریس میں اےآروائی کےصدر اورسی ای اوسلمان اقبال کا کہناتھاکہ فلم میں اداکاروں نے بہترین کام کیا،قوم کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کوسپورٹ کرے۔

    سلمان اقبال کا کہناتھا کہ اے آر وائی نیٹ ورک نے ’میڈ ان پاکستان‘کوپروموٹ کرنےکابیڑااٹھارکھاہے۔

    صدراورسی ای اواےآروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات پر فخر ہے،فلم جلیبی اس کی بہترین مثال ہے،اپنی انڈسٹری اور سینماکو سپورٹ کرناچاہئے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی سلمان اقبال نے کہا کہ 2013 میں ہم نے اے آر وائی فلمز کے نام کا یہ پلیٹ فارم پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا اور تب سے اس سیکٹر میں ہم نے غیر معمولی ترقی دیکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ایک مختصر لیکنک دلچسپ سفر طے کیا ہے جس کے دوران ہماری بہتر فلموں نے پاکستان اور بیرون ملک لوگوں کے دل جیتے ہیں، ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ  آج بہت سی اچھی پاکستانی فلمیں بڑی اسکرین پر سامنے آرہی ہیں۔

     

    فلم جلیبی کے مصنف اور ہدایتکار یاسر جسوال نے کہا ہے کہ  جلیبی پاکستانی فلمی دنیا میں ایک نیا ذائقہ متعارف کرانے کی پُرخلوص کاوش ہے۔

    فلم جلیبی کے ایگزیکٹوپروڈیوسرسید مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ  جلیبی اپنی نوعیت کی پہلی پاکستانی فلم ہے جو ملکی اور غیر ملکی سطح پر ہمارے ناظرین کی توقعات پر یقیناَ پورا اترے گی۔

     اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جرجیس سیجا کا کہناتھا کہ  یہ  فلم ایک ہائی کوالٹی پرڈکشن ہے ۔ جو تمام عالمی معیارات پر پورا اترتی ہے۔  

    انہوں نے کہا کہ  یہ فلم خالص پاکستانی فلم ہے جس کی پروڈکشن ، مارکیٹنگ سے لے کر ڈسٹری بیوشن تک ہر مرحلہ پاکستانی کمپنیوں نے سرانجام دیا ہے جو کہ ملکی وسائل اور ٹیلنٹ کا بہترین استعمال ہے۔

     

    دوسری جانب بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے ٹیلی فون کے زریعے میٹ دی پریس میں شرکت کی،بحریہ ٹاون کے سربراہ نےفلم جلیبی کے10ہزار ٹکٹ خرید لیے، انہوں نے اعلان کیا کہ میڈان پاکستان پروڈکشن کیلئےپرممکن تعاون کااعلان کیا ہے۔

     

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا تھا کہ جلیبی جیسی فلمیں بنائیں بحریہ ٹاؤن سپورٹ کرے گا، انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاون ہر اس کام میں ساتھ دے گا جس میں پاکستان کی بہتری ہے۔

     

    اے آر وائی فلمز کی کاوش ایکشن ، سسپینس ، اور رومانس سے بھرپور فلم جلیبی کی کہانی دودوستوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو غلطی سے خطرناک گیگسٹر کے چنگل میں پھنس جاتے ہے۔

    فلم میں دانش تیمور اور علی سفیہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔دیگر فنکار وں میں وقارعلی خان، ژالےسرحدی ، ساجد حسین ، سبیکا امام، عدنان جعفر اور عزیر جسوال شامل ہیں ۔

  • ہالی ووڈ فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلن مرن اور ریان رنالڈز کی فلم وومن ان گولڈ کا نیا ٹریلر شائقین کے دلوں پر راج کرنے آگیا ہے، ڈیوڈ ایم تھامپسن کی پروڈیوس کردہ فلم وومن ان گولڈ کی کہانی لاس اینجلس میں مقیم جنگِ عظیم دوئم میں بچ جانے والی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے۔

    فلم میں خاتون ویانا سے لوٹی گئی تاریخی پینٹنگز کا مقدمہ نوجوان وکیل سے لڑتی دکھائی دیتی ہے۔

    ہدایتکار سائمن کرٹس کی اس فلم میں ہیلن مرن اور ریان رینلڈز کیساتھ کیٹی ہومز، چارلس ڈانس، میکس آئرن، ڈینیل برول، الزبتھ میک گورن اور جوناتھن پرائس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

     فلم تین اپریل کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

  • فلم جلیبی کی پرموشن کے لیے ایٹریم مال میں تقریب منعقد

    فلم جلیبی کی پرموشن کے لیے ایٹریم مال میں تقریب منعقد

    کراچی:  فلم جلیبی کی پرموشن کے لیے ایٹریم مال میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں فلم کی کاسٹ نے شائقین خود جلیبی کے ٹکٹ بک کیے۔

      اے آر وائے فلمز اور ریڈ رم فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم جلیبی بیس مارچ سے پاکستانبھر کے سینما گھروں کی زینت بنے جارہی ہے  جسے اے آر و ا ئے فلمز ریلز کررہا ہے۔

     فلم کی کاسٹ میں ساجد حسن، عدنان جعفر، علی سفینہ، دانش تیمور، وقار علی ، زالے سرحدی، سبیکا امام شامل ہیں۔

    ایکشن ، سسپینس ، اور رومانس سے بھرپور فلم جلیبی کی پروموشن کے لیے فلم کی کاسٹ ایٹریم مال پہنچی اور فلمی شائقین سے ملاقات کے ساتھ ، فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی کی۔

    جیلیبی بیس مارچ کو پاکستان ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں ایک ساتھ ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جسے اے آر وائی فلمز ریلیز کرے گا۔

     فلم کی منفرد کہانی ہر نہایت ٹیلنٹڈ کاسٹ یقینا فلم کو ایک بلاک بسٹر مین تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

  • کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی ووڈ: دو دوستوں کی دلچسپ کہانی پر مبنی کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ول فیرل اور کیوین ہارٹ بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہے ہیں، دو دوستوں کی منفرد کہانی پر مبنی فلم گیٹ ہارڈ کے کامیڈی سے بھرپور ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے بزنس مین کے گرد گھومتی ہے، جو فراڈ کے الزام میں جیل چلا جاتا ہے پھر جیل سے باہر آنے کیلئے سیاہ فام شخص سے مدد مانگتا ہے، جو بعد میں بہترین دوست بن جاتا ہے ، دونوں دوست مل کر خوب دھوم مچاتے ہیں۔

    طنز و مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال چھبیس مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • لاس اینجلس: فلم سنڈریلا کے ستاروں سے جگمگا اٹھا

    لاس اینجلس: فلم سنڈریلا کے ستاروں سے جگمگا اٹھا

    لاس انجلس میں چھایا سنڈ ریلا کا جادو، جہاں فلم کی تشہیر کیلئے فلم کی کاسٹ پہنچی تو پرستاروں کا ہجوم لگ گیا۔

    کہانیوں سے نکل کر سنڈریلا لاس انجلس پہنچ گئی، سنڈریلا کی شاندارانٹری نےسب کو حیران کیا، فینٹسی فلم سنڈریلا کے ورلڈ پریمیئر کے موقع پر اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد بے تاب نظر آئی۔

    فلم کی کہانی ایلا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں اور سوتیلی بہنیں اس پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتی ہیں۔

    اچانک اس کی ملاقات ہوتی ہے مہربان پری سے جو ایلا کی دنیا بدل دیتی ہے، ڈرامہ اور فینٹسی سے بھرپور فلم تیرہ مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔