Tag: Trailer Release

  • خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لازارس ایفکیٹ کا ٹریلر جاری

    خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لازارس ایفکیٹ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: خوف اوردہشت سے بھرپور فلموں کے شائقین تیار ہو جائیں،  ہالی وڈ کی نئی فلم دی لازارز ایفیکٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم ساز ڈیوڈ گلب کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی نوجوان ڈاکٹروں کے گرد گھومتی ہے، جو موت کا علاج تو تلاش کر لیتے ہیں لیکن زندہ ہونے والے انسانوں میں کچھ بری طاقتیں بھی آ جاتی ہیں۔

    تمام ڈاکٹرز موت کو شکست دینا تو سیکھ لیتے ہیں لیکن ایک حادثے میں مر جانے والی ساتھی ڈاکٹر کو زندہ کر کے مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

    ڈاکٹرز ایک ساتھی کو زندہ کرتے ہیں تاہم اس میں کچھ غیر فطری طاقتیں بھی آ جاتی ہیں، جو لوگوں کے لئے مشکل کا سبب بن جاتی ہیں۔

    دہشت انگیز مناظر سے بھرپور فلم یکم مارچ سے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • ٹرمینیٹرکی اگلی فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا نیا ٹریلر ریلیز

    ٹرمینیٹرکی اگلی فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹرکی اگلی فلم ٹرمینیٹر جینیسیز کا نیا ٹریلر منظرِعام پر آگیا ہے۔

    سائنس فکشن فلم ٹرمینیٹر جینیسیز میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، ہدایت کار ایلن ٹیلر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے۔

    جو اپنا ٹاسک مکمل کرتے ہوئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریزنہیں کرتے۔

    ایک سو ستر ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم یکم جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ ہارر فلم کرمسن پیک کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ہارر فلم کرمسن پیک کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کرمسن پیک کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    گلیرموڈیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کرمسن پیک کی کہانی انیسوں صدی میں شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ ایڈیتھ کشنگ کی ہے، جسے اچانک پتہ چلتا ہے کہ اسکا شوہر سر تھامس شارپ انسان نہیں بلکہ کسی اور دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔

    خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور یہ فلم کرمسن پیک سولہ اکتوبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • شرراتوں، مستیوں سے بھرپورمیوزیکل فلم پچ پرفیکٹ ٹو کا ٹریلر ریلیز

    شرراتوں، مستیوں سے بھرپورمیوزیکل فلم پچ پرفیکٹ ٹو کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزکل فلم پچ پرفیکٹ ٹو کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    میوزک کی دھنوں پر کمال ہوگا، جب ساری سہیلیاں مل کر دھمال کرینگی، دو ہزار بارہ کی سپر ہٹ ہالی ووڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ کا سیکوئل دھوم مچانے آرہا ہے۔

    فلم کے نئے ٹریلر میں پانچوں سہیلیاں گلوگارہ بیونسے کے گانے پر جھومتی نظر آئیں۔

    کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی کالج کی ایسے منچلے دوستوں کے گِرد گھومتی ہے، جو عالمی مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں ۔

    کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ فلم آئندہ سال پندرہ مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ایکشن سے بھرپور فلم اِنسرجنٹ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ایکشن سے بھرپور فلم اِنسرجنٹ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ : بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ڈائی ورجنٹ کے سیکیوئل ” اِنسرجنٹ” کا نیا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    غیر معمولی صلاحیت کی مالک نوجوان لڑکی اکیلے ہی دشمنوں کا سامنا کرے گی، لوگوں کو ظلم و ستم سے بچانے نوجوان لڑکی آرہی ہے، جو مار دھاڑ سے سنیما گھروں میں ہل چل مچائی گی۔

    ہالی وڈ فلم ” اِنسرجنٹ” کے نئے ٹریلر نے شائقین پر اپنا سحر طاری کردیا۔ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    جس کے مطابق ایک لڑکی مختلف گروہوں میں شامل ہونے کی بجائے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے۔

    غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں، جنکے علاوہ تھیوجیمز، زوئے کریوٹز، کیٹ وِنلسیلٹ، نومی واٹس، میگی کیو اور اینزل ایلگورٹ اپنے سابقہ کردار میں جلوۂ گر ہونگے۔

    سنسنی خیز فلم بیس مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچائیگی۔

  • اے آر وائی کی نئی پیشکش، فلم جلیبی کا ٹریلرجاری

    اے آر وائی کی نئی پیشکش، فلم جلیبی کا ٹریلرجاری

    کراچی: نئے سال کی پہلی پاکستانی فلم جلیبی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، یہ فلم اےآر وائی فلمز اور ریڈرم فلم کی مشترکہ پیشکش ہے۔

    اے آر وائی فلمز اور ری ڈرم فلمز کی مشترکہ پیشکش جلیبی کا ٹریلیر جاری کر دیاگیا، جلیبی اے آر وائی فلمز کے بینر تلے نئے سال کی بننے والی پہلی فلم ہے ، جبکہ سال دو ہزار پندرہ میں اے آر وائی فلمز پاکستانی شائقین کیلئے چار فلمیںپ یش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

     جیلیبی بیس مارچ کو پاکستان ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں ایک ساتھ ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جسےا ے آر وائی فلمز ریلیز کرے گا۔

     فلم کی منفرد کہانی ہر نہایت ٹیلنٹڈ کاسٹ یقینا فلم کو ایک بلاک بسٹر مین تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

     فلم جلیبی کے فنکاروں میں دانش تیمور، علی سفینا، وقارعلی خان، ظلے سرحدی ، ساجد حسین ، سبیکا امام، عدنان جعفر اور عزیر جسوال شامل ہیں ۔

  • ہالی وڈ کی نئی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم گیٹ ہارڈ کا ٹریلر

    ہالی وڈ کی نئی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم گیٹ ہارڈ کا ٹریلر

    ہالی وڈ: نئی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم” گیٹ ہارڈ”کا نیا ٹریلر شائقین کو بھا گیا۔

    ہالی ووڈ کی نئی فلم گیٹ ہارڈ جیل میں ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جھوک لئے آرہی ہے، جسکے کامیڈی سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جسے فراڈ کے الزام میں دس سال کی سزا ہوجاتی ہے، جیل میں وقت گزارنے کے لئے وہ ایک شخص سے دلچسپ ترکیب سیکھتا ہے ۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں کیون ہارٹ، اور ایلی سن بری نظر آئینگے، ڈراما اور کامیڈی سے بھرپور فلم ستائس مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

  • باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ٹیکن تھری کا راج

    باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ٹیکن تھری کا راج

    لاس انجیلس: ہالی وڈ کی نئی ایکشن اور تھرلر فلم ٹیکن تھری نے سب کو ہیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے۔

    ہالی وڈ کی نئی فلم ٹیکن تھری نے ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں میں دھوم مچا دی ہے، ایکشن اور سنسنی خیزی سے بھرپور فلم ٹیکن تھری کے تیسرے سیکول میں اداکار لیئم نیسن نے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم بینوں اور مداحوں نے بھی لیئم نیسن کی اداکاری کو خوب سراہا ہے۔

    امریکہ اور کینیڈا میں ٹیکن تھری کے تیسرے پاٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چار کروڑ چالیس لاکھ کے ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ٹیکن تھری باکس آفس پرراج کررہی ہے۔

     امریکہ کے ماضی کا احاطہ کرتی فلم سیلما دوسرے اور اینٹو ڈا ووڈز تیسرے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

  • سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ایکس ماکینا کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے.

    ہالی ووڈ فلم ایکس ماکینا کا فکشن اور ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، فلم کے ہدایتکار ایلکس گارلینڈ نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے پروگرامر کے گرد گھومتی ہے، جو روبوٹ کی صلاحیت اور ذہانت بڑھانے کے لئے انوکھے مشن پر جاتے ہیں، فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈامہنال گلیسن،آسکر ایساک اور ایلیشیا وکاندر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

    اس میں انھیں کتنی کامیابی ملتی ہے یہ جاننے کے لئے شائقین کو اکیس جنوری تک انتظار کرنا پڑے گا۔

  • سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ :سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذہین سائنسدان کے غیر معمولی کارنامے لیے ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے۔ جوایسا مادہ تیار کرتا ہے، جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

    اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کیلئے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اورجوڈی گریئر شامل ہیں۔

    امید کی جا رہی ہے کہ نت نئے کارنامے انجام دینے والے کرداروں کے ساتھ بنی یہ فلم سائنس فکشن کے شوقین شائقین کی بھر پور توجہ کا مرکز ہوگی ، یہ فلم سترہ جولائی کو ریلیز کر دی جائے گی۔