Tag: Trailer Release

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: مشہور فرانسیسی ناول نگار جین پیٹرک کے شہرۂ آفاق بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم دی گن مین کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پیرے موریل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دی پرون گن مین نامی ناول پر مبنی ہے، جو ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایڈریس ایلبا، پیٹر فرانزین، مارک شارڈین، جیویئر بارڈیم اور جیسمین ٹرینکا شامل ہیں۔

    یہ فلم آئندہ برس بیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    تخیلاتی سیارے پر دو قبیلے بقاء کی جنگ لڑیں گے، میڈ میکس سیریز کی فلم فیوری روڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایسی دنیا پر ہے، جہاں لاقانیونت کا راج ہے، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت مرچکی ہے، دو قبیلے سیارے پر حکومت کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

      فلم میں چارلیز تھیرون، ٹام ہارڈی، اور نکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، بقاء کی جنگ پر مبنی سائنس فکشن فلم آئندہ سال پندرہ مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سچے واقعات پر مبنی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کے لئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہو جاتی ہے، تھرل سے بھرپور فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ، بنجمن واکر، سیلین مرفی ، ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئر شامل ہیں۔

    فلم آئندہ برس پندرہ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

  • مار دھاڑ سے بھرپور فلم ٹیکن تھری کا نیا ٹریلر ریلیز

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم ٹیکن تھری کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ:  مار دھاڑ سے بھرپور ٹیکن سیریز کی تھرلر فلم ٹیکن تھری کے نئے ٹریلر فلمی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

    ہالی ووڈ کی سپر ہٹ سریز ٹیکن کی تیسری فلم ٹیکن تھری سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے، مار دھارڑ سے بھرپور فلم کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے، فلم کی کہانی سابق سرکاری افسرکے گرد گھومتی ہے، جسے سازش کے تحت قتل کی واردات میں بری طرح پھنسا دیا جاتا ہے۔

    فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں لیام نیسن، فارسٹ وائٹیکر، فیمک جینسن اور میگی گریس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی ووڈ : ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ : ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: دیوہیکل ڈریگن اور بہادر نوجوان کے گرد گھومتی ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔.

    دہشت پھیلانے والا دیو ہیکل ڈریگن اب دوست بنے گا، آگ اگلتے ڈریگن اور بہادر نوجوان کی انوکھی دوستی پر مبنی سنسنی سے بھرپور فلم ڈریگن ہارٹ تھری دی کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے، فلم کی کہانی ایک خوفناک اور جان لیوا ڈریگن کے گرد گھومتی ہے، جو غیر فطری طور پر ایک نوجوان کا دوست بن جاتا ہے اور پھر دونوں مل کر دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہیں۔

    ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال فروری میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔

  • انییمٹڈ فلم ہوم کا ٹریلر ریلیز

    انییمٹڈ فلم ہوم کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: خلائی مخلوقوں کی شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور انییمٹڈ فلم ہوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    خلائی مخلوقوں کو گھر کی تلاش ہے اور وہ سنیما گھروں میں اپنا ڈیرہ ڈالنے آرہی ہیں، ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم کا رنگارنگ ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم معروف مصنف ایڈم ریکس کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    رنگوں سے بھری فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں، فلم میں اینیمٹڈ کرداروں کی آواز کا جادو ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں نے جگایا ہے۔

    کامیڈی سے بھرپور فلم اگلے سال مارچ کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ :شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم”جراسک ورلڈ "کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    دیوہیکل خطرناک ڈائناسار ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکا مچانے آرہے ہیں، ہالی وڈ باکس آفس پر ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم جراسک پارک کی چوتھی سریز جراسک ورلڈ ایک بار پھر قبضہ کرنے آرہی ہے، جس کے پہلے ٹریلر نے ہی شائقین کو خوفزدہ کردیا۔

    فلم کی کہانی خطرناک ڈائنا سارز کے گرد گھومتی ہے، جو جراسک تھیم پارک کے عملے کی غفلت کے سبب آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور تباہی کا سبب بنتے ہیں، دہشت اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ آئندہ سال جون میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • سنڈریلا اب بڑے پردے پر

    سنڈریلا اب بڑے پردے پر

    ہالی ووڈ :تصوراتی دنیا سے نکل کر سنڈریلا  بڑے پردے پر سب کا دل جیتنے آرہی ہے۔

    اب ڈرامہ اور رومانس کا تڑکا لئے سنڈریلا سنیما گھروں میں راج کرنے آرہی ہے،  والٹ ڈزنی کے تحت بننے والی فلم سنڈریلا کے پہلے ٹریلر نے شائقین پر اپنا سحر طاری کردیا ہے، سوتیلی ماں کی سختیاں اور بہنوں کے ظلم سہنے والی سنڈریلا فلم میں اپنے روائتی انداز میں نظر آئیگی۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ بلانشیٹ فلم سنڈریلا کی سوتیلی ماں کے کردار میں نظر آئیں گی ، کلاسیکل کہانی اگلے برس تیرہ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

  • فلم مارکوپولو کا ٹریلر جاری کردیا گیا

    فلم مارکوپولو کا ٹریلر جاری کردیا گیا

    ٹوکیو:جاپان کی نئی فلم مارکو پولو کے ٹریلر نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچا دی۔

    مارشل آرٹ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ اب گولی چلے گی نہ تلوار بلکہ مقابلہ مردانہ وار ہوگا، مارکوپولو سیریز کی نئی فلم میں آپ  لالچ، دھوکہ، اور خاندانی دشمنی کی ایک ایسی دنیا دیکھ سکیں گے ،جس میں سب ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہیں۔

    فلم تیرویں صدی میں چین کے مہم جوؤں کی کہانی ہے۔ کرائم، کرپشن ، مارشل آرٹ اور شوٹ آؤٹ کے دِل دہلا دینے والے منظر فلم کی جان ہیں۔ فلم میں چن ہان اور رک یون نمایاں کردار میں نظر آئیں گے۔

  • ڈرامہ فلم ’’دی امیٹیشن گیم‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ڈرامہ فلم ’’دی امیٹیشن گیم‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: دوسری جنگ عظیم کے سچے واقعات پر مبنی برٹش ڈرامہ فلم دی امیٹیشن گیم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے

    ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے اہم کردار اور بابائے کمپیوٹر سائنس کا اعزاز حاصل کرنے والے سائنسدان ایلن ماتھیسن کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے نازی پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو فنی مدد فراہم کی ۔نورا گراس مین کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کی تشہیری کیلئے سات ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں ۔

    ایکشن سے بھرپور فلم اکیس نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔