Tag: Trailer Release

  • مارک والبرگ کی نئی فلم’’ دی گیمبلر‘‘ کا ٹریلر جاری

    مارک والبرگ کی نئی فلم’’ دی گیمبلر‘‘ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: مارک والبرگ کی نئی فلم دی گیمبلر کا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

     فلم کی کہانی ایک پروفیسر جم بینٹ کے گرد گھومتی ہے، جو پیسہ کمانےکیلئے جوا کھیلنا شروع کر دیتا ہے، جوئے کی لت جم کو لے ڈوبتی ہے اور وہ کروڑوں ڈالرز کا مقروض ہوجاتا ہے قرض خواہوں سےاپنی جان بچانے کیلئے وہ نت نئے حربے استعمال کرتا ہے۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں مارک وال برگ جیسیکا لینگ، بری لارسن اور جان گڈمین جلوہ گر ہوئے ہیں، سنسنی سے بھرپور فلم انیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔

  • ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہالی وڈ سسپنس اینڈ ہارر فلم اِن ٹو دی وڈز کا میوزیکل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پریوں اور چڑیلوں کے کرداروں پر مشتمل فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کےگردگھومتی ہے،جسے اولاد کی خواہش ایک جادوگرنی کے پاس لےجاتی ہے، جادوگرنی کے چنگل میں پھنس کر یہ جوڑا کن مصائب کا شکار ہوتا ہے اورمصیبت کا شکار یہ جوڑا جادوگرنی کے چنگل سے نکلنے کیلئے کیا کیا جتن کرتا ہے۔اس کیلئے پچیس دسمبر کا انتظار کرنا پڑیگا

    راب مارشل کی ہدایت کاری میں بننےوالی اس خوبصورت تصوراتی فلم میں جانی ڈیپ بھیڑیے جبکہ اینا کینڈرک سنڈریلا کا روپ دھارے نظر آئیں گی۔

  • ہالی وڈ: فلم ان دی ہارٹ آف دی سی کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ: فلم ان دی ہارٹ آف دی سی کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: ایکشن سے بھرپور ڈرامہ فلم ان دی ہارٹ آف دی سی کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    وہیل مچھلی کے شکار کیلئے نکلے ایسکیس اور اسکے دوست کے گرد گھومتی فلم ان دی ہارٹ آف دی سی کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی، دل دہلادینے والے مناظر سے بھرپور والی فلم کی کہانی ایسے منچلے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جن کا وہیل کو پکرنے کا شوق مہنگا پڑھ جاتا ہے۔

    وہیل مچھلی کے شکار کیلئے نکلے ایسکس کی کشتی وہیل کا شکار ہو جاتی ہیں۔ خطرناک موجوں سے لڑتے ایسکیس اور ان کے دوست اپنی جان کس طرح بچاتے ہیں، اس کیلئے آپ کو پندرہ مارچ تک انتظار کرنا پڑے گا۔

  • حقیقی کہانی پر مبنی فلم ان بروکن کا نیا ٹریلر ریلیز

    حقیقی کہانی پر مبنی فلم ان بروکن کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ: دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی ہالی وڈ فلم ”ان بروکن” کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

    ہار سے جیت تک ،گھر سے اولمپک کے میدان تک، عام آدمی سے چیمپئن تک، یہ کہانی امریکی اولمپیئن لوئس زمپرینی کی ہے، جس کی کامیابی دوسری جنگ عظیم کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔

    انجلینا جولی کی ڈائریکشن و پروڈکشن میں بننے والی فلم کی کہانی اولمپک رنر لیوئیس زیمپرینی کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جسے پچپن میں جاپانی فورسز گرفتار کرلیتی ہے، لیوئیس قید سے اولمپک رنر کا سفر کس طرح طے کرتا ہے اور اسے کن مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔

    یہ سب اس ڈرامہ ایکشن فلم میں دکھایا گیا ہے، واقعات اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کرسمس پر سنیما گھروں میں دھوم مچائی گی۔

  • فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز

    فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ : ایکشن اور بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

    فلم کی کہانی میں ان دیکھی دنیا نے کئی راز کھولنے ہیں مگر ان کے لئے دوسراانداز اختیار کرنا ہوگا، ہر حکومت میں ایسے لڑکوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے، جنہیں ریاست کو سیکریٹ ایجنٹ بنانا ہوتا ہے۔

    اس بار بھی لاپروا لڑکوں کے ایک گروہ کا انتخاب ہوا ہے، جو ریاست کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائیں گے، پھر سیکریٹ سروس کے لئے دی جانے والی ٹریننگ شروع ہوئی اور ان نوجوانوں کا امتحان کا آغاز ہوا۔

    ایکشن اور کچھ کامیڈی سے ملی جلی فلم کنگز مین دی سیکریٹ سروس اگلے سال فروری میں ریلیزہوگی۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کی نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ:  نئی فلم “دی پیرامڈ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

    خوف اور سنسنی سے بھرپور فلم دی پائیرامڈ کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ہے، جو اہرام  مصر سے متعلق پرسرار معاملات کی تحقیق کر رہے ہیں، اس کھوج میں ماہرین ایک مختلف اہرام دریافت کرتے ہیں اور اس میں پھنس کر آسیب کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    خوفناک مناظر لیے یہ فلم پانچ دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ویڈیو گیم "ہائی رول واریئرز” کا ٹریلر منظرعام پر آگیا

    ویڈیو گیم "ہائی رول واریئرز” کا ٹریلر منظرعام پر آگیا

    ویڈیو گیم ، ہائی رول واریئرز ، کا ٹریلر منظرعام پر آگیا، ویڈیو گیم چودہ اگست کو ریلیز ہوگا۔

    بچے اپنے من پسند نئےا ور دلچسپ ویڈیو گیم کے لئے خوش اور تیار ہوجائیں  کیونکہ ویڈیو گیم ہائی رول واریئرز  ایکشن ، لڑائی ، جدید ہھتیاروں سے لیس جنگ لئے آرہا ہے ۔

    ویڈیو گیم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ویڈیو گیمز میں نئے کیریکٹرز دشمنوں کے خلاف جنگ کرتے نظر آئیں گے، اومیگا فورس اور ٹیم ننجا کے تحت تخلیق کئے گئے ویڈیو گیم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، ویڈیو گیم میں ایک خوبصورت سلطنت ہائی رول دیکھائی گئی ہے، جس کے خوب رو شہزادی کو جادو گرنی اغوا  کرلیتی ہے اور پھر شہزادی کو آزاد کرانے کے لئے جنگ ہوتی ہے۔

    ویڈیو گیم میں  ڈریگن  اور خطرناک جانور بھی ہے، جو جادوگرنی کی طرف سے شہزادی کو قید کر لیتے ہیں، ویڈ یو گیم چودہ اگست کو ریلیز ہوگا۔