Tag: TRAILER RELEASED

  • راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور ومیکا گبی کی فلم بھول چوک معاف کے ٹریلر  کو جاری کردیا گیا ہے۔

    کرن شرما کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مین راج کمار راؤ کو ایک عام آدمی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ تتلی (وامیکا گبی) سے گہری محبت کرتا ہے۔

    فلم میں راج کمار راؤ کا کردار، رنجن سرکاری نوکری حاصل کرکے تتلی کے ساتھ ساتھ شادی کرنے کے لیے پورے خاندان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    تقریباً تین منٹ کے ٹریلر میں راج کمار راؤ کو پریشان دیکھا گیا جہاں وہ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر شادی سے صرف ایک دن پہلے 29 کو ٹائم لوپ میں میں پھنس جاتے ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=nZEXRZMEd5Y

    یاد رہے کہ راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے ہنسی کا طوفان لیے یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا 2025 میں پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔

    مارویل کامکس کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سپر ہیروز کے کرداروں پر مبنی امریکی فلم ’دی فنٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیا کا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔

    مارول کی فلموں میں یہ طویل عرصے بعد آنے والی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

    ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں پال والٹر ہاؤزر، جان میلکووچ، نتاشا لیون، اور سارہ نائلز بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    فلم کے ہدایت کار میٹ شاک مین ہیں اور اسے کیون فائگی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں لوئس ڈی ایسپوسیٹو، گرانٹ کرٹس، اور ٹم لیوس شامل ہیں۔

    "مارول اسٹوڈیوز کی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس” 25 جولائی 2025 کو امریکی سنیماؤں میں تہلکہ مچائے گی۔

    THE FANTASTIC FOUR

    مارویل کامکس کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گی، جہاں کلاسک کرداروں کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

  • ٹام اینڈ جیری کی شرارتیں جلد بڑی اسکرین پر ہوں گی

    ٹام اینڈ جیری کی شرارتیں جلد بڑی اسکرین پر ہوں گی

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کارٹون ٹام اینڈ جیری جلد بڑے پردے پر تہلکہ مچانے آرہے ہیں، ٹام اینڈ جیری کی لائیو ایکشن فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ہم سب نے اپنے بچپن میں ٹام اینڈ جیری کارٹون ضرور دیکھا ہے اور بڑے ہونے کے بعد بھی ہماری اس کے لیے پسندیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ یہ مقبول کارٹون اب جلد بڑے پردے پر پیش کیے جائیں گے۔

    وارنر بروز کی پیش کردہ ٹام اینڈ جیری کی اس فلم میں یہ دونوں حقیقی زندگی میں اینی میٹڈ صورت میں پیش کیے جائیں گے۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام اور جیری کسی طرح امریکا کے شہر نیویارک پہنچتے ہیں، جیری یعنی چوہا نیویارک کے ایک مشہور ہوٹل میں جا کر رہنے لگتا ہے۔

    اس وقت ہوٹل میں ایک شادی کی تیاریاں جاری ہوتی ہیں جسے صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جارہا ہوتا ہے۔

    ہوٹل انتظامیہ چوہے کی موجودگی کے بارے میں جان کر نہایت پریشان ہوجاتی ہے اور اسے بھگانے کے لیے ایک بلی کو لایا جاتا ہے جو کوئی اور نہیں ٹام ہے۔

    فلم میں کلوئی گریس اور مائیکل پینا سمیت دیگر اداکار اپنے فن کا جلوہ دکھائیں گے، فلم کی ہدایات ٹم اسٹوری نے دی ہیں۔

    فلم کو اگلے برس سنہ 2021 میں کسی وقت ریلیز کیا جائے گا۔

  • اینی میٹڈ فلم’دی ایڈمزفیملی کا ٹریلرجاری، ویڈیودیکھیں

    اینی میٹڈ فلم’دی ایڈمزفیملی کا ٹریلرجاری، ویڈیودیکھیں

    کیا آپ اپنے بچپن میں ’دی ایڈمز فیملی‘ نامی کارٹون دیکھتے رہے ہیں، جی ہاں ! وہاں خاندان ، جو سب سے عجیب ہے، اب اسی کارٹون کی اینی میٹڈ فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد آیا بچپن! یہ وہی خاندان ہے جس میں ایک خاتون اپنے لباس میں بہت سے کیڑے چھپا کر رکھتی ہیں، گھر کے ڈیڈی خود پر تکلیف دہ حربے آزماتے رہتے ہیں ، دو بچے ہیں جن کا ایڈونچر دھماکے کرنا ہے۔ اور دو انکل ایک وہ جن کی شکل دیکھ کر ہی ہنسی نکل جاتی ہے تو دوسرے کو دیکھتے ہی خو ف آتا ہے، اور ایک پاگل بڑھیا۔۔۔ یہ ہے ’دی ایڈمز فیملی‘۔

    ان کا گھر جو کہ ایڈمز ہاؤس کہلاتا ہے ، ازخود اپنی جگہ ایک جائے حیرت ہے ۔ ایک ایسا گھر جہاں دھماکے ہوتے ہیں۔ اذیت رسانی کے عجیب و غریب آلات موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے سرمہ لگائے ایک ایسا عجیب و غریب خاندان رہتا ہے جس کا ہر فرد نرالا ہے، اور سب سے بڑھ کر ایک ’ ہاتھ ‘ ہے جو اپنی انگلیوں کو ٹانگوں کے طور پر استعمال کرکے پورے گھر میں منڈلاتا ہے۔

    یہ ایک دل چسپ ، مزاحیہ اور منفرد کارٹون تھا اور اب ہالی وڈ میں اس پر فلم بنائی جارہی ہے جس کا کامیڈی اور تھرل سے بھرپور پہلا اینی میٹڈ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔

    فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک،چارلز تھیرون،نک کرول،فن وولفہارڈ،ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔کونراڈ ورنن اور گیل برمین کی
    مشترکہ پروڈیوس کردہ کامیڈی اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 11اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • نئی کامیڈی فلم ’’وائل وی آر ینگ ‘‘کا ٹریلر جاری

    نئی کامیڈی فلم ’’وائل وی آر ینگ ‘‘کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ اداکار نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم”وائل وی آر ینگ”کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

    فلمساز،رائٹر و ہدایتکار نوا بومباک کی فلم میں نومی واٹس اور بین اسٹلر کے ساتھ ایڈم ڈرائیور،امانڈا سیفرائیڈ،چارلس گورڈن اور ایڈم ہوروٹز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اسکاٹ روڈن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے،ایک نوجوان اچانک ان کی شادی شدہ زندگی میں بھونچال لے آتا ہے۔

    کامیڈی ڈرامہ فلم وائل وی آر ینگ اگلے سال ستائیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔