Tag: train

  • مال بردار ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

    مال بردار ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرین حادثے کے باعث مال بردار ٹرین کی پینتیس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹڑی کے قریب ٹرین کی کئی بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر پڑی ہیں۔

    ایمرجنسی سروسز ڈسٹرکٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آئے واقعے کو ممکنہ طور پر خطرناک مواد سے متعلق خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈبوں میں کیا سامان موجود تھا۔

    اس سے قبل مشرقی یورپی ملک میں مسافر ٹرین کی زد میں کار آگئی جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ایک گاؤں وولا فلیپوفسکا میں ایک تیز رفتار ٹرین سے وین ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین کا ڈرائیور ٹریفک لائٹ کے رکنے کے اشارے کے باوجود ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    اس دوران بیریئرز نیچے آنے پر وین پھنس گئی اور اسی اثنا میں ٹرین قریب آئی گئی تو ڈرائیور پریشانی میں وین کو پٹریوں کے کنارے کی طرف موڑنے لگا۔

    جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمی

    لیکن مسافر بردار ٹرین وین سے جا ٹکرائی اور وین کے پرخچے اڑ گئے تاہم معجزانہ طور پر وین ڈرائیور محفوظ رہا جس کی دل دہلا دینے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

  • ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار

    ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار

    کراچی: ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ریلویز پولیس سکھر کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق روہڑی، 2 گھوٹکی، 1 لیاقت پور، 2 ملتان، 2 کا لاہور سے ہے، ملزمان ملتان، سکھر،لاہور میں چوری کا مال کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-banned-organization-accused-arrested/

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی

    فیصل آباد: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس سے متعدد بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دارالاحسان کے قریب شالیمار ایکسپریس رات گئے ٹریلر سے ٹکرا گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن سمیت ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    ٹرین حادثہ کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، ریلوے حکام کے مطابق ٹریلر پھاٹک پر پھنس گیا تھا جب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین پہنچ گئی۔

    شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کلیئر کرنے میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان


    ادھر رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم ہوا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

  • شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس اہلکار نے ہمت کا مظاہر کرتے ہوئے ایک شحص کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا ایک اہلکار جو اپنی ڈیوٹی ختم کرچکا تھا، اس نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین کے پلیٹ فارم پر گرنے والے شخص کی زندگی بچالی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا، جہاں پولیس اہلکار نے اس شخص کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

    ممبئی پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف ہے، مگر پاؤں پھسلنے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس جاتا ہے۔

    پولیس اہلکار یہ منظر دیکھ کر فوراً دوڑ لگاتا ہے اور اس شخص کو کھینچ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیتا ہے۔

  • ٹرین کی زد میں آکر باپ دو کمسن بچیوں سمیت جاں بحق

    ٹرین کی زد میں آکر باپ دو کمسن بچیوں سمیت جاں بحق

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں باپ اپنی دو کمسن بیٹیوں کو بچانے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا، جس کے باعث تینوں موت کی آغوش میں چلے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی شام حیدرآباد کے مضافات میں واقع گوڑاویلی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔

    ریلوے ٹریک مین کرشنا اپنی فیملی کے ہمراہ راگھویندرا نگر کالونی میں رہائش پذیر تھا، کرشنا ڈیوٹی پر جاتے وقت اپنی دونوں بیٹیوں 11 سالہ ورشیتا اور پانچ سالہ ورینی کو ساتھ لے گیا، دونوں بچیاں ٹریک کے نزیک کھیل میں مصروف تھیں۔

    دبئی سے جوتوں میں چھپا کر لایا گیا ڈیڑھ کلو سونا ایئرپورٹ پر پکڑا گیا

    اسی اثناء میں ٹرین کو آتا ہوا دیکھ کر کرشنا نے اپنی بچیوں کو بچانے کی کوشش کی اور ٹریک پر پہنچ گیا، مگر بدقسمتی سے باپ دونوں بچیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا اور تینوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

  • ویڈیو: سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

    ویڈیو: سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا

    کراچی: پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کو نارووال روانہ کرنے کے لیے پرانے طرز کے انجن والے سفاری ٹرین کا اہتمام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کو لاہور سے نارووال پہنچانے کے لیے اسٹیم سفاری ٹرین کا اہتمام کیا گیا، جو 3 سفاری، 2 انسپیکشن اور ایک پاور وین کوچز پر مشتمل تھی۔

    سفاری ٹرین کو اسٹیم لوکوموٹیو انجن کی مدد سے چلایا گیا جو کہ پرانے دور کی عکاسی کرتا ہے، ریلویز نے سکھوں کی سہولت کے لیے خصوصی طور پر آج کے دن کے لیے یہ سفاری ٹرین چلائی، جسے روایتی انداز میں خوب صورتی سے سجایا گیا تھا۔

    لاہور اسٹیشن سے ریلوے افسران نے اپنی موجودگی میں ٹرین کو روانہ کیا، سفاری ٹرین چلانے پر سکھوں نے پاکستان ریلویز کا شکریہ ادا کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے افسران کو ہدایت کی کہ مہمان سکھوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے، اور ٹرین کی آمد و رفت کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے۔

    واضح رہے سفاری ٹرین آج ہی نارووال سے واپس لاہور پہنچ کر اپنا راؤنڈ ٹرپ مکمل کرے گی۔

  • سعودی عرب جدید ٹیکنالوجی میں ایک قدم اور آگے

    سعودی عرب جدید ٹیکنالوجی میں ایک قدم اور آگے

    ریاض : سعودی ریلویز (ایس اے آر) نے فرانسیسی کمپنی ’السٹوم‘کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی عرب میں ہائیڈروجن ٹرین کے تجربات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کا مقصد ضروری آپریشنل تجربات اور مطالعہ کرنا ہے تاکہ اس قسم کی ٹرین کی تیاری پر کام کیا جا سکے۔ اس حوالے سے سعودی محکمہ ریلوے’ایس اے آر‘ اور فرانسیسی السٹوم کمپنی کے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

    ٹرین

    سعودی محکمہ ریلوے نے اس اکتوبر میں تجربات کا آغاز کیا ہے۔ ان ٹرینوں کا آپریشن مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ یہ تجربہ پائیدار نقل و حمل کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے مملکت کے عزم اور اقدام کی عکاسی کرتا ہے۔

    سعودی عرب

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے وزیر اور سعودی ریلویز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیر صالح الجاسر نے وضاحت کی کہ یہ قدم ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے لیے قومی حکمت عملی کے مقاصد کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ ایک زیادہ پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم جو جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجیز پر انحصار کرتا ہے مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہوسکتا ہے۔

    Saudi Arabia

    ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے وزیر نے اس شعبے کو اپنی خدمات، ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات کے حصول کے قابل بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکی جانب سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات کے نظام کو ملنے والی زبردست اور لامحدود حمایت کی تعریف کی۔

  • روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹرین کو حادثہ

    روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹرین کو حادثہ

    سکھر: صوبہ سندھ میں روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روہڑی اسٹیشن پر پہنچنے سے قبل آؤٹر سگنل کے قریب بوگی نمبر 5 پٹری سے اتر گئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق بوگی اترنے کی وجہ سے اپ ٹریک بلاک ہوگیا، امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، مین ٹریک کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

  • بھارت: ماں دو بچوں کے ساتھ ریل کے سامنے کود گئی

    بھارت: ماں دو بچوں کے ساتھ ریل کے سامنے کود گئی

    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے ایک علاقے میں ایک ماں اپنے دو بچوں کے ساتھ ریل کے سامنے کود گئی، جس سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے ضلع الور میں دانتیا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون نے اپنے دو بچوں سمیت ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔

    پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں 30 سالہ پنکی جاٹ اور ان کا 13 سالہ بیٹا پرشانت اور 11 سالہ بیٹی ہیما شامل ہیں۔ خاتون کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کمزور تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر رام ویر چودھری کھیتی باڑی کرتا ہے، جمعہ کی شام جب وہ گھر پہنچے تو معلوم ہوا کہ بیوی بچوں سمیت غائب ہے، خاندان اور گاؤں والوں نے جب اس کی تلاش شروع کی تو رات دیر گئے خبر ملی کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

    شوہر نے اپنی بیوی اور بچوں کی لاشوں کی تصدیق کر دی، علاقے کے لوگوں کے بیانات کے مطابق خاتون نے اپنے دو بچوں کے ساتھ وہاں کے چکر لگائے اور پھر وہاں سے تقریباً آدھا کلومیٹر دور جانے کے بعد شام سوا چار بجے بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔

  • وائرل ویڈیو: کھڑی چٹان پر ٹرین کے گزرنے کا دل دہلا دینے والا منظر

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ٹرین کو کھڑی چٹان پر سیکڑوں فٹ بلندی پر گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، اور کئی لوگوں نے اسے ’خوف ناک‘ قرار دیا۔

    ٹرینیں عام طور سے شہروں کے اندر سفر کرتی ہیں، وسیع زمینی خطوں کو روندتی ہیں، اور بیابانوں کو گلے لگاتی ہیں، اور اس طرح ریل کا سفر انتہائی دل کش ہو جاتا ہے۔

    دنیا کے کچھ ایسے ٹرین سفر بھی ہیں جو سب سے دل کش سمجھے جاتے ہیں، اس میں کچھ ٹرینیں مشکل ترین گلیشیئرز سے گزرتی ہیں، کچھ سرنگوں میں سے، کچھ کوہ الپس سے اور کچھ نہ ختم ہونے والی چراگاہوں اور ہرے بھرے کھیتوں کی خوش بو سونگھتے گزرتی ہیں۔

    تاہم اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ٹرین ایک بہت بلند پہاڑ پر سے سانپ کی طرح آہستگی سے رینگتے ہوئے گزر رہی ہے، اور نیچے سیکڑوں فٹ گہری کھائی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر ٹرین ذرا سی بھی پٹری سے ادھر ادھر ہو گئی تو اس کے بعد ٹرین کا نام و نشان بھی نہ رہے گا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انسانوں نے ریل کی پٹری کس شان دار طریقے سے ایک کھڑی چٹان پر تعمیر کی ہے، ویڈیو دیکھ کر کچھ لوگوں کو یہ ایک خوف ناک منظر لگا تاہم مہم جوئی پسند کرنے والوں نے اسے ایک شان دار منظر قرار دیا۔

    کسی نے کہا کہ وہ کبھی بھی اس ٹرین میں سفر نہیں کر سکتے، لیکن ایک صارف نے کہا کہ اگرچہ یہ خوف ناک ہے تاہم میں اسے آزمانے کے لیے تیار ہوں۔

    اس وائرل ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جا چکا ہے، جب کہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد نے اسے لائک کیا، اور اسی طرح 12 ہزار لوگوں نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔